مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلتستان کے نو انتخابی حلقوں میں پچاسی امیدوار میدان میں ہیں

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پورے جوش و خروش سے جاری ہے

بلتستان کے نو انتخابی حلقوں میں پچاسی امیدوار میدان میں ہیں ۔

تیر نشانے پر لگے گا، بلا چلے گا، شیر دھاڑے گا

یا پھر آزاد امیدواروں کی قمست چمکے گی۔ فیصلہ اتوار کو ہو گا ۔ محمد علی انجم کی رپورٹ دیکھیے

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پورے جوش و خروش سے جاری ہے ۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کے سربراہان نے خطے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔

اتوار کو ہونے والے انتخابات کے لیے بلتستان ڈویژن سے مجموعی طور پر 85 امیدوارن مقابلے میں ہیں ۔

مجموعی طور پر 445 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ 112 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔

ضلع سکردو سب کی توجہ کا مرکز ہے ۔

جی بی اے 8 سکردو 1 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ مھدی شاہ ، تحریک انصاف کے راجہ ذکریا اور پی ایم ایل این کے اکبر تابان شیر میدان میں ہیں ۔

حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد سترہ ہزار ایک سو ستائیس جبکہ تیس پولنگ اسٹیشن ہیں ۔

جی بی اے 8 سکردو 2 سے محمد علی شاہ اور میثم کاظم میں زور کا جوڑ پڑے گا ۔

یہاں کل ووٹرز کی تعداد انتالیس ہزار سے زائد ہے ۔

%d bloggers like this: