دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلگت بلتستان انتخابات : صرف چار خواتین میدان میں

الیکشن میں 5 سو 47 امیدواروں کی طرف سے نامینیشن پیپرز جمع کروائے گئے

پندرہ نومبر کو گلگت بلتستان الیکشن میں جہاں مرد امیدوار حصہ لے رہے ہیں وہیں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

مختلف پارٹیز سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔اس سال ہونے والے الیکشن میں 5 سو 47 امیدواروں کی طرف سے نامینیشن پیپرز جمع کروائے گئے

جن میں 8 خواتین تھیں۔ اسکروٹنی کے بعد 3 سو 27 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔

اس سال ہونے والے الیکشن میں 16 پارٹیز کے ایک سو 27 امیدوروں نے حصہ لیا ہے جس میں تین خواتین ہیں۔ 2 سو امیدوار آزاد الیکشن لڑ رہے ہین

جس مین ایک خاتوں بھی شامل ہے۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے سعدیہ دانش کو جی بی اے 18 دیامیر۔IV سے ٹکٹ ملا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف آمنہ بی بی جی بی اے 23 گانگچھے۔

II سے ٹکٹ حاصل ہوا۔ جمعیت علما اسلام کی طرف سے مہناز علی جی بی اے 6 ہنزہ سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے

جبکہ شہناز بھٹو جی بی اے 20 غذر۔II سے آزاد ایلکشن لڑ رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کی طرف سے کسی بھی خاتوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

گلگت بلتستان میں خواتین ووٹر کی تعداد3 لاکھ 39ہزار9سو92 ہے جو کہ کہ

ووٹوں کو 46 فیصد حصہ ہے۔ گلگت بلتستان مین پہلا الیکشن 2009 میں ، دوسرا 2015 میں جبکہ 15 نومبر 2020 کو دوبارہ الیکشن کا میدان سجنے والا ہے۔

About The Author