اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمے کا سربراہ ذمہ دار ہو گا.

منصوبوں کی تفصیل اور متعلقہ معلومات کے اندراج کیلئے ڈپٹی کمشنر سے مشاورت یقینی بنائی جائے. محکمہ بذات خود من پسند تحریر کی تختی نہیں لگائے گا.

تمام منصوبوں پر متعلقہ اراکین اسمبلی اور منصوبوں کی تفصیلات درج کی جائیں. انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پی اے حمزہ سالک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبیدالرشیداور متعلقہ محکموں کے

افسران شریک تھے. کمشنر نے سٹی پیکج کی ہر سکیم کا تفصیل سے جائزہ لیا اور متعلقہ محکمو ں کو کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے

سے باقاعدگی سے بریفنگ لیتے ہیں منصوبوں کی تکمیل کیلئے تاریخ سوچ سمجھ کر دی جائے. دی گئی مدت میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.

تمام محکمے منصوبو ں کی تکمیل کیلئے حائل رکاوٹیں دور کریں اس سلسلے میں اراکین اسمبلی کابھی تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے.

کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو بھی آگاہ رکھا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی 27،اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا.

پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا

کہ 27،اکتوبر کو ضلع او ر تحصیل سطح پر عوامی اجتماعات، ریلیاں، واک اور مظاہرے کیے جائیں گے

ڈویژن او رضلعی سطح پر کمشنر /ڈپٹی کمشنر پروگرام کو لیڈ کریں گے. عوام کی آگاہی کیلئے پینا فلیکس، بینر، ہورڈنگز اوردیگر مواد اہم شاہراہوں اور مقامات پر آویزاں کیا جائیگا.

سکولز او رکالجز میں تقاریر او رمباحثوں کے انعقاد کے ساتھ ضلع کے مختلف مقامات پر تصویری نمائش کا بھی انعقاد
2
کیا جائے گا. اہم مقامات پر ڈیجیٹل سکرین نصب کر کے ڈاکیومینٹری دکھائی جائے گی. بھارتی ظلم و ستم او رجارحیت بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے پیلٹ فارم فیس بک، ٹویٹر، یو ٹیوب، وٹس ایپ استعمال کیے جائیں گے.

سیاسی، سماجی او رمذہبی رہنماؤں کے تاثرات میڈیا پر اجاگر کیے جائیں گے. کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا انعقاد کیا جائے گا.

اجلاس میں بتایا گیاکہ 27،اکتوبر کو نو بجے صبح تحصیل آفس چوک سے ہسپتال چوک تک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام محکموں کے افسران وملازمین، سیاسی و مذہبی رہنما شریک ہو ں گے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنرز نے سہولت بازار کے انتظامات کو چیک کیا.

ڈیرہ غازیخان میں پرانی غلہ منڈی او رماڈل بازار میں جبکہ کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں بھی سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

تحصیل سطح پر سہولت بازار کے اسسٹنٹ کمشنرز فوکل پرسن ہوں گے. بازاروں میں ٹینٹ قنات، پبلک ایڈریس سسٹم، فرنیچر، مردوخواتین کیلئے علیحدہ انتظار گاہ،

صفائی، چھڑکاؤ، پینے کا پانی بینرز، پینافلیکس اور صارفین کیلئے معلومات اوردیگر متعلقہ انتظامات میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کی ذمہ داری ہو گی

ٹریفک انتظامات کو ڈی ایس پی ٹریفک دیکھیں گے. پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہولت بازار میں اشیائے خوردونوش کے نمونے لے کر ملاوٹ، غیر معیاری فوڈ آئٹمز پر کارروائی کریں گے.

بازاروں میں اشیائے خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کے انتظامات کی نگرانی ڈی او انڈسٹریز کریں گے. مقررہ سرکاری نرخوں پر دس اور بیس کلو آٹے کے سٹالز کی

ذمہ داری ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی ہو گی. پولٹری، چھوٹا بڑا گوشت اور انڈوں کے سٹال ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی ذمہ داری ہو گی،

پھل سبزیوں اور روزانہ کی بنیاد پر لسٹ آویزاں کرانا چیئرمین / سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جبکہ پھل اور سبزیوں کی سپلائی چین کی بحالی ای اے ڈی اے کی ذمہ داری ہو گی.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدر ملک راشد نعمت نے گدائی بائی پاس روڈ،

سمینہ چوک اور گھنٹہ گھر چوک پر سیوریج کے کام کا جائزہ لیا اور کام رواں ہفتے میں ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا.

انہوں نے کہاکہ کام کی رفتار تیز تر کی جائے.

اس موقع پر ڈپٹی چیف جواد گوندل اور انجینئرنگ برانچ کا عملہ ہمراہ تھا.

اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ سیوریج کا مسئلہ جلد مستقل بنیادوں پہ حل کر دیا جائے گا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان:

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان نے کہا ہے کہ معذور کوٹہ کے تحت پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں درجہ چہارم کیڈر اور چوکیدار بھرتی کے

سلسلے میں امیدوار اپنی درخواستیں متعلقہ دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میں جمع کرائیں جبکہ گرلز و بوائز ہائی او رہائر سکینڈری سکولوں کیلئے

متعلقہ سکولوں میں درخواستیں جمع کرائی جائیں اور سکول اور خالی آسامی کا نام واضح طو رپر لکھاہونا لازمی ہے.

یہ بات ان کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ

کورونا وائرس میں کمی کے بعد کرکٹ سٹیڈیم ڈیرہ غازیخان میں سپورٹس سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں.

انہوں نے سپورٹس گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

مشیر صحت نے کہاکہ کرکٹ اسٹیڈیم کھلاڑیوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے

تحفہ ہے اور عنقریب کرکٹ کا بڑا میچ بھی ہو گا انہوں نے کہاکہ

بہت جلد ہاکی اسٹیڈیم کو بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

تحصیل کوٹ چھٹہ

کے علاقہ مانہ احمدانی میں اسلام آباد سے یوٹیوب چینل کھری گالھ کے میزبان ڈاکٹر عثمان احمدانی پر ان کے آبائی گھر مانہ احمدانی میں انڈس ہائی وے پر

احمدانی پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا قاتلانہ حملہ ہوا نامعلوم حملہ آوروں نے ا30 بور پسٹل سے گاڑی پر چار فائر کیے ایک فائر ڈاکٹرعثمان احمدانی کے سر پر کیا گیا خوش قسمتی سے فائر ڈاکٹر کے جھکنے کی

وجہ سے ان کی گردن کے پچھلے حصے کو چھوتا ہوا سیٹ پر جا لگا جہاں پر ان کے بیٹے نے ہاتھ رکھا ہوا تھا جو شدید زخمی ہو گیا ڈاکٹر عثمان نزدیکی پرائیویٹ ہسپتال پہنچے جہاں سے ڈاکٹر عثمان اور ان کے بیٹے کو ابتدائی طبی امداد دی گئی

مقامی صحافیوں نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر عثمان کے ساتھ اظہاریکجہتی کا اظہار کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ نے بھاری نفری کے موقع واردات پر پہنچ کر

ڈاکٹر عثمان احمدانی کا ابتدائی بیان لے کر پولیس کے ہمراہ ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

مقامی پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ سے جب ہماری بات ہوئی تو ایس ایچ او کوٹ چھٹہ ملک یونس نے کہا کہ ایف آئ آر درج ہو گئ ہے

ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

%d bloggers like this: