اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر کوٹ ادو میں بھی سہولت بازار اقبال پارک کوٹ ادو میں قائم کردیا گیا جو کہ مکمل فعال نہ ہوسکا،

سہولت بازار میں نہ چینی ہے نہ پھل،نہ سبزیاں ہیں اور نہ ہی گوشت،شہری خالی چکر ہی کاٹتے رہے،

اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی سستا سہولت بازار لگا دیا گیا،

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنایا گیا یہ سہولت بازار مکمل فعال نہ ہو سکا،

اقبال پارک کوٹ ادو میں لگنے والے اس سستے سہولت بازار میں صرف ایک کریانہ کی دکان جس پر چینی دستیاب نہیں

اور ایک رہڑھی جس پر ٹماٹر اور سبز مرچیں اور ایک کریانہ کی دکان لگائی گئی جبکہ اس سستے سہولت بازار میں نہ ہی چینی ہے

نہ ہی پھل نہ ہی سبزیاں ہیں اور نہ ہی گوشت کے اسٹال لگائے گئے ہیں،اقبال پارک کے گیٹ پر لگے سستے سہولت بازار کے پینافلکس کو دیکھ کر

عوام چکر تو لگا رہے ہیں مگر اشیاخوردونوش نہ ہونے پر خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹ ر ہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

شان این جی او کے نائب صدر و سابق امیدوار چئیرمین یونین کونسل ڈوگر کلاسرہ عمران عباس بھٹی نے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے محمد ذیشان گرمانی کی قیادت میں

بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں،شان گروپ بلدیاتی انتخابات میں میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑ ے گا،

حلقہ کی عوام میرے قائدکو ووٹ دینے کیلئے بے چین ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے محمد ذیشان گرمانی کے5 سالہ عوامی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں اس وجہ سے انکے عوامی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے

اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں سابق ایم پی اے محمد ذیشان گرمانی کے حمایت یافتہ امیدوار میدان مار یں گے

انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی سیاست دانوں میں سب سے زیادہ حلقہ میں نظر آنے والی شخصیت ان کاقائد محمد ذیشان گرمانی ہے،

اس کے پاس جو کوئی بھی آیا کوئی بھی مسئلہ لے کر اس نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں اپوزیشن میں ہوں، اس کے ڈیرہ پر عوامی رش اس کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ

عوامی خدمت کے پیش نظر محمد ذیشان گرمانی آج حلقہ بھر کی مقبول شخصیت ہیں،ہر علاقائی سیاست دان یہ چاہتاہے کہ

ذیشان گرمانی ہمارے ساتھ مل کر الیکشن لڑے تو ہمیں کوئی بھی ہرا نہیں سکتا اور حلقہ کی عوام میرے قائدکو ووٹ دینے کیلئے بے چین پھرتی ہے،

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے اور ذیشان گروپ انشائاللہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گا اور کامیابی حاصل کرے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

نامعلوم چور کار کے لاک کھول کر کار سے طلائی زیورات موبائل فون نقدی اٹھاکر لے گئے،کریانہ کی دکان کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم چور گھی چینی کریانہ کا سامان

اٹھاکر لے گئے،نامعلوم چور زمیندار کے بھانہ مویشی سے قیمتی بچھڑا چوری کرکے فرار،ٹریفک پولیس انچارج نے مین شاہراہ بلاک کرنے اور مسافر ویگن میں سی این جی

سلنڈر استعمال کرنے پر2گاڑیاں تھانے بند کردیں،پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروش بھی دھر لئے،

ایک کلو چرس برآمد،پوڈر رکشہ چوری کرنے والا مقدمہ کاملزم گرفتار،پسٹل برآمد،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی پکڑا گیا،

پسٹل برآمد پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے3مشکوک افراد بھی پکڑے گئے،پسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر10کے رہائشی شاہد ندیم گرمانی گزشتہ روز اپنی والدہ کو ملنے بزدار ٹاؤن آیا

اور اپنی کار گلی میں کھڑی کردی،کچھ دیر بعد واپس آیا تو کار کے لاک کھلے ہوئے تھے پڑتال پر کار میں رکھے 2تولہ طلائی زیورات قیمتی موبائل فون اور7ہزار روپے نقدی

غائب تھی جسے دانیال کہتران 2نامعلوم کے ہمراہ چوری کرکے لے گیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر14سینما روڈ کے رہائشی محمد عمر کی کریانہ کی دکان واقع سینما

روڈ شٹر کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم چور ایک لاکھ 62ہزار مالیت کا گھی چینی،شیمپو صابن چائے وغیرہ چوری اٹھاکر لے گئے،

تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع دایہ چوکھا غربی میں زمیندار عبدالخالق گرمانی کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور بچھڑا مالیتی50ہزار چوری کرکے لے گئے،

ٹریفک پولیس انچارج کوٹ ادو احمد نے مین شاہراہ بلاک کرنے پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور ارشاد حسین کھکھ کو گرفتارکرکے تھانے بندکردیا،

جبکہ پولیس سنانواں نے دوران گشت گیس ری فلنگ کرنے والے دوکاندار شاہد عباس گوراہا کو گرفتار کرکے اہل پی جی سلنڈر دکان سیل کردی ہے،

پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے دوران گشت بین الاضلاعی منشیات فروش بستی شیخاں کے توقیر درکھان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے آدھا کلو چرس جبکہ

تونسہ موڑ کے قریب دوران گشت بین الاضلاعی منشیات فروش غلام یٰسین میرانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے آدھا کلو چرس برآمد کرلی،

پولی چوک سرور شہید نے دوران گشت ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد یقین مصلی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل پولیس سنانواں نے

دوران گشت اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اصغر گشکوری کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا،

پولیس تھانہ سنانواں نے دوران گشت چک نمبر138ایم ایل کے سجاد حسین مشوری سے پسٹل پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے

صادق حسین جوئیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل جبکہ پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے محمد رمضان کھوکھر کو

گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

فیس بک پر کمنٹس کے دوران توں تکرار،فیس بک فرینڈنے دہم کلاس کا طالبعلم اٹھا لیا،سڑک کنارے شدید زخمی کرکے فرار،راہگیر تماشہ دیکھتے رہے،اس بارے تفصیل کے

مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کینال کالونی کے رہائشی رحیم بخش لوہار کے بیٹے دہم کلاس کے طالب علم احسان علی لوہار کی ملک اسد بریال کے ساتھ فیس

بک پر کمنٹ میں توں تکرار ہوئی جس کا ملک اسد بریال کو رنج تھا گزشتہ روز احسان علی بریال کو اس کا دوست اکبر چانڈیہ اسے ورغلا کر اسے آغوش ہوٹل کے ساتھ لے گیا اور اسد بریال کو موبائل فون پر میسیج کردیا،

کہ اسی اثناء میں ملک اسد بریال اپنے دیگر 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس پر وحشیانہ تشدد کیا جبکہ اکبر چانڈیہ احسان علی لوہار کے ہاتھوں کو قابوکئے رکھا،

روڈ پر گزرنے والے کافی لوگ کھڑے تماشہ دیکھتے رہے،ملزمان طالبعلم کو شدید زخمی حالت میں سڑک کنارے چھوڑ کرفرار ہو گئے،

پولیس کوٹ ادو نے احسان علی لوہار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر602/20زیر دفعہ 34 iii 337درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو کا زرعی ادویات کی دکان پر چھاپہ، جعلی کھاد برآمد،نمونہ میں کھاد جعلی ثابت ہونے پر ڈیلر سمیت سیلز افیسر زونل منیجر کے

خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کیلئے کاروائی میں تیزی آگئی ہے،

اسسٹنٹ زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے تھانہ سنانواں کے علاقہ میں قائم خوشحالی پاکستان ایگرو ٹریڈرز کی دکان پر چھاپہ مارا

اور گرین لینڈ انٹر نیشنل ڈیرہ غازیخان کمپنی کی کھاد کے نمانہ حاصل کرکے تجزیہ کیلئے ایگری کلچرکیمسٹ سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ڈائریکٹر پراونشل ریفرنس

فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور ارسال کئے جن کے گزشتہ روز نتیجہ موصول ہوگیا جس میں مذکورہ کمپنی کی کھاد جعلی ثابت ہوئی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شبیر احمد گشکوری نے کھاد کا سٹاک قبضہ میں لیکر خوشحالی پاکستان ایگرو ٹریڈرز کے ڈیلر محمد الطاف نصیر اور گرین لینڈ اینڈ نیشنل کے

زونل منیجر و سیلز افیسر سعید انور کے خلاف تھانہ سنانواں میں استغاثہ بھجوادیا،پولیس سنانواں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری کی

مدعیت میں مقدمہ نمبر416/20زیر دفعہ پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر ایکٹ6-1-1973کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

عبدالحمید خان میموریل کے زیر اہتمام دی سوسائٹی فاردی پروینشن اینڈ یکور آف بلائنڈنس کراچی کے تعاون سے 3روزہ فری آئی کیمپ آج سے

مدینہ کاٹن فیکٹری نزد کیپکو ٹی پوائنٹ لگایا جائے گاجوکہ 22اکتوبر تک جاری رہے گا،فری آئی کیمپ میں پاکستان کے مشہور فیکولیزر آئی سرجن بذریعہ

جدید ٹیکنالوجی فیکو لیزر الٹر ساؤنڈ مشین کے ذریعے موتیے کا مفت اپریشن کریں گے

فری آئی کیمپ میں فری معائنہ کے ساتھ فری اپریشن،مفت ادویات اور مفت مصنوعی عدسہ لینز مہیا کئے جائیں گے،

دوسری طرف عبدالوحید خان اینڈ کمپنی کی جانب سے ہر سال لگایا جانے والے کیمپ پر شہریوں نے عبدالوحید خان اور اس کے فرزند خرم وحید خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

%d bloggers like this: