مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شیکسپیئر کی پہلی کتاب ڈیڑھ ارب روپے سے زائد میں نیلام

امریکی شہر نیویارک کے کرسٹیز نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا

دنیا کے عظیم  مصنف شیکسپیئر کی پہلی کتاب ڈیڑھ ارب روپے سے زائد میں نیلام ہو گئی

ولیم شیکسپیئر کی سولہ سو تئیس میں لکھی گئی کتاب کو

امریکی شہر نیویارک کے کرسٹیز نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ۔

دی فرسٹ فولیو نامی کتاب کو ولیم شیکسپیئر کی موت کے سات سال بعد ان کے

لکھاری دوستوں نے ترتیب دے کر شائع کرایا تھا ۔

نیلام ہونے والی  کتاب کی دنیا بھر میں صرف دو سو پینتیس کاپیاں موجود ہیں ۔

ولیم شیکسپیئر کی موت سولہ سو سولہ میں ہوگئی تھی

اور ان کی پہلی کتاب کو سولہ سو تئیس میں شائع کیا گیا،

جس میں مجموعی طور پر 36 ڈرامے اور کہانیاں دی گئیں۔

%d bloggers like this: