دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ آئین کی بالادستی اور سول سپرمیسی ہے،

عوام نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ ن نے انتقام کی سیاست کی بجائے جمہوری اقدار اور اصولوں کے مطابق حکومت کی ہے اور اب اپوزیشن بھی انہی خطوط پر کر رہے ہیں،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں تاریخ کی بدترین کرپشن جاری ہے،

اپنے دور اقتدار میں میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کو سٹی ماڈل کا درجہ دلوایا تھا، سٹی ماڈل کمیٹی بننے پر میونسپل کمیٹی کو 80کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ دی جا چکی ہے

جسے ہڑپ کرلیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بہت واضح ہے کہ ہر ادارے کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے

جو آئین میں متعین ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ریاستی امور کا کچھ پتہ نہیں ہے، ڈیڑھ سال سے حمزہ شہباز قید میں ہیں،

وہ صرف مخالفین کو گرفتار کرانے کے ایجنڈے پر لگے ہوئے ہیں،احمد یار ہنجراء نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں تاریخ کی بدترین کرپشن کی جا رہی ہے، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کو سٹی ماڈل کا درجہ دلوایا تھا،

سٹی ماڈل کمیٹی بننے پر میونسپل کمیٹی کو کروڑوں روپے کی اضافی گرانٹ دی جا رہی ہے جو کہ اب تک 80کروڑ کے لگ بھگ کی اضافی گرانٹ موصول ہو چکی ہے جو کہ ہڑپ کر لی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹیکوٹ ادو کے ملازمین پنشن اورکئی کئی مہینوں کی تنخواہوں سے محروم ہیں،مذکورہ گرانٹ کو بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ،

مسلم لیگ ن ڈویژنل جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، اپوزیشن سے خوف زدہ حکمران مہنگائی،بے روز گاری کی بھرمار سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کی گرفتاری کے منفی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں،

حکومت کمزور اور مایوسی کا شکار ہوچکی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے انتقام کی سیاست کی بجائے جمہوری اقدار اور اصولوں کے مطابق حکومت کی ہے اور اب اپوزیشن بھی انہی خطوط پر کر رہے ہیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کورونا وائرس کی ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی لہر،شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر، انتظامیہ کی جانب کوئی کارروائی نہ ہونے پر ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جاری، متعد د شاپنگ پلازوں،مالز،

دکانوں اور مارکیٹوں کے اندر صرف لکھ کر لگایا گیا ہے کہ بغیر ماسک کے داخلہ بند ہے تاہم یہ صرف نام کی حد تک ہے،اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی لہرکے پیش نظرحکومت کی جانب سے

ایس او پیز کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جبکہ ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے

مگر تحصیل کوٹ ادو میں قائم تما کاروباری مراکز پر خریداروں کی جانب سے نہ تو ماسک پہنے ہوتے ہیں

اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا ہے جبکہ متعلقہ پلازوں،مارکیٹوں کی انتظامیہ اور دکانداروں کی جانب سے ہینڈ سینٹائزرکابھی کوئی باقاعدہ انتظام موجود نہیں ہے،

اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، بس، ویگن،چنگ چی رکشوں میں مسافر کو لے جاتے وقت نہ سماجی فاصلے کا خیا ل رکھا جارہا ہے

اور نہیں ماسک کی پابندی کی جاتی ہے،دوکانداروں نے صرف لکھ کر لگایا گیا ہے کہ بغیر ماسک کے داخلہ بند ہے تاہم یہ صرف نام کی حد تک ہے،

شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سمیت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی

ہدایات پر عملدرآمد کراتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے تاکہ تحصیل کوٹ ادو کے شہری اس موذی وباء سے محفوظ رہ سکیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب بھر کے میڈیکل سٹوروں پر شیڈول جی کے نفاذ کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوادی،

شیڈول جی کے نفاذ سے پنجاب بھر کے لاکھوں کیمسٹ بیروز گار ہوجائیں گے، تفصیل کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ایک سازش کے تحت پنجاب بھر کے

لاکھوں کیمسٹوں کو بے روزگار کرنے کا منصوبہ بیوروکریسی کے ذریعے شروع کردی اہے،اس سلسلے میں ادویات کا کاروبار کرنے والے لاکھوں کیمسٹوں پر شیڈول جی کے

نفاذ کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے،شیڈول جی کے تحت صرف اے کیٹگری اور فارماسسٹ میڈیکل سٹور پر ادویات فروخت کرنے کے مجاز ہونگے جبکہ بی کیٹگری اور ڈسپنسر حضرات ادویات فروخت نہیں کر سکیں گے،

اس سلسلے میں کیمسٹ ایوی ایشن کوٹ ادو کا ایک اجلاس صدر حاجی نذیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں حکومتی اقدامات کی بھر پور مذمت کی گئی،اور مطالبہ کیاگیا کہ وہ شیڈول جی کے نفاذ کا فیصلہ فی الفور واپس لیکر کیمسٹوں کو

بے روز گار کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائے،انہوں نے مزید کہا کہ 2017میں کیمسٹ ایسوسی ایشن پنجاب اور اس وقت کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مابین مذاکرات میں

یہ طے پایا تھا کہ پرانے ڈرگ سیل لائسنس ہولڈر شیڈول جی ے مستثنیٰ ہونگے،جبکہ صرف بنا کاروبار کرنے والے افراد پر اس قانون کا اطلاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کیمسٹ برادری اس کی بھر پور مزاحمت کریگی،اور آئندہ کا لائحہ عمل پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے ترتیب دیا جائیگا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::;;;

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی احتجاجی تحریک مظفرگڑھ میں 19نومبر بروز جمعرات دن 10بجے کو پُر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

جس میں ضلع بھر سے صحافی بھر پور شرکت کریں گے، ریلی کا آغاز کچہری چوک مظفر گڑھ سے کیا جائیگا

تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے مظفر گڑھ کے صحافی بھی ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کی طرح قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اور 25نومبر کو لاہور مال روڈ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے میں بھی بھر پور انداز میں شرکت کرے گے،

تفصیلات کے مطابق شعبہ صحافت معاشرے میں چوتھے ستون کی حیثیت رکھتا ہیے لیکن علاقائی صحافی اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں RUJ علاقائی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے

جس کا مقصد علاقائی صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنا ہیے جس کے لیے تنظیم ھذا کی قیادت دن رات ان کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں

جس سلسہ میں ارباب اختیار کو نیند سے جگانے اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان کی کورکمیٹی کاویڈیو لنک اجلاس زیر صدارت سید شفقت حسین گیلانی منعقد ہوا۔

اجلا س میں علاقائی صحافیوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے 16نومبر سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیاگیا۔

پہلے مرحلہ میں 16نومبر کو پاکپتن میں مرکزی قیادت حضرت بابا فرید کے دربار پر حاضری کے بعد احتجاجی ریلی اور دھر نا دے کر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی

جبکہ 19نومبر کو مظفر گڑھ میں ریلی اور دھرنا ہو گا مظفرگڑھ کی طرف سے19نومبر کو دن 10بجے بروز جمعرات پُر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

جس میں ضلع بھر سے صحافی بھر پور شرکت کریں گے احتجاجی ریلی کچہری چوک سے شروع ہو گی اور ریلی کا اختتام ڈی سی آفس میں ہو گا

جہاں ریلی کے شرکاء ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو اپنے مطالبات سے آگا کریں گے اور تیسرے نمبر پر 25نومبر کو لاہور مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

جس میں پنجاب بھر سے علاقائی صحافی شرکت کریں گے، یکم دسمبر کو اوکاڑہ اور 5دسمبر کو بہاولنگر میں احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا جائے گا،

جس کے بعد مزید 5اضلاع میں ریلی اور دھرنے کا اعلان کیا جائے گا، ترجمان ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مطابق جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے

اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا
ہر 5اضلاع میں احتجاج کے بعد اگلے اضلاع کا اعلان کردیا جائے گا.

About The Author