بلتستان کے نو انتخابی حلقوں میں پچاسی امیدوار میدان میں ہیں ۔
تیر نشانے پر لگے گا، بلا چلے گا، شیر دھاڑے گا
یا پھر آزاد امیدواروں کی قمست چمکے گی۔ فیصلہ اتوار کو ہو گا ۔ محمد علی انجم کی رپورٹ دیکھیے
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پورے جوش و خروش سے جاری ہے ۔
مختلف سیاسی پارٹیوں کے سربراہان نے خطے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔
اتوار کو ہونے والے انتخابات کے لیے بلتستان ڈویژن سے مجموعی طور پر 85 امیدوارن مقابلے میں ہیں ۔
مجموعی طور پر 445 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ 112 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔
ضلع سکردو سب کی توجہ کا مرکز ہے ۔
جی بی اے 8 سکردو 1 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ مھدی شاہ ، تحریک انصاف کے راجہ ذکریا اور پی ایم ایل این کے اکبر تابان شیر میدان میں ہیں ۔
حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد سترہ ہزار ایک سو ستائیس جبکہ تیس پولنگ اسٹیشن ہیں ۔
جی بی اے 8 سکردو 2 سے محمد علی شاہ اور میثم کاظم میں زور کا جوڑ پڑے گا ۔
یہاں کل ووٹرز کی تعداد انتالیس ہزار سے زائد ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،