مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا زور پکڑنے لگا

ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار پانچ سو دو نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا زور پکڑنے لگا

ایک سو چھ دن بعد پندرہ سو زائد کیسز رپورٹ،، این سی او سی کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار پانچ سو دو نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،

کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ41 ہزار753 ہوگئی، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 20 اموات ہوئیں،

کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد16 ہزار912 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں کورونا سےمتعلق پابندیوں کادوسرامرحلہ،ماسک اور دفتری پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔کراچی، لاہور،

اسلام آباد سمیت سولہ شہروں میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ بیس نومبر سے شادی کی تقریب صرف کھلی جگہ پر منعقد کی جا سکیں گی ۔

ایک ہزار تک لوگ شرکت کر سکیں گے ۔ بغیر ماسک کے گھر سے باہر نکلنے والوں کو سو روپے جرمانہ ہوگا۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ۔

کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی نے اہم فیصلے کرلیے۔۔

این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تیرا شہروں میں جنوری دو ہزار اکیس تک مزید کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے۔۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان میں نئی پابندیاں لاگو ہوں گی۔

گلگت، مظفرآباد، میرپور، پشاور، کوئٹہ اور گوجرانوالہ میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔ گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات صرف کھلے مقامات پر ہوں گی۔ اس میں بھی ایک ہزار سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکتے۔ شادی کی تقریبات پر پابندیاں بیس نومبر سے لاگو ہوں گی۔

این سی او سی نے ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بھی مقرر کر دیا ہے۔ بغیر ماسک کے گھر سے باہر نکلنے والوں کو 100 روپے جرمانہ ہوگیا۔ جرمانہ وصول کر کے انہیں 3 ماسک دیئے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق تمام دفاتر میں آدھا عملہ گھر سے کام کرے گا۔ گھر سے کام کی پابندی تمام سرکاری اور نجی دفاتر پر عائد ہوگی۔

%d bloggers like this: