اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوجرانوالہ میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو ستاون تک جا پہنچا

لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی

حکومتی اقدامات ناکافی ٹھہرے،، اسموگ کا خطرہ روز بروز بڑھنے لگا

لاہور بدستور دنیا بھر کے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے

گوجرانوالہ میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو ستاون تک جا پہنچا

باغوں کے شہر میں آلودگی کے ڈیرے،، لاہور میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو باون ریکارڈ کیا گیا ہے،

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے کی جاری فہرست کے مطابق دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں لاہور کا پانچواں نمبر ہے

جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں آئی کیو اے ایک سو ستاون ہے

لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی

کلمہ چوک، اپر مال، شملہ پہاڑی چوک کے علاقے بھی دھوئیں کی لپیٹ میں ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں تاکہ اسموگ سے نمٹا جا سکے

حکومت سردی سے پہلے اسموگ کے خطرے سے نمٹے، تاکہ شہری پریشانی عوام سے بچ سکیں

عالمی سطح پر ایک سو چوہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ انڈونیشیا کا شہر جکارتہ سرفہرست ہے

دہلی دوسرے،، ڈھاکہ تیسرے اور تاشقند چوٹحے نمبر پر ہے

%d bloggers like this: