اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا میں حکومتی عدم دلچسپی، 600 سے زائد صنعتی یونٹس بند

آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں تو مشکلات ختم ہوں گی حکومت ٹیکسوں سمیت پالیسیوں میں نرمی کرے

خیبر پختونخوا میں حکومتی عدم دلچسپی، 600 سے زائد صنعتی یونٹس بند

حکومتی عدم دلچسپی کے باعث صوبہ بھر میں 6 سو سے

زائد صنعتی یونٹس بند ہو گئے
سیکڑوں یونٹس نے اپنا سیٹ اپ ختم کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 982 یونٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2 ہزار 293 یونٹس فعال ہیں

پشاور میں 854 میں سے 751 فعال ہیں جبکہ 105 بند پڑے ہیں۔

سرحد چیمبر آف کامرس کے مطابق حکومت کو صنعتوں سے متعلق پالیسوں پر

نظر ثانی کرنی چاہیئے تاکہ صوبے کی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں تو مشکلات ختم ہوں گی حکومت ٹیکسوں سمیت پالیسیوں میں نرمی کرے۔

خیبرپختونخوا میں صنعتی یونٹس بند ہونے کی بنیادی وجوہات میں وفاق اور

صوبائی حکومت کا آڈٹ نظام اور ٹیکسوں میں اضافہ ہے۔

%d bloggers like this: