مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

موسم سرد ہوتے ہی گرم کپڑے نکل آئے۔گرم اشیا کے نرخوں میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میں سردی کی آمد، موسم سرد ہوتے ہی گرم کپڑے نکل آئے۔گرم اشیا کے نرخوں میں اضافہ، مچھلی، 350 دیسی مرغی600، فارمی مرغی380، انڈی170 درجن پر پہنچ گئے۔

لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔ درجہ حرارت14اور ہوا میں نمی کا تناسب90 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سردی کی آمد سے موسم مزید سرد ہوگیا سردی کی آمد کے ساتھ ہی اشیا

خورونوش کے نرخوں میں اچانک اضافہ ہو گیا مچھلی 350 روپے ،دیسی مرغی 600 انڈے 180 فی درجن کے نرخوں پر پہنچنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو

پانے میں نا کام ہو چکی ہے،دوسری طرف سرد ہواﺅں کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیئے جبکہ سرد ہواﺅں کے ساتھ ہی لوگ نزلہ زوکام بخار گلے کے

انفکشن میں مبتلا ہو کر مختلف اسپتالوں میں زیرے اعلاج ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ کا درجہ حرارت 14 سنٹی گریڈ اور ہا میں نمی کا تناسب 90 فیصد رہا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی پڑنے کا

امکان موجود ہے۔
٭٭٭
بھٹوں کے زہریلے دھواں سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت کے سخت احکامات کے باوجود بھٹوں کے زہریلے دھواں سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ شہر اور گردونواح میں قائم بھٹہ خشت کی وجہ سے دمہ ، ٹی بی اور

دوسری جان لیوا بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے علاقہ میں زہریلا دھواں اور سموگ پھیل رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے

بھٹہ خشت کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ سموگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ لیکن حکومت کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ شہر میں قائم بھٹہ خشت کے زہریلے دھواں کی

وجہ سے شہریوں میں مختلف قسم کے موذی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔جس سے شہریوں میں سانس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ شہر کے

وسط میں قائم بھٹہ خشت کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلہ دھواں ہے۔ بھٹہ مالکان پیسے کی لالچ میں غیر معیاری اور سستا ایندھن استعمال کر کے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ حکومت نے اس سلسلے میں

واضح ہدایات دے رکھی ہے حکومت نے سموگ اور کورونا سے بچاﺅ کیلئے کچھ عرصہ کے لئے بھٹہ خشت کو مکمل بند رکھنے اور ان کو جدید ٹیکنالوجی پر تبدیل کرنا لازمی قرار دیا ہے لیکن مقامی اسسٹنٹ کمشنر کی نا اہلی اور

ملی بھگت سے بھٹہ خشت چل رہے ہیں۔مقامی انتظامیہ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی ، چیف سیکرٹری ، کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا

مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
ضلعی افسران کا مختلف شادی ہالز کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین کا نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر شیروز رشید کے ہمراہ مختلف شادی ہالز کا دورہ۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور موقع پر ضروری ہدایات

جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین نے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر شیروز رشید کے ہمراہ گزشتہ شب شہر کے مختلف شادی ہالز کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے تدارک کے سلسلے

میں حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجبکہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے اور متنبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ تمام تر ایس او پیز پر

مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا واحد علاج احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے اور کورونا وائرس

کی پہلی لہر کے دوران بہتر حکمت عملی پر عملدرآمد کیا گیا اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر اپنائے جس کے نتیجے میں ہم کورونا وائرس کے نقصانات کو کم سے کم سطح تک محدود کرنے میں کامیاب ہوئے لہذا اب کورونا

وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھی تمام تر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے تاکہ ملکر اس آفت کو شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔
٭٭٭
خواتین اساتذہ کی سکول وین پر ایک شخص کا حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خواتین اساتذہ کی سکول وین پر ایک شخص کا حملہ، ملزم کی خاتون ٹیچر کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش،مزاحمت پر تشدد سے وین ڈرائیور کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رنگپور کی خواتین اساتذہ کولے جانے والی سکول وین خواتین اساتذہ کو لے کر تھانہ کینٹ کی حدود مشن موڑ کے قریب پہنچی تو وہاں پر پہلے سے موجود ملزم نے

سکول وین کو زبردستی روک کر وین میں موجود خاتون ٹیچر جس سے ملزم کا خانگی تنازعہ چلا آرہا ہے کو زبردستی گاڑی سے اتارنے اور اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کی ،مزاحمت پر ملزم نے ڈرائیور کے ساتھ

ہاتھا پائی کرکے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈرائیور کے کپڑے پھٹ گئے۔ متاثرہ خاتون ٹیچر کی جانب سے تھانہ کینٹ میں ملزم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے درخواست جمع کرادی ہے
٭٭٭
تائیکوانڈو چمپین شپ کا افتتاح کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی رغزائی میں پہلے آئی جی ایف سی تائیکوانڈو چمپین شپ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب کیڈٹ کالج سپینکئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے

مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایف سی ساو¿تھ تھے ان کے علاوہ کمانڈنٹ گومل سکاوٹس ،سول انتظامیہ علاقے کے مشران اورمختلف سکولوں کے طلباءاور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی

کو روایتی لنگی پہنائی گئی اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ آئی جی ایف سی تائیکوانڈو چمپین شپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی ۔سکول کے طلبا نے ملی نغمے اور وایتی پشتو اتنڑ بھی پیش کیا ۔مہمان خصوصی نے تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے اور یہاں کے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں اور

مقامی لوگوں کی وجہ سے اب اس علاقے میں امن قائم ہے۔انتظامیہ کے مطابق اس چمپین شپ میں ملک بھر کی 8ٹیمیں حصہ لے گی جن میں اسلام آباد گلگت بلتستان سندھ بلوچستان پنجاب ازاد کشمیر اور

وزیرستان کی ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان 15 نومبر تک مقابلے جاری رہیں گے۔
٭٭٭
سہولت کار کو گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پولیس کو مطلوب مفروراشتہاری ملزم مومین خان کو پناہ و خوراک دینے پر نعیم ولد نور خان سکنہ جنوبی وزیرستان کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ ملزم

اشتہاری مومنین خان سلیمان خیل پولیس کی حراست میں سول ہسپتال ڈیرہ سے دو روز قبل فرار ہوگیا تھاجسے بعد ازاں ڈیرہ پولیس نے فیصل آباد پولیس کی مدد سے فیصل آباد سے گرفتار کرلیا تھا۔
٭٭٭
عرفان محسود کا 37واں گینیز ورلڈ ریکارڈ منظور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) عرفان محسود کا 37واں گینیز ورلڈ ریکارڈ منظور ہوگی،اپش اپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ جس میں دو انگلیوں پر100پاو¿نڈ وزن کے ساتھ16پش اپس کر کے12پش اپس

کا اپنا ہی قائم کردہ ورلڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 14اگست 2020ءکو ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے عرفان محسود کو تصدیقی ای میل موصول ہوگئی ۔ عرفان محسود سب سے زیادہ

پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہے۔اس سے وہ پہلے انڈیا، امریکہ،عراق، برطانیہ، فلپائن، اٹلی کے کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔
٭٭٭
براق بائیکرز کی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے ملاقات‘

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) براق بائیکرز کی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے ملاقات‘ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی درخواست ‘وائس چانسلر کی شعبہ سیاحت کے قیام کی بھرپور یقین دہانی‘ تفصیلات کے مطابق

گزشتہ روز براق بائیکرز گروپ ڈیرہ اسماعیل خان کے محمدکاشف نوید اور عمران جمیل نے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز)سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران

براق بائیکرز گروپ کا تعارف اور سیاحت کی افادیت و اہمیت کے بارے میں وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں سیاحت کے شعبہ میں موجودہ حکومت کے اہم اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔

اس موقع پر انہیں براق بائیکرز کی جانب سے گزشتہ پانچ سالہ سیاحتی کارکردگی کی فوٹو رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ وائس چانسلر کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر کی ستائیس یونیورسٹیز میں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا

جا چکا ہے لیکن گومل یونیورسٹی تاحال اس ڈیپارٹمنٹ سے محروم ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ،شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں کے ساتھ ساتھ میانوالی بھکر، ڈیرہ غازی خان،

دریا خان، لیہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں کے لوگ اپنے علاقوں سے بہت دور کی یونیورسٹیز میں داخلے لینے پر مجبور ہیں۔ اگر گومل یونیورسٹی میں اس شعبے کا قیام ممکن ہو سکے تو ان علاقوں کے لوگ گومل یونیورسٹی

میں داخلہ لیکر اس سے مستفید ہو سکےں گے ۔ اس حوالے سے براق بائیکرز کی جانب سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار کو گومل یونیورسٹی میں شعبہ سیاحت کے قیام کے حوالے سے ایک تحریری

درخواست بھی دی گئی ۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے شعبہ سیاحت کے قیام کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے گومل یونیورسٹی کا چارج سنبھالا ہے اس وقت سے اب تک میں 8سے9نئے مختلف شعبہ جات کو

شروع کر چکا ہوں اور انشاءاللہ میں جلد ہی ٹور اینڈ ہوٹلنگ کے شعبہ کو گومل یونیورسٹی میں شروع کرونگا۔
٭٭٭
مریضہ کو میڈیکل لیبارٹری میں زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چالیس سالہ مریضہ کو میڈیکل لیبارٹری میں زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے لیبارٹری اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود

باکھری بازار میں واقع کلینک پر 40سالہ خاتون (ح بی بی)سکنہ کچہ ملانہ علاج معالجہ کیلئے گئی۔ خاتون ڈاکٹر سے معائنہ کے بعد مزید ٹیسٹ کیلئے میڈیکل لیبارٹری پر گئی تو لیبارٹری اسسٹنٹ راہید اللہ وزیر

سکنہ میرانشاہ نے مریضہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سٹی پولیس نے متاثرہ خاتون مریضہ کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 376ppcکے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔
٭٭٭
ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی۔ جس کے باعث موٹر سائیکلیں تیار کرنے والی کمپنیاں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے

میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل تیار کرنے والی کمپینوں نے ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔لیکن اب چونکہ ڈالر کی قیمت میں 10 روپے فی ڈالر کی کمی

واقعہ ہوچکی ہے مگر اس کے باوجود کمپنیاں قیمتیں کم کرنے پر تیار نہیں اور اضافی منافع کمانے میں مصروف ہیں جبکہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت غریب کی سواری کے معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی

ہے۔ موٹر سائیکل ڈیلروں کے مطابق ڈالر کم ہونے کے بعد تمام اقسام کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی موٹر سائیکل کمی ہونی چاہئے۔ ڈیلروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کے سپیرپارٹس کی

قیمتیں بھی ڈالر بڑھنے کی وجہ سے آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور پارٹس کی قیمتوں میں بھی کمی نہیں کی گئی واضح رہے کہ مذکورہ کمپنیاں ایک سال میں 28 لاکھ موٹر سائیکلیں فروخت کرتی ہیں۔
٭٭٭
ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی ارب ڈالرسے زائد رہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی ارب ڈالرسے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے

اکتوبر 2020 میں 2.3 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی اور سال 2019 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقوم میں رواں سال 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر

کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 30 فیصد، امریکہ سے 16 فیصد اور لندن سے 14 فیصد اضافی رقوم پاکستان بھیجی

گئیں۔گزشتہ ماہ کی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔اکتوبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ

اعلامیہ میں کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی ہیں اور مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔پاکستان کی زر مبادلہ

مارکیٹ کے ڈھانچے اور اس کی حرکیات میں بہتری نیزرقوم کی آمد کو باضابطہ بنانے میں پاکستان ریمی ٹینس انی شیٹو کے تحت کوششوں اور محدود سرحد پار سفر نے ترسیلات زر میں اضافے میں اپنا کردار ادا کیا۔
٭٭٭
پبلک سروس کمیشن قابلیت ٹیسٹ منعقد کرنے کا شیڈول جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(بی پی ایس11)، محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(بی پی ایس17)، محکمہ آبپاشی میںضلعدار(بی پی

ایس15) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی میں مانیٹرنگ انسپکٹر (بی پی ایس14) اور محکمہ مال میں تحصیلدار /نائب تحصیلدار کی پوسٹوں کیلئے امتحانات/سکریننگ ٹیسٹ/قابلیتی ٹیسٹ24نومبر س

ی27نومبر2020تک منعقد کرنے اور مختلف محکموں میں سینئر سکیل سٹینو گرافر کیلئے پریکٹیکل ٹیسٹس یکم دسمبرسی4دسمبر2020 تک منعقد کرنے کے شیڈول کرنے کا اعلان کیا ہے۔امتحانی مراکز اور رول نمبرز

کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پرجلد ہی اپ لوڈ کئیں جا ئینگے۔امید واراں اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ امتحانی مراکز کے ہمراہ امتحان کے انعقاد سے

پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔امیدوار امتحان /قابلیتی ٹیسٹ کے حوالے سے کسی بھی معلومات کیلئے امتحان کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز


091-9212976/091-9214131-9212897-9213750-9213563(Ext No.105)پر رابطہ کر سکتے ہیں امیدواروں کو امتحان دینے کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ

کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ماسک نہ پہننے والے امیدواروں کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر

امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

%d bloggers like this: