مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے9 بچوں کی ماں کو،،کاری،، قرار دے کر قتل کر دینے کا فیصلہ کرنے والے غیر قانونی جرگہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا،،تھانہ کرم داد قریشی میں سلمان خیل قبیلہ کے وڈیرے سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج،

متاثرہ خاتون کے 2 بھائیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق 9 بچوں کی ماں کو،،کاری،،قرار دے کر قبائلی جرگے کی طرف سے عورت کو قتل کئے جانے کے فیصلیاور اس کے خلاف آر پی او فیصل رانا کے اقدامات پر ملکی میڈیا کا فوکس رہا،

آر پی او کے حکم پر ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ کرم داد قریشی میں غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے والے قبیلہ سلمان خیل کے وڈیرے نذر محمد۔جرگہ میں شامل ہونے والے آدم خان،

روزی خان،مخان خان،کالے خان،عیسی اور نیامت کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،،پولیس نے عورت جاڑنہ بی بی کے 2 بھائیوں عیسی اور نیامت کو شامل تفتیش کر لیا ہے،آر پی او فیصل رانا جاڑنہ بی بی اور اس کے خاندان کے تحفظ،

غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کہ گرفتاری پر مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں،وہ ہر 3 گھنٹے کے بعد ڈی جی خان،راجن پور اور مظفر گڑھ پولیس سے فالو اپ اقدامات لے رہے ہیں،

آر پی او نے راجن پور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ جاڑنہ بی بی اور اسکے خاندان سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں اس بات کا یقین دلائیں کہ ریاست میں ریاستی قانون سب سے طاقتور ہے،

ریاست کی قانون کیعلاوہ کسی قسم کے اکٹھ،بیٹھک،قانون شکن قبائلی رسومات اور قبائلی جرگے بدترین قانون شکنی ہیں جنہیں قانون کی طاقت سے قانون کے دائرے میں قانون کی نکیل ڈالی جائے گی،،

آر پی او نے ڈی پی او ڈی جی خان کو ہدایت کی کہ وہ نو ر شاہ کے قتل کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم کلہ خان کو فوری گرفتار کریں،،انہوں نے نور شاہ کی فیملی کو پیش کش کی کہ مقدمہ قتل میں اگر کوئی ملزم بے گناہ ہوا ہے

اور مدعی پارٹی اس بے گناہی کو میرٹ پر نہیں سمجھتی تو وہ تبدیلی تفتیش کا قانونی طریقہ فالو کریں ان کی تفتیش تبدیل کر کے کسی ہائی لیول کیپروفیشنل پولیس آفیسر کو دی جائے گی،

ادھر جاڑنہ بی بی کو جرگہ کی طرف سے قتل کرنے کے فیصلہ کی سٹوری ملکی و غیر ملکی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی،

انٹرنیشنل میڈیا نے اس سٹوری اور اس پر آر پی او فیصل رانا کی طرف سے فوری نوٹس لے کر اٹھائے جانے والے سخت قانونی اقدامات کو نمایاں کوریج دی،

سوشل میڈیا پر بھی یہ سٹوری ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی،،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آر پی او فیصل رانا ایک حقیقی پروفیشنل پولیس کمانڈر کی حیثیت سے ابھرے ہیں،جن کے اقدامات نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ طاقتور صرف ریاستی قانون ہے،

فیصل رانا کے اقدامات سے جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں قبائلی جرگہ کی قبیح رسم ختم ہو گی،بعض ضارفین کا کہنا تھا کہ فیصل رانا کے اقدامات سے ریاستی قانون کو چیلنج کرنے والے اب یاتو علاقہ چھوڑ دیں گے

یا پھر انہیں قانون کے سامنے سرنڈر کرنا پڑے گا،،فیصل رانا ایسے قانون شکنوں کو قانون کی وہ نکیل ڈالیں گے جس سے اس طرح کی بدترین روایات ختم ہوں گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں اور مزید پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر

عوام کوبہترتحفظ فراہم کیا جائے عوام کے ساتھ اپنا رویہ مہذبانہ اور لوگوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں

ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈولفن فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ڈولفن فورس کو ڈیرہ غازیخان میں تعینات کیا گیا

ڈیرہ غازیخان میں ڈولفن فورس کی وجہ سے کافی حد تک کرائم کنٹرول ہوا ہے آپ اپنی کار کردگی کو مزید بہتر کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے

فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں

اور مزید پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاکر عوام کوبہترتحفظ فراہم کیا جائے عوام کے ساتھ اپنا رویہ مہذبانہ اور لوگوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ہروقت چوکنا رہیں

شہر میں ہونے والی موٹرسائیکل چوری،ڈکیتی اور دیگر اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔

میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے ساتھ چا? پی اور ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے وفد نے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی قیادت میں سرائیکی پارٹی کے رہنما تاج محمد گوپانگ مرحوم کی رسم قل خوانی میں شرکت کے

بعد واپسی پر ڈیرہ غازی خان میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کی اس موقع پر ملک اللہ نواز وینس نے مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان کے ہمراہ کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

تاج گوپانگ جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی کمی عرصہ دراز تک پوری نہ ہو گی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سرائیکی خطہ کی محرومیاں دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں

صوبہ سرائیکستان کے قیام کی خاطر اسمبلی میں قراداد لے آئیں 7کروڑ سرائیکی عوام 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لانا چاہتی ہے

جس کے لیئے ہم بھر پور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اپرپنجاب سے چھٹکارہ ہمارانصب العین ہے پنجابی اسٹبلشمنٹ بےدردی سے سرائیکی عوام کا خون چوس رہی ہے ہم بیرسٹر تاج لنگاہ کے فلسفے کو عملی جامع پہنا کر دم لیں گے

اس موقع پر کالو خان لغاری، اللہ بخش خان لنگاہ ،عبدالمجید لنگاہ ،ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ،محمد رضوان کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

برکات ِ محمد الرسول اللہ ﷺ اور یہ کیفیات عظیم مشائخ کے صدقے یہاں مرکز دارالعرفان منارہ میں سکھائی بھی جارہی ہیں اور پہنچائی بھی جا رہی ہیں۔اور وہ نعمت عظمیٰ فنافی الرسول ﷺ کی کیفیت الحمد للہ یہاں سے عطا ہو رہی ہے۔

اس کے لیے خالص نیت اور طلب صادق درکار ہے۔ان شاء اللہ ہر آنے والے کو یہاں تنگی داماں کا سامان بھی میسر ہو گا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ا جتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذکر قلبی جب راسخ ہو جاتا ہے تو بندہ مومن کو وہ بصیرت عطا ہوتی ہے کہ وہ اُن نتائج کو بھی دیکھ سکتاہے

جن کو ظاہری آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا۔اور بندہ کو حقیقت سے آشنا کر دیتا ہے۔اور اگر بندہ خواہشات نفسانی کا اسیر ہو جائے تو پھر اس کی زندگی میں ٹھہراؤ نہیں رہتا۔اسی کوشش میں لگا رہتا ہے کہ مال ودولت جمع کرے،

دوسروں کے مقابلے میں حیثیت سے آگے بڑھنے کے پیچھے ہی زندگی تمام کر جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اظہار محبت رسول ﷺ کا تقاضہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو ارشادات نبوی ﷺ پر پابند کیا جائے۔

یادرکھیں کہ اُمتی نام ہی ماننے کا ہے۔نور ایمان وہ دولت ہے جو بندہ مومن کو عمل پر لے آتی ہے۔اللہ کریم ہمیں وہ طلب ِ صادق عطا فرمائیں کہ ہم بھی اس دولت کو حاصل کرنے کی سعی کریں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔


ڈیرہ غازیخان

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل کا نیو مثالی کیڈٹ سکول شاہ سکندر روڈ ڈی جی خان کا دورہ اور طالب علموں کو شاباش دیتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے

نیو مثالی کیڈٹ سکول شاہ سکندر روڈ کا دورہ کیا جہاں پر ادارہ پرنسپل سہیل خان جونیجو نے استقبال کیا انکے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں اور محمود بھٹی بھی موجود تھے پرنسپل سہیل خان جونیجو نے وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل کو

سکول ہذا کے بارے آگہی دی بعد ازاں طلبہ نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پریڈ کا فزیکلی مظاہرہ کیا

تمام طلبہ نے ماسک بھی لگائے ہوئے تھے اس موقع پر محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ مثالی سکول ڈی جی خان کا واحد منفرد کیڈٹ ساز اقامتی وغیراقامتی ادارہ ہے

یہاں دور دراز کے طلباءانتہائی مناسب فیس میں اپنی تعلیمی و تربیتی پیاس بجھا رہے ہیں جیسے نام مثالی ہے ویسے کام بھی مثالی ہے

اور اگر corona Sop,s پر کوئی ادارہ سب سے زیادہ عمل کر رہا ہے تو وہ صرف سکولز ہیں ادارے کی طرف سے محترمہ زرتاج گل کومہمان اعزاز کی شیلڈدی اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔


ڈیرہ غازیخان

24ویں سالانہ ڈاکٹر نذیراحمد شہید لید ر بال ناک آﺅٹ T-20(ٹویلوز لیگ)کرکٹ ٹورنامنٹ سال 2020کا پہلا میچ ڈی جی سٹار کرکٹ کلب بمقابلہ سوجھلا کرکٹ کلب کے

مابین کھیلا گیا۔سوجھلا کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں محمد شوکت 58 اورراشد47 رنز کے عوض 175رنز بنائے۔بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی جی سٹار کر کٹ کلب کی پوری ٹیم 95رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

سوجھلا کر کٹ کلب نے میچ جیت کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا دوسرا میچ ڈیرہ لائنز کرکٹ کلب بمقابلہ نوبل آئیڈیل کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔نوبل آئیڈیل کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا

ڈیرہ لائنز کرکٹ کلب نے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں168رنز بنائے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے نوبل آئیڈیل کر کٹ کلب کی ٹیم 133رنز بنا سکی ڈیرہ لائنز کر کٹ کلب نے

میچ جیت 35کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔تیسرا میچ ففٹین کرکٹ کلب بمقابلہ ایولیشن کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیاففٹین کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 192رنز بنائے۔

بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایولیشن کر کٹ کلب کی ٹیم142رنز بنا سکی ۔ففٹین کر کٹ کلب نے یہ میچ 50رنز سے جیت کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

ففٹین کر کٹ کلب ، سوجھلا کرکٹ کلب ، ڈیرہ لائنز کر کٹ کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


ڈیرہ غازیخان

آرپی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں ہر قسم کی کرپشن کے حوالے سے ،،بری شہرت،،رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی لسٹیں بنانے کی ہدایات جاری کر دیں،

یہ لسٹیں ضلعی محکمہ اینٹی کرپشن کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد بنائی جائیں،،کرپشن جیسی غلاظت میں دھنسے ہوئے پولیس افسران کو ایس ایچ اوز لگانے یا حساس نوعیت کی تفتیشیں دینے کی بجائے دیگر ڈیوٹیوں پر ،،

کھڑا ،،کیا جائے،،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے 24/7پولیسنگ کو جاری رکھتے ہوئے اتوارکے روز کیمپ آفس سے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،

لیہ اور راجن پور کےپولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی سردار عثمان بزدار جس طرح کرپشن فری پاکستان کے لئے کوشاں ہیں

ہمیں ڈی جی خان ریجن کی پولیس کو اس طرح کرپشن فری بنانا ہے کہ ملک بھر میں ہمارا ریجن اس حوالے سے مثالی ہو،

انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کو سزا دلوانے کے حوالے سے جو مراحل ہیں ان میں کرپشن کے الزام تلے دبا پولیس والا کسی نہ کسی حوالے سے مدعی مقدمہ یا درخواست دہندہ کو ،،مینیج،، کر کے نہ صرف سزا سے بچ جاتا ہے

بلکہ اس کے خلاف دی جانے والی درخواست شروع ہونے والی انکوائری اور درج ہونے والا مقدمہ مدعی کے ،،،مینیج،،ہو جانے سے ختم ہو جاتا ہے، آر پی او نے کہا کہ کرپٹ پولیس افسران اور اہلکاروں کا ،،پوتر،،بن کر محکمہ میں اہم پوسٹنگ لینا ایک المیہ بن جاتا ہے۔ہمیں ایسے بدنام افراد کا راستہ اس انداز میں روکنا ہے کہ کم از کم انہیں ایس ایچ او ٹائپ کی اہم اور محکمہ پولیس کی بنیادی پوسٹنگ نہ دی جائے،

یہاں تک کہ انہیں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی جیسے سنگین پرنوعیت کے مقدمات کی تفتیش دینے سے بھی گریز کیا جائے تاکہ ایسے محکمانہ ناسورں کی۔،،کمائی،، کاراستہ بند کیا جائے،،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

میرے پاس،ڈی پی اوز کےپاس اگر کسی پولیس آفیسر یا اہلکار کے خلاف کرپشن کی درخواست آتی ہے تو اس کی انکوائری زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں مکمل کر کے اسے فائنل کیا جائے گا

کرپشن ثابت ہونے پر اسے جہاں پر محکمانہ سزا ملے گی وہیں پر یہ مصدقہ انکوائری محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھی بھجوائی جائے گی تاکہ

اس کے خلاف مقدمہ درج ہو سکے،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو کرپشن کی شکایات دینے والا درخواست دہندہ اگر انکوائری کے دوران مینج ہو گیا

یا اس نے درخواست واپس لی تو اس درخواست دہندہ کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی ہو گی،ہم نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے کرپشن کے خلاف شروع کئے گئے جہاد میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور ریجن کی پولیس کو کرپشن فری کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے کہا ہے کہ ہسپتال ویسٹ دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک چیز ہے اس ویسٹ میں بیکٹریا،وائرس اور فنگس ہوتا ہے جس سے عام آدمی کے متاثر ہونے کا خطرہ رہتاہے

وہ مقامی ہوٹل میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انسینیٹرکی تنصیب کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈاکٹر رضوان انور،ڈاکٹر معظم علی خان جسکانی،

ڈاکٹر خالد تحسین،ڈاکٹر محمد علی معظم،ڈاکٹر صابر علی صدیقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر موحولیات سمیت دیگر موجود تھے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر محمد آصف قریشی نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں 200کلو گرام تک ویسٹ کو جدید ترین مشین سے تلف کیا جاسکے گا

اور یہ ایک بہت بڑاکارنامہ ہے جبکہ اس مشین سے ماحول پر کسی قسم کا برا نہیں پڑے گاانہوں نے انسینیٹرکی فراہمی پروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار،مشیر صحت محمد حنیف پتافی،اور وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی معظم کی تجویز پر پرنسپل نے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ویسٹ کو تلف کرنے کی حامی بھر لی جس کے لئے ان سے مناسب چارجز لئے جائیں گے۔

%d bloggers like this: