دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر تیسرے نمبر

ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے باہر ماسک پہن کر نکلنے کی تاکید کی ہے

لاہور کی فضا میں سانس لینا دشوار

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر تیسرے نمبر پر آ گیا

ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو اکیساسی پر پہنچ گیا

ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے باہر ماسک پہن کر نکلنے کی تاکید کی ہے

صحت مند فضاؤں ،،، سرسبز باغات کا شہر لاہور

آج کل بدترین آلودگی کی لپیٹ میں ہے

فضائی آلودگی جانچنے کے عالمی ادارے نے لاہور کو دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس ایک سو اکیاسی پر پہنچ چکا ہے

شہر میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں ریکارڈ کی گئی

جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو اٹہتر رہا، گڑھی شاہو اور اطراف میں انڈیکس دو سو اکاون جبکہ سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں ائیر کوالٹی انڈیکس دو سو ستائیس ریکارڈ کیا گیا

آلودگی میں تیز رفتار اضافے پر شہری پریشان ہیں ،، کہتے ہیں کہ وائرل انفیکشن کا خطرہ منڈلا رہا ہے

آلودگی پھیلانے کے ذرائع کے خلاف حکومت میکنزم بنائے

(آلودگی کے خلاف عوام کو مثبت رویہ اپنانا چاہیے ،،، حکومت کو چاہیے میکنزم بنائے)

عالمی سطح پر تین سو چوہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ چائنہ کا شہر بیجنگ آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے

تاہم بھارتی شہر دہلی تین سو چار اے کیو آئی کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

About The Author