مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

آکڑا پرچی جوئے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں آکڑا پرچی جوئے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے ، شہر میں پرچی جوئے کے کالے دھندے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ،پرچی جوئے کے سلسلے

میں ہر مہینے دوبار قرعہ اندازی ہوتی ہے جسے چاندرات بھی کہا جاتا ہے ، اس رات بڑے پیمانے پر جوا ہوتا ہے ، شہر کے بیشتر علاقے پرچی جوئے کا گڑھ بن چکے ہیں، جہاں ہول سیل میں بھی پرائز بانڈز کے نمبر

فروخت کیے جاتے ہیں، پیسے کی لالچ میں نوجوان نسل اور سنجیدہ لوگ بھی پرچی جوا کھیلنے کی لت میں پھنسے ہوئے ہیں جسکے باعث کئی افراد گھروں کا قیمتی سامان فروخت کرکے آکڑا پرچی کا جواکھیلنے میں مصروف

ہیں اور کئی افراد آکڑا پرچی کی لت کے باعث ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، پولیس محض دکھاوے کیلئے سال میں ایک آدھ بار پرچی جوا چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتی ہے لیکن لاکھوں روپے بھتہ ملنے کی وجہ

سے اس کالے دھندے کی جڑیں کاٹنے کی کوشش نہیں کرتی۔
٭٭٭
تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کردیا جبکہ سڑکوں اور شاہراﺅں سے گزرنا بھی محال ہوگیا۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے

ٹھوس اقدامات نہ کئے جانے کے باعث یہ مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا چلا جارہاہے۔ ان خیالات کااظہارشہریوں نے ایک سروے میں کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کچھ عرصہ قبل تجاوزات

کومسمار کرنے کے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے مختلف شاہراﺅںاور بازاوں میں فیتے سے نشانات بھی لگائے تھے۔ چند شہریوںنے ان نشانات کے بعد خود بخود تجاوزات کومسمار کردیا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ

اسکے باوجود ابھی تک شہرسے تجاوزات کے خلاف کوئی منظم اور ٹھوس آپریشن شروع نہ کرسکی ہے جس کی وجہ سے وہ چند ایک شہری جنھوںنے خود اپنی تجاوزات مسمار کرلی تھیں وہ بھی اب پچھتا رہے ہیں۔شہریوں

نے کمشنر ڈیرہ اور چیف سیکریٹری سمیت تمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ شہر جو تجاوزات کی وجہ سے دن بدن ایک پنجرہ نما شہر بنتا چلا جارہاہے یہاں پرفوری طور پر بلاتخصیص بڑا آپریشن کرکے

تجاوزات کو مسمار کیا جائے اورشہر کی سڑکوں بازاروں کو کشادہ کیا جائے۔
٭٭٭
سوئی گیس غائب رہنے لگی۔ جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر اور اسکے گردونواح میں سوئی گیس غائب رہنے لگی۔ جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق سردی کا موسم شروع ہوتے ہی شہر اور نواحی دیہات میں صبح اور

رات کے وقت سوئی گیس غائب ہوجاتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں بھی اسکا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتاہے جس کے باعث شہریوںکے لئے صبح کے وقت ناشتہ اور رات کا کھانا پکانا بھی محال ہوگیا ہے۔ناشتہ

تیار نہ ہونے کی وجہ سے بچے سکولوںمیں بغیر ناشتہ جانے پر مجبور رہورہے ہیں۔ شہریوں نے سوئی گیس کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ اور اسکے نواحی علاقوں

میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے مزید برآں اسکا پریشر بڑھاکر شہریوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔
٭٭٭
ڈیرہ میں کمر توڑ مہنگائی کی لہر بدستور جاری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، ڈیرہ میں کمر توڑ مہنگائی کی لہر بدستور جاری ہے ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 40 سے 60 فی صد اضافہ ہو گیا ہے، ڈیرہ میں

مہنگائی کی لہر بدستور جاری ہے ، جس نے دیگر اشیاءخوردونوش کے ساتھ سبزیوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے ٹماٹر ،ادرک ،لہسن،شملہ مرچ اور دیگر سبزیاں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔ہر گزرتے

دن کے ساتھ گوشت،دال،آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس نے عوام کی پریشانی میں مذید اضافہ کیا ہے شہریوں کاکہنا ہے کہ اگر مہنگائی کی یہ شرح برقرار رہی تو فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے۔

مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے صرف وعدوں تک محدود ہیں۔
٭٭٭
فلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بنوں روڈ وانڈہ ابو غیبہ جات کے مقام پرتیز رفتارفلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود

ڈیرہ بنوں روڈ پر وانڈہ ابو غیبہ جات کے مقام پر تیز رفتار مسافر فلائنگ کوچ نے موٹر سائیکل سوار محمد علی ولد میرز علی سکنہ لال خیل لکی مروت کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا، یارک پولیس

نے موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ قبضے میں لیکر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
سونے کی طلب میں رواں سال سب سے زیادہ کمی ریکارڈ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سونے کی طلب میں گذشتہ 11 سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی وبا

کی وجہ سے سونے کے سرمایہ کار اور صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں رواں سال سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020

کی سہ ماہی کے لئے سونے کی طلب 892.3 ٹن کم ہوئی جو 2009 کے بعد سے سونے کی عالمی طلب میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ ڈبلیو جی سی کے مطابق 2020 کے آغاز کے مقابلہ میں تیسری

سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باعث سونے پر سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار اور عام صارف کے متاثرہونے کی وجہ

سے سونے کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
٭٭٭
وزیرستان ازمری نے آئی جی ایف سی تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزیرستان ازمری نے آئی جی ایف سی تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔جنوبی وزیرستان کیڈٹ کالج سپینکئی میں شروع ہونے والا پہلا آئی جی ایف سی ساو¿تھ کے

پی نیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ تما م تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر۔ فائنل مقابلہ میزبان ٹیم وزیرستان ازمری نے اپنے نام کر لیا ۔اس ایونٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد گلگت بلتستان اور آزاد

کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے سول و عسکری افسران کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عصام الدین معززین علاقہ کھلاڑی اور سکول کے طلبانے کثیر تعداد

میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے آئی جی ایف سی ساو¿تھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیرستان میں پہلی مرتبہ اس قسم کے بڑے ایونٹس کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں صحت

مند معاشرے اور امن کے لئے انتہاضروری ہیں، ایک طرف نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع ملے جبکہ دوسری طرف پوری دنیا کو یہ پیغام ملا کہ وزیرستان میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے یہاں پر مکمل

امن بحال ہے ۔دوسری طرف باہر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے امن کے حوالے سے کہا کہ وزیرستان میں مکمل امن ہے اور جب بھی کبھی موقع ملے ہم سیر وتفریح کے لئے وزیرستان کا رخ کریں گے ۔آخر

میں مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ساو¿تھ کے پی نے کھلاڑیوں میں میڈل ودیگر انعامات تقسیم کئے۔
٭٭٭
موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث ڈیرہ سمیت ملحقہ علاقوں میں موسم سرد ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث ڈیرہ سمیت ملحقہ علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ،،ہفتہ کی شام سے شروع ہونے والی ہلکی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ ہفتے اور اتوار کے

روز بارش کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ،بارش کے فوراً بعدکباب کی دکانوں پر رش لگ گیا جبکہ ڈرائی فروٹ بالخصوص مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ہوا ،شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لیے ،گرم

ملبوسات کی دکانوں پر بھی رش لگارہا ،گاجر کا حلوہ ،پکوڑے ،سموسوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ، ۔بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ ماہرین طب کے مطابق بارش سے خشک موسمی

بخار، کورونا وائرس پر بھی ممکنہ طور پر قابو پایا جاسکے گا ،، کھانسی ،نزلہ ،زکام ،گلے کی خرابی جیسی بیماریاں بھی ختم ہوجائیں گی ،بارش کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل حادثات بھی

رونما ہوئے جس میں بعض موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے ، دوسری جانب گندم اور دیگر فصلوں کیلئے بھی حالیہ بارش کافی مفید قرار دی گئی ہے۔
٭٭٭
بیساکھی گراﺅنڈ ڈیرہ میں سیاسی اجتماعات کے انعقاد پر غم و غصے کا اظہار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کھیلوں سے منسلک تنظیموں نے بیساکھی گراﺅنڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی اجتماعات کے انعقاد پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ

سپورٹس کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ کی بیساکھی گراﺅنڈ جلسہ کے انعقاد پر

خاموشی افسوسناک ہے۔ موصوف خود بھی ایک سپورٹس مین ہیں، جلسہ کے انعقاد سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس پشاور کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ بیساکھی گراﺅنڈ کھیل کا میدان ہے۔ اسے سیاسی

اکھاڑہ نہ بنایا جائے۔ ریجنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ آئندہ کسی بھی سیاسی اجتماع کو کھیلوں کے میدانوں سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ بیساکھی گراﺅنڈ میں سیاسی جلسہ انکی ناکامی ہے۔ ضلعی انتظامیہ بھی

اس میں اپنا کردار ادا کرے۔
٭٭٭
موٹر سائیکل سوار منشیات فروش گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایس ایچ او تھانہ صدرمحمد جاوید نے پولیس نفری کے ہمراہ گرہ رحمن پل پر موٹر سائیکل سوار منشیات فروش سلیم خان ولدعمر خان سکنہ ملنگ ٹکواڑہ کو تلاشی کی غرض سے روکا تو منشیات

فروش ملزم سلیم خان سے 2010گرام چرس اور منشیات فروشی کیلئے استعمال ہونے والا ڈیجیٹل ترازو برآمد کرلیا۔ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کا موٹر سائیکل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا اور اس واقعہ کا مقدمہ ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کرلیا۔
٭٭٭
اراضی کے تنازع پر ملزمان نے مخالف کو زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اراضی کے تنازعہ پر موضع بالی شمالی میں امان اللہ وزیر سمیت20نامعلوم ملزمان نے کلاشنکوف، پستول اور ڈنڈوں کے وار کرکے حبیب الرحمن ولد عبدالرحمن راجپوت سکنہ محلہ

حضرت بلال ڈیرہ سٹی اور اسکے رشتہ دار محمد اسلم کو زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی حبیب الرحمن کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامزد ملزم سمیت دیگر20ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔
٭٭٭
ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا ۔ اس حوالے سے بالمیک مندر سے روائتی جلوس نکالا گیا جس میں مقامی

ہندوبرادری کی کثیر تعداد کے علاوہ سکھ برادری اور عیسائی برادی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ جلوس کی قیادت پنڈت اشوک کمار نے کی۔ جلوس میں بچوں نے مذہبی لباس پہن رکھے تھے۔
٭٭٭
ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی نے باعث روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کومزید بے قدرکئے رکھا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک قانونی چینلز سے ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی نے باعث گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کومزید بے قدرکئے رکھا۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں

گزشتہ ہفتے بھی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑارہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر159روپیسے بھی نیچے

آگئی۔درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدرمسلسل تنزلی سے دوچار رہی۔گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو پاونڈ اور ریال کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتیوار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 93 پیسے

گھٹ کر158روپی16پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر1.20 روپے کی کمی سی158.10 روپے پر بند ہوئی.اسی طرح انٹربینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر1.58روپے

گھٹ کر186.86 روپے پرآگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر3.50روپے گھٹ کر185روپے ہوگئی۔انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر90 پیسے گھٹ کر 208.10روپے ہوگئی جبکہ اوپن

مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1.50 روپے گھٹ کر207 روپے ہوگئی.اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر25پیسے گھٹ کر 42.16روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر

5پیسے گھٹ کر 41.50روپے ہوگئی۔

%d bloggers like this: