مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

روڈ ایکسڈنٹ اور کسی بھی نگہانی حادثات سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل کرکے خود کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے

یہ باتیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹریفک ریاض حسین شاہد نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ورکشاپ کے دوران کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس راجن پور اور اٹلس ھنڈاموٹر سائیکل کی طرف سے عوام الناس کیلئے روڈ حادثات سے بچاو کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر موٹر سائیکلز کے سائیڈ مئیررز،انڈیکٹرز،فوگ دھواں چھوڑنے والی گاڑویوں کی موقع پر ٹیونگ کی گئی تاکہ ان گاڑیوں سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے

ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن افیسر وسیم قیصر نے ڈرائیورز حضرات میں روڈ سیفٹی کے متعلق مختلف پمفلٹ تقسیم کیے

اور لوگوں کو حادثات سے بچاو کیلئے ہدایات دیں،۔بعد ازاں روڈ سیفٹی اور سموگ کی آگاہی کیلئے واک کی گئی

جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ریاض حسین شاہدنے کی۔


: جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

حضرات خواجہ غلام فرید (رح) کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر آنے والے زآئرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات ہونے چاہیے

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کوٹ مٹھن حضرات خواجہ غلام فرید (رح) کی دربار کا وزٹ کرتے ہوئے کہیں

اس دوران انہوں نے دربار کے علاوہ سیکیورٹی،سی سی ٹی وی کیمرے،زآئرین کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،منیجر اوقاف،محکمہ پولیس،چیف افیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے منیجر اوقاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے عرس مبارک پر زآئرین کیلئے بہتر سے بہتر انتظامات ہونے چاہیے ان کی رہائش،

کھانے،پینے اور دیگر بنیادی ضروریات کو پہلے سے مکمل ہوناچاہیے۔۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کوٹ مٹھن سہولت بازار کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے

مطابق ملنی چاہیے اگر کوئی بھی دوکاندار ناجائز منافع کرتے ہوئے پکڑتا گیا اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،چیف افیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلف اور سہولت فراہم کر رہی ہے مزید انہوں نے کہا کہ

ضلع راجن پورمیں پانچ سہولت بازار عوام کو ریلف فراہم کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں جہاں پر آٹااور چینی وافر مقدارمیں موجود ہیں عوام کو چاہیے کہ

وہ سستی اشیاء سہولت بازار سے خریدیں۔


جام پور

( وقائع نگار )

سب ڈویژنل پولیس آفیسر جام پور ثنا اللہ خان مستوئی نے کہا ھے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ھے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا درجہ رکھتے ھیں

اور کسی بھی اچھے معاشرے کی تشکیل میں علاقائی صحافت کا کردار سب سے اھم ھوتا ھے اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں کے ساتھ تعارفی اور مشاورتی میٹنگ میں.

گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آبادی میں اضافہ کی شرح نہایت تیزی سے بڑھ رھی ھے اور شہر پہلے کی نسبت دوگنا بڑھتے چلے جارھے ھیں

جسکے باعث چوری کے مرتکب عناصر کو تنگ و تاریک گلیوں اور محلوں میں غائب ھونے کا موقع مل جاتا ھے

اور بعض اوقات شہریوں سے بھی ملزمان کی شناخت مشکل ھی نہیں نا ممکن ھو جاتی ھے اس لئیے عوام کے تعاون کے بغیر تنہا پولیس جرائم کا مکمل خاتمہ نہیں کر سکتی

انہوں نے کہا کہ صحافی اس سلسلے میں لوگوں میں آگاھی دیں کوشش کی جائے کہ کسی بھی محلے یا گلی میں کوئی اجنبی شخص دیکھا جائے

یا کسی محلے میں کوئی بھی نیا کرایہ دار آکر قیام پزیر ھو اسکے بارے میں پولیس کو مطلع کیا جائے ڈی ایس پی نے بتایا کہ

حکومت پنجاب کی واضح ھدایات اور قانون موجود ھے کہ کوئی بھی مالک مکان یا دوکان اپنی پراپرٹی کرایہ پر دے

تو وہ متعلقہ پولیس تھانہ میں کرایہ دار کی باقاعدہ رجسٹریشن کروائے اور معاھدہ کرایہ نامہ جمع کروائے یہی قانون تمام رھائشی ھوٹلز اور مسافر خانوں کیلئے بھی ھے

ثنا اللہ خان نے بتایا کہ انجمن تاجران اور دوکانداروں سے بھی اپیل کی جارھی ھے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے عمل کو فروغ دیں

اور اپنی مارکیٹوں میں سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں کیونکہ پولیس کے پاس وسائل اور نفری کی کمی ھے

اور اس ضمن میں ھمیں معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضرورت ھے ڈی ایس ہی نے یقین دلایا کہ موٹر سائکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں کے کنٹرول کیلئیے

موثر اقدامات کیئے جارھے ھیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی سٹریٹ لائٹ کو چالو کرنے کیلئے وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے

اور جن جگہوں اور محلوں میں سٹریٹ لائٹ نہیں ھے وھاں کی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ھے کہ وہ اپنی گلیوں محلوں اور چھوٹی مارکیٹوں میں رضاکارانہ طورپر

بطور صدقہ جاریہ روشنی کا انتظام کریں انہوں نے جامپور کی صحافت کو مثبت قرار دیتے ھوئے کہا کہ

صحافیوں کی ھر مثبت اور قابل عمل تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا

علاقے میں امن عامہ کے قیام کیلئیے معاشرے کے تمام طبقات علماء کرام ‘بار ایسوسی ایشن انجمن تاجران پریس اور عمائدین علاقہ کا تعاون ضروری ھے۔

%d bloggers like this: