مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرمپ ایک بار پھر صدارت کا تاج پہننے کیلئے میدان میں موجود

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی سیاسی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

امریکہ کے پینتالیسویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدارت کا تاج پہننے کیلئے میدان میں اترے ہیں۔

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی سیاسی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ چودہ جون انیس سوچھیالیس میں نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیدا ہوئے

تیرہ سا ل کی عمر میں ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا،، جہاں سیاسیات بھی پڑھی

ٹرمپ نے پینسلوینیا کی یونیورسٹی میں معاشیات میں گریجوایشن بھی کی

ٹرمپ کی پہلی دو شادیاں ناکام رہیں، تیسری شادی میلانیا کے ساتھ 2005 میں کی۔

بزنس ٹائیکون فریڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ نے والد کے قرض سے ذاتی کاروبار شروع کیا

انیس سو اکہتر میں خاندانی کمپنی کا کنٹرول حاصل کیا ،،ٹرمپ نےاپنے ہوٹلوں، کسینو اور تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے ملک گیر شہرت حاصل کی،

ٹرمپ شوبز انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے بھی جڑے رہے،، انہوں نے مشہور ٹی وی شوز کی میزبانی کی

ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس سوستاسی میں پہلی بار صدارتی انتخاب لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی،، دو ہزار میں ریفارم پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی کوشش کی۔

دوہزار آٹھ میں ٹرمپ ایک بار پھر اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے صدارتی امیدوار باراک اوباما کی جائے پیدائش امریکا کے بجائے کینیا کو قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2015ء میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی انتخابات کےلیے نامزدگی حاصل کی۔۔

پے در پے اسکینڈلزاور متنازع بیانات کے باعث ٹرمپ انتخابی مہم پر پوری طرح چھائے رہے،

اور،دو ہزار سولہ کے انتخابات میں امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہو ئے

%d bloggers like this: