اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 آئی جی پنجاب انعام غنی  نےشاہراہوں کومحفوظ بنانے کے لئے پٹرولنگ ایریابڑھانےکاحکم دے دیاہے

پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس کی صوبہ بھرمیں 354 چوکیاں ہیں جو کہ  10 ہزار 500کلو میٹر ایریاز  میں روزانہ  پٹرولنگ کرتی ہیں

ہرچوکی کا 10سے 12کلو میٹر کا سرکل بڑھا دیا گیا ہے۔ اہلکار  اب 14 ہزار 100 کلو میٹر سے زیادہ  کی شاہراہوں  پر پٹرولنگ کریں گے

پٹرولنگ ایریابڑھانےکا مقصد چوری اور ڈکیتی کو روکناہے تاکہ شہری دن رات سفر کرتےوقت اپنےآپ کومحفوظ تصورکریں

انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس مشکوک گاڑیوں اورمشکوک افرادپرخصوصی نظررکھے، کوئی بھی  مدد کیلئے پکارے تو فوری پہنچیں۔


ڈیرہ غازیخان۔

چیک پوسٹ سخی سرور کی کارواٸ لاکھوں مالیتی 3 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ ناکام۔

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور واجد حسین اور انچارج چیک پوسٹ محمد یوسف نے 3 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوٸے تینوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔

تحویل میں لی گٸ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو براٸے قانونی کارواٸ کسٹم احکام کے حوالے کر دی گٸ ہیں۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گٸ ہے

ڈی پی او اختر فاروق کی بہترین سپرویثرن کرائمنل کے خلاف کارروائی کا تسلسل جاری ہے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں صفائی،سیوریج،واٹر سپلائی اور دیگر عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال کمیٹی کے کنوینر اورمشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی،آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔

کمشنرساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ان کے دفتر میں وزیر اعلی کی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی کی کمیٹی کا باقاعدگی سے ہر ہفتہ کو اجلاس منعقد ہوگا۔

پہلے اجلاس میں شہر کے تمام مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کی مشینری جلد خریدی جائے۔ ڈی جی خان کارپوریشن کے واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں نادہندگان سے ریکوری کیلئے مقدمات درج کرانے کے

ساتھ جائیداد نیلام بھی کی جاسکتی ہیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے عوامی مسائل بروقت حل کرانے میں مدد ملے گی ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لیبر کو جلد آؤٹ سورس کرنے کے ساتھ ضروری مشینری،

ویسٹ بن اور کنٹینرز کی خریداری کیلئے باقاعدہ ٹائم لائنز دی جائیں ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 کی بھرپور تشہیر کی جائے

پل ڈاٹ ڈی جی خان کے تعمیراتی کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دن رات کام کرنے اور ٹریفک منیجمنٹ پلان بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں سی ای او ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بتایا کہ

ڈی جی خان شہر کو صفائی کیلئے چار سیکٹر میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کیلئے مشینری اور عملہ مخصوص کردیا گیا ہے

فضلہ کو محفوظ ٹھکانے نہ لگانے پر ڈی جی خان کے پرائیویٹ ہسپتال مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک،سی او کارپوریشن افتخار احمد،ڈی ایس پی جان محمد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے پارکس کو قومی ہیروز کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ منظوری مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی

ڈیرہ غازی خان محمد حنیف خان پتافی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے چھٹے اجلاس میں دی گئی

اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی فیصلے کئے گئے۔کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ اجلاس میں پی ایچ اے ڈی جی خان کے 44 ملین کے ریوائز بجٹ کی منظوری دے دی گئی

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈی جی خان کے نئے "لوگو "کو بھی منظور کرلیا گیاڈی جی خان کے پارکس کو قومی ہیروز کے نام سے منسوب کرنے،

پھولوں کی نمائش اور فوڈ سٹریٹ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔چیئرمین محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ارشاد نوحی پارک سے ملحقہ سرکاری رقبہ پر فوڈ سٹریٹ بنے گی۔

غازی پارک کو بحال کیاجائے گا اور بہاری کالونی ڈی جی خان میں پارک بنے گا۔پارکس کی کینٹین کو اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کو ٹھیکہ پر دیا جائیگا۔

اجلاس میں پی ایچ اے لاہور کے تعمیراتی کام کی رفتار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان ڈاکٹر عابد محمود نے ایجنڈا پر بات کی۔اجلاس میں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان، جاوید حیدری اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ

شہر کو خوبصورت، سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہر شہری اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے انہوں نے کہاکہ

پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی نے شجرکاری پر فوکس کیا ہوا ہے انہوں نے یہ بات کامرس کالج ڈیرہ غازیخان میں شجرکاری مہم کے تحت تقریب سے بحیثیت

مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی مشیر صحت نے اس موقع پر پودا لگایا انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو صحت مند بنایاجائے۔


ڈیرہ غازی خان

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی ،بکریاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ چوری شدہ بکری سمیت گرفتار، مقدمہ درج مزید تفتیش شروع،

تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او نصراللہ خان لغاری اور اس کی ٹیم نے دوران کاروائی سخی سرور اور گردونواح سے بکریاں وغیرہ چوری کرنے والا ملزم محمد عابد ولد غلام حسین مہر سکنہ داجل کو

چوری شدہ بکری سمیت گرفتارکرلیا۔ ملزم بڑے عرصہ سے بکریاں چوری کرنے کے جرم میں ملوث تھا جسکے خلاف بار ڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کر کے

مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ایس ایچ او تھا نہ سخی سرور نصراللہ خان لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی حدود میں ہمہ قسم کے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائیں گے۔


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمدحمزہ سالک نے کرپشن،غفلت لاپرواہی برتنے کے جرم میں تین ایس ایچ اوز سمیت آٹھ اہلکار معطل کرکے

لائن حاضر کردئیے۔محکمانہ کاروائی کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک نے کرپشن، غفلت لاپروائی اور اختیارات کے

ناجائز استعمال کرنےکے جرم میں تین ایس ایچ اوز اقبال لغاری، حبیب لغاری، لیاقت لغاری سمیت آٹھ اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا

ان اہلکاروں پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ انہوں نے چیک پوسٹوں سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پرائیویٹ آدمیوں کے ذریعے ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے وصولی کرکے کراس کرائے۔


ڈیرہ غازی خان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدراللہ وسایا خان لنگاہ نے ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ

گزشتہ تین سال سے غازی یونیورسٹی میں منظوری کے باوجود سرائیکی ڈپارٹمنٹ کا اجرا نہیں کیا گیا

بار بار کی یاد دیہانی کے باوجود وائیس چانسلر حیلے بہانوں سے ایم اے سرائیکی کی کلاسز جاری کرنے سے گریزاں ھے ھم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ھیں کہ

ایم اے سرائیکی کی تعلیم فوری طور پر غازی یونیورسٹی میں جاری کی جائیں ڈیرغازی خان ہائی کورٹ بنچ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فوری چالو کیا جائے 23اضلاع پر

مشتمل صوبہ سرائکستان کا قیام سرائیکی عوام کا بنیادی حق ھے جس کے لئیے عرصہ دراز سے جدوجہد کر رھے ہیں

اس موقع پر ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ ھم صوبہ سرائیکستان کے قیام کے بھر پور حامی ھیں غازی یونیورسٹی میں ایم اے سرائیکی کی

تعلیم ڈیرہ ھائیکوٹ بنچ کے قیام اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چالو کرنے کے لئے اسمبلی میں اور وزیر اعلی سے بات کروں گا

اس موقع پر ملک ظفر اقبال ایڈوکیٹ فدا حسین خان لنگاہ مولوی مشتاق احمد فیاض سانگھی کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے


ڈیرہ غازی خان

چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی لاکھوں مالیتی 3 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ ناکام،ایس ایچ او تھانہ سخی سرور واجد حسین اور انچارج چیک پوسٹ محمد یوسف نے 3 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے

تینوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیاتحویل میں لی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو برائے قانونی کاروائی کسٹم احکام کے حوالے کر دی گئی ہیں

ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے

ڈی پی او اختر فاروق کی بہترین سپرویثرن کرائمنل کے خلاف کارروائی کا تسلسل جاری ہے۔


ڈیرہ غازی خان

اختیارات سے تجاوز اور حکم عدولی پر ٹریفک پولیس کے 4 پولیس افسران کو معطل کر کے مقدمہ درج کر دیا

ٹریفک پولیس افسران حفیظ اللہ ASI ، عبدالطیف HC اور کانسٹیبلان میں سے ریاض اور لیاقت کو معطل کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال کا کہنا تھا کہ یہ افسران اپنے اپنے پوائنٹ کو چھوڑ کر گدائی چونگی سے آگے

ناکہ لگایا ہوا تھاجن کو چیک گیا تو وہ اپنے ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضر پائے گئے اور دیگر جگہ ناکہ لگایا ہوا تھا

جہاں ان کی ڈیوٹی نہ تھی جس پر ان چاروں پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارواٸ عمل میں لاتے ہوٸے معطل کر کے مقدمہ درج کر دیا

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ محکمہ میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خفیہ طور پر اور اور میری سرپرائز چیکنگ کے دوران کوئی بھی اہلکار کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور سست ڈیوٹی کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

تھانہ درخواست جمال خان پولیس کی کاروائی سابقہ ریکارڈ یافتہ چرس فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان اقبال احمد نے بتایا کہ

چرس فروش عبدالغفور عرف ملنگ ولد نصیر قوم حسنانی سے 1530 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا

عبدالغفور عادی چرس فروش ہے جو کہ منشیات فروش کرتے ہوئے پہلے بھی پکڑا گیا تھا جس پر تھانہ چوٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

ایس ایچ او اقبال احمد نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے ناسور اور اس پیشہ سے منسلک تمام افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاۓ گا۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی،جواری گرفتار داؤ پر لگی رقم اور موبائل برآمد۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر طاہر سلیم نے کاروائی کرتے ہوئے

عارف جلبانی کے چوبارہ پر پرچی جواء اور میچ فکسنگ جواء کھیلتے ہوئے محمد عارف اور صابر حسین کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی

رقم 19500، ڈش ٹی وی، پرچی جواء بک اور موبائل وغیرہ برآمد کر لئے۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس کا کہنا تھا کہ

جواء نئی نسل کی بربادی کا موجب بن رہا ہے جس پر پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے جواء کھیلنے والی جگہ پر ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

اور ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت تھانہ کوٹ چھٹہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے


ڈیرہ غازی خان

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے کہا کہ ملک میں گندم کاکوئی بحران نہیں ہے تاہم گذشتہ سال ٹارگٹ سے کم گندم پیدا ہونے کی وجہ سے ہمیں

آئندہ سال مارچ میں بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑنا تھا لیکن بدقسمتی سے چند مٹھی بھر منافع خوروں نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کی خریداری قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے

گندم کو ذخیرہ کیا وہ یہاں ایک تقریب میں گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ گندم کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت نے دس سے

پندرہ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتک ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ساڑھے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ ہوچکی ہے

جبکہ گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو گندم کی امپورٹ کے لیے کھلی چھوٹ دیدی ہے

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے گندم کی امپورٹ ہوتی جائے گی گندم کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوتی رہے گی انہوں نے کہا کہ

ملکی سطح ہماراگندم کاپیدواری ہدف تقریبا 27 لاکھ میٹرک ٹن تھا تاہم گزشتہ سال پندرہ سے 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم کم پیداہوئی انہوں نے کہا کہ

آئند سال پیداواری ہدف میں اضافہ کیلئے حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو معیاری بیج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اور ملکی سطح پر کل ملاکر ہمیں تقریبا گیارہ سے بارہ لاکھ ٹن معیاری بیج کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر

آئندہ سال کاشتکاروں کوکاشتکاری کی جدید سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو معیاری بیج سبسڈائزڈ کرے گی

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کی خریداری قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے چند منافع خوروں نے گندم کو ذخیرہ کردیاھے جسکی وجہ سے ہر پاکستانی شہری کو

نقصان اٹھانا پڑرہاھے- وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی نے آئندہ سال گندم کی سرکاری سطح پر خریداری قیمت میں بھی اضافے کا اشارہ دیدیا


ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان میں ملاوٹ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے سائنسی طریقہ اپنایا جائیگاڈی جی خان میں دودھ میں ملاوٹ کے تجزیہ کیلئے لیب قائم کردی گئی

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زیرنگرانی لیب کا باقاعدہ افتتاح کردیاڈائریکٹر جنوبی پنجاب عطاء اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن اعجاز احمد نے

بریفنگ دی ڈی جی خان کے عوام کیلئے بھی مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم ہوگی مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ

دودھ کے ٹیسٹ سے ملاوٹ مافیا بے نقاب ہوگا۔ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت کارروائی کریں گے۔انسانی صحت کے ساتھ کسی کوکھیلنے نہیں دیں گے۔

لیبارٹری ٹیسٹ سے پانی اور کیمیکل کی ملاوٹ چند منٹ میں معلوم کی جاسکے گی۔عوام بھی دودھ کا مفت تجزیہ کراکر معیار چیک کراسکتے ہیں۔

دودھ میں پانی اور کیمیکل کی ملاوٹ کی مقدار کا تعین ہوسکے گا اور چند منٹ کے اندر لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ مل سکے گی۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ گوالوں اور دودھ فروشوں کے خلاف ملاوٹ پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفس اور ان کی موبائل وین میں لیب کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مشیر صحت نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے مشیر صحت کو لیب کا طریقہ کار اور سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازیخان نوید عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں سو ا فراد کی گنجائش کی حامل پناہ گاہ اس ماہ فنکشنل کر دی جائے گی

جہاں مسافر اور مستحق افراد کو رات کے قیام اور کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی مناسب کرایہ کی عمارت تلاش کی جا رہی ہے

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

جنہوں نے ان کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر انچارج انعم بتول بھی موجود تھیں جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان پاکستان بیت المال کے

مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور دارالاحساس میں مقیم بچوں سے ملاقات کی ڈسٹرکٹ آفیسر نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کے زیر انتظام یتیم بچوں کی مفت تعلیم، رہائش،میڈیکل، یونیفارم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے دارالاحساس بھی کام کر رہا ہے

جہاں اس وقت 80بچے قیام پذیر ہیں مزید 20یتیم بچوں کیلئے داخلے جاری ہیں والد کی وفات پر چار سے چھ سال کی عمر کے بچے داخلہ لے سکتے ہیں

جس کیلئے والد کا ڈیتھ سر ٹیفکیٹ، ب فارم اور گارڈین کے شناختی کارڈ کی کاپی لازمی ہے دارالاحساس کے بچوں کو پرائیویٹ دی سمارٹ سکول میں تعلیم دی جاتی ہے

دارالاحساس میں بچوں کی تعلیم و تربیت، رہائش،خوراک اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جا تی ہے

انہوں نے بتایاکہ پاکستان بیت المال کے زیر انتظام ڈیرہ غازیخان میں دو ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر بھی کام کررہے ہیں جہاں 240بچیوں کو سلائی کڑھائی،

بیوٹی پارلر اور کمپیوٹر کے چھ، چھ ماہ کے کورسز کرائے جار ہے ہیں کورس کے ا ختتام پر کاروبار کیلئے دس ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جاتاہے انہوں نے بتایاکہ سلائی کڑھائی اور بیوٹی پارلر کیلئے پرائمری پاس،

کمپیوٹر کورس کیلئے میٹرک پاس شرط رکھی گئی ہے نوید عباس نے بتایاکہ پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چائلڈ لیبر کے شکار بچوں کیلئے ایس آر سی ایل سکول بھی کام کر رہا ہے

جہاں لڑکوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ یونیفارم، سٹیشنری اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں پرائمری تک کے سکول میں بچوں کو 1500روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر توصیف طاہر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین کے ہمراہ ضلع کی مختلف سول ویٹرنری ڈسپنسریز کا معائنہ کیا

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اوردیگر موجو دتھے ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے معائنہ کے دوران ہسپتالوں کے ریکارڈ، ادویات اور ویکسین کا جائزہ لیا

حاضری چیک کرنے کے ساتھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کے عمل کاجائزہ لیا انہوں نے بتایاکہ محکمہ کے زیر انتظام مویشیوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے

اور صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی ہدایات پر ہر ویٹرنری ڈسپنسری میں پچاس سے زائد علاج معالجہ کی سہولیات،

ادویات اور آلات کی چیکنگ کی جاتی ہے کسی بھی ضروری دوا اور آلہ دستیاب نہ ہونے پر سول ویٹرنری ڈسپنسری کا انچارج براہ راست ذمہ دار ہو گا

جس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات کو سہولیات اور رہنمائی فراہم کر کے دودھ گوشت او رانڈوں کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب کی ہدایت پر لیبر آفیسر فیکٹریز ڈیرہ غازیخان محمد صادق نے اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک معائنہ کیا

بھٹہ مزدوروں کو 1295روپے فی 3000اینٹ کی ادائیگی یقینی بنانے، لیبر قوانین کی پاسداری، چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمے سمیت کورونا وائرس کی

ایس او پیز کو چیک کیاگیا سوشل سکیورٹی کارڈ او ردیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ

حکومت کی ہدایت پر ضلع میں صنعتی اداروں، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر کاروباری مراکز کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے تحریف ثابت ہونے پر میٹرک ضمنی امتحان 2013رولنمبر 100550کے سر ٹیفکیٹ نمبر 402844اور انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2017رولنمبر 470320سر ٹیفکیٹ نمبر 263634کو منسوخ کر دیا ہے

کنٹرولر امتحانات کے نوٹیفکیشن کے مطابق منسوخ شدہ تعلیمی رزلٹ کارڈ اور سند کو رکھنا،

اس کے ذریعے سرکاری و پرائیویٹ ملازمت حاصل کرنا اور کسی بھی دیگر مقاصد کیلئے استعمال میں لانا قانونا جرم ہے

اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان عبدالوحید قیصرانی نے مراسلہ میں کہا ہے کہ تعلیمی سیشن 2020-22کے تحت نہم کلاس میں آن لائن داخلہ کی تاریخ میں

توسیع کرتے ہوئے ترمیمی شیڈول جاری کر دیاگیاہے طلباؤطالبات بغیر لیٹ فیس اداروں میں داخلہ، آن لائن ڈیٹا انٹری،

بنک فیس جمع کرانے، رجسٹریشن ریٹرن کی کاپی بورڈآفس میں اب 7،اکتوبر تک بھجواسکتے ہیں

پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 8، اکتوبر سے 22اکتوبر تک داخلے بھجوائے جاسکیں گے مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیاجاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں

اورمختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت اور لاعلمی کے باعث رونما ہوتے ہیں

حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے

اس ضمن میں ریسکیو رز پر مشتمل کمیونٹی سیفٹی ٹیمیں لوگوں کو آگاہی دے رہی ہیں تاکہ حادثات اور بیماریوں سے پاک محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے

انہوں نے یہ بات ماہ ستمبر کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایاکہ

گزشتہ ماہ ریسکیو1122کو44283کالز موصول ہوئیں جن میں سے4125کالز ایمرجنسی،7821معلوماتی کالز شامل تھیں جبکہ 28318کالز غیرمتعلقہ اور3742غلط کالز کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے621ٹریفک حادثات،14آگ لگنے کے واقعات،123لڑائی جھگڑے، 5 پانی میں ڈوبنے،2809میڈیکل ایمرجنسیز،

پانچ عمارات منہدم ہونے کے اور548متفرق واقعات پرریسپانس کیااور4184مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں 1746افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2355افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا

ریسکیو1122کاریسپانس ٹائم6.89منٹ رہادریں اثناء ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ

مو سم کی تبدیلی کے پیش نظر ڈینگی مچھر اور ڈینگی بخارپھیلنے کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں انہوں نے تمام اسٹیشن کوارڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ

وہ اسٹیشنوں پر مچھر مار سپرے باقاعدگی سے کرائیں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ اور اس کی افزائش کو روکنے کے لئے ماحول کو صاف ستھر ا

اور خشک رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں انہوں نے کہاکہ اپنے گھرو ں اور آفس کو مچھروں کے داخلے سے محفوظ، صاف ستھرا،

ہوا دار ا ور روشن بنائیں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں،پورے جسم کو ڈھانپ کر رکھیں،

آدھے بازو والی شرٹ استعمال نہ کریں بچوں کو بھی نیکر کی جگہ پاجامہ پہنائیں او رسوتے وقت مچھرمار کوئل یا لیکوئڈ استعمال کریں۔


ڈیرہ غازی خان

تھانہ سخی سرور کے علاقہ میں شادی کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس ،ڈی پی او سے رپورٹ طلب،

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سخی سرور کے علاقہ بھرگڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کی

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کاریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی،

ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ شادی میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سخی سرور میں ملزمان غلام محمد،فاروق،خدا بخش اور نواز کے خلاف درج کر لیا گیا ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

آر پی او نے ملزمان کی گرفتاری کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ شادی سمیت کسی بھی قسم کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل

۔پابندی ہے ،اسلحہ چاہے لائسنسی ہو یا غیر قانونی کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نہ تو نمائش کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ہوائی فائرنگ کی جا سکتی ہے،

اسلحہ اور ہوائی فائرنگ ایسی قانون شکنی ہے جو سنگین ترین وارداتوں کاشاخسانہ بن جاتی ہے،ہمیں قانون کے تحت ایسے تمام غیر قانونی اقدامات کو روکنا ہے،

آر پی او نے کہا کہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس حوالے سے پیش بندی اقدامات اٹھانے ہوں گے ،ایس ایچ اوز اس سلسلہ میں معلومات اکٹھی کریں

اگر کسی بھی تقریب میں اسلحہ ہی موجود نہیں ہو گا تو فائرنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،پولیس اگر اسلحہ کے خلاف آپریشنز کامیاب کر لے تو ہوائی فائرنگ سمیت سنگین ترین وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جس تھانہ کی حدود میں شادی سمیت کسی بھی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ ہوا تو اس تھانہ کے زمہ دار پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ احتساب ہو گا۔


ڈیرہ غازی خان

سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈیرہ غازیخان ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کورس پاس کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم۔

ڈی پی او اختر فاروق نے سرکاری ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کورس پاس کرنے والے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے تقریب میں کثیر تعداد میں ڈرائیونگ سیکھنے

والا طلباء تھے اس موقع پر ڈی پی او اخترفاروق نے کہاکہ سرکاری ڈرائیونگ سکول میں تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ سیکھائی جاتی ہے۔

خواتین کو علیحدہ سے لیڈی انسٹریکٹر کی زیر نگرانی مکمل ڈرائیونگ سیکھائی جاتی ہے۔

دوران ڈرائیونگ گاڑیوں میں ہونے والی معمولی فنی خرابیوں کو جانچنے اور ان کی مرمت بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

جہاں پر LTV ڈرائیونگ کورس کا دورانیہ 30 یوم جبکہ موسائیکل اور کار جیب ڈرائیونگ کورس کا دورانیہ 15 یوم ہے۔خواہشمند مرد و خواتین کو ٹریفک قوانین کے

مطابق مکمل ڈرائیونگ سیکھائی جاتی ہے۔ڈی پی او اختر فاروق نے پاس ہونے والے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس چیک پوسٹ ترمن کی کاروائی دوران چیکنگ اسلحہ برآمد۔مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ ترمن پولیس نے دوران چیکنگ ملزم حسین بادشاہ سکنہ کوہاٹ سے

قیمتی اسلحہ برآمد کر کے تھانہ وہوا میں مقدمہ درج کر دیا اور مزید کاروائی شروع کردی۔پولیس نے رائفل 44 بور ایک عدد،

پستول9MMایک عدد،پستول 30 بور ایک عدد،گولیاں135 عدد جبکہ میگزین 7 عددبرآمد کرلئےاس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے

تھانہ وہوا پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ کی 9 سالہ بچی عائشہ گردوں کی مریضہ ہے علاج معالجہ کے لیے3لاکھ روپے کے اخراجات کیلئےکسی مسیحا کی منتظر ہے تفصیل کے مطابق

بلاک نمبر 28 کی رہائشی 9 سالہ بچی عائشہ دختر فرحان جو کہ کافی عرصہ سےگردے کےمرض میں مبتلا ہے

جس کے والدین انتہائی غریب ہیں اور علاج معالجے کی طاقت نہ رکھتے ہوئے مسلسل تین سال سے بچی کا علاج کرا رہے ہیں

والدین کا کہناہے کہ اب ڈاکٹروں نے بیٹی کے علاج کے لئے ایک اور انجیکشن تجویز کیا ہے ایک مہینے میں تین انجکشن لگنے ہیں جبکہ ایک انجکشن کی قیمت84500 روپے ہے جوکہ خریدکرلگاناانکی بساط سے باہر ہے بچی کے والد نےبتایاکہ

وہ ڈینٹر کا کام کرتا ہے اس کی دن بھر کی جمع پونجی اتنی ہوتی ہے کہ صرف اپنے بچوں کا پیٹ پال سکتا ہے۔وہ غربت کی وجہ سے اپنی بچی کے لیے انجکشن خریدنے کی

ہمت نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، کمشنر، ڈپٹی کمشنر و دیگر مخیر حضرات سے بچی کا علاج کرانے کے لئے امداد کا مطالبہ کیاہے

تاکہ اس کا علاج جاری رہ سکے مخیر حضرات بچی کے والد کے موبائل نمبر 03337492485 پر رابط کر سکتے ہیں


ڈیرہ غازی خان

فوڈاتھارٹی خوراک والے آئل مافیا کیخلاف سرگرم ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاءالحق کھوکھرکی زیرنگرانی کاروائیاں جاری ہیں ،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ ڈی جی خان میں یامین آئل سیل پوائنٹ کو کھلا ناقابل سراغ اولین آئل فروخت کرنے پرسربمہرکردیا،

296لیٹر آئل، 35آئل ڈرمز برآمد کر لئے گئے ڈی جی خان میں شفیق کریانہ، یامین کریانہ کو سرخ مرچ پاؤڈر میں موقع پر ٹیسٹ سے رنگ کی ملاوٹ کرنے، رنگدار سلانٹیوں کی

فروخت پرسِیل کیا گیا ڈی جی خان میں منیرسرور کریانہ اینڈرنگ سازکوریفریکٹو میٹرٹیسٹ سےمرچ کی چٹنی کابرکس لیول صفر ہونے، (گودام) کوکھلے ناقابل سراغ آئل کےٹین ڈبےپائےجانے پر سِیل کردیا گیا

ڈی جی خان میں اکرم دودھ دہی شاپ، راجن پور میں عمران ہوٹل کو گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، بقایا واجبات کی عدم ادائیگی پر سِیل کیا گیا لیہ میں سجاد ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں وے پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے، حشرات زدہ دودھ کو ممنوعہ پینٹ والے

ڈرم میں سٹور کرنے پر سربمہر کیا گیا،200لیٹردودھ تلف کر ا دیا گیا مختلف کاروائیوں میں 100کلو مصنوعی مٹھاس، 200کلو ناقابل سراغ رنگ، 50کلو سرخ مرچ پاؤڈر،

40 کلو رنگدار سلانٹیاں،25 کلو مٹھائی برآمد کی گئی عرفان میمن نے بتایا کہ خوراک میں ناقص آئل کا استعمال نظام انہضام بری طرح متاثر کرتا ہے معیاری خوراک کی فراہمی فوڈاتھارٹی کا نصب العین ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی ایف اے رحیم یار خان کے سابق صدر پروفیسر شیخ مبارک علی بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں ان کی جنوبی پنجاب میں فٹ بال کھیل کے حوالے سے گراں قدر خدمت تھی

ہر سال حافظ انوارالحق کے نام پر ال پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ارگنائز کرتے تھے اس سلسلہ میں ڈیرہ میں ڈسٹرکٹ فٹ بال لورز کا ایک اجلاس زیر صدرات استاد مجاہد فریدمنعقد ہوا جس میں شیخ الیاس احمد ۔جاوید خان پپو۔چودھری رحمت۔

راشد لطیف چانڈیہ۔ شیخ ارشد اچھا۔سجاد حیدر سجو۔محمود خان کھتران۔محمد صدیق بھٹی۔ صداقت قریشی۔وقاص احمد شیروانی۔ شبیر احمد ملک حشمت۔راشد غوری۔مجاھد حسین۔الیاس احمد۔ محمد یعقوب چوھان نے شرکت کی اورباری تعالی سے دعاکی کہ

مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ فٹ بال کھیل میں پیدا ہونے والا یہ خلاء صدیوں پورا نہیں ہو گا۔

اجلاس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی کہ اللہ تعالی شیخ مبارک کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبلوں کو ہسپتال میں سلیوٹ کرنے اور جھک کر ان کے ماتھے چومنے کے بعد آر پی او فیصل رانا کی طرف سے قانون شکنی کی سنگین وارداتیں ٹریس کرنے والے

پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اہم اقدام،فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7کروڑ68لاکھ روپے کی خطیر رقم ہنڈی کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے والوں سمیت بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران

اور اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب،اہلکاروں کو گلے لگایا اور سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی طرف سے

پولیس مقابلے میں ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2پولیس کانسٹیبلز خادم اور ناصر کی ہسپتال جا کر عیادت کرنے

انہیں سلیوٹ کرنے اور جھک کر ان کا ماتھے چومنے کے اقدام کے بعد آر پی او کی طرف سے 35پولیس افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی

ان افسران اور اہلکاروں نے غیر معمولی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے کو سنگین وارداتوں سے بچایا اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اخترفاروق بھی موجود تھے،آر پی او فیصل رانا نے تھانہ دراہمہ کے سب انسپکٹر اللہ دتہ،

سب انسپکٹر ذیشان صابر، اے ایس آئی عرفان حیدر،ہیڈ کانسٹیبل محمد ابراہیم،کانسٹیبل سراج احمد اور یاسر کریم کو سی سی ٹو کے تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے

ان افسران اور اہلکاروں نے پولیس چیک پوسٹ غازی گھاٹ پر ایک کار کو روک کر اسلام آباد سے ڈیرہ غازی خان ہنڈی کے زریعے 7کروڑ68 لاکھ روپے کی خطیر رقم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

پولیس افسران نے قانون کارروائی کے لئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو ملزمان بھی پکڑ کر دئیے اور7کروڑ68لاکھ روپے کی چھپائی گئی

رقم بھی بر آمد کر کے دی،آر پی او نے سب انسپکٹر علی عمران،سہیل عصمت،گوہر عباس،عبد الغفار،عبد المجید،اور محمد عمران کو سی سی ٹو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے ان اہلکاروں نے بینک میں جمع کروانے کے لئے لائی جانے

والی7لاکھ روپے کی رقم لوٹنے والے2ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ رقم بھی بر آمد کی،اسی طرح آر پی او فیصل رانا نے سب انسپکٹر ،

اے ایس آئی ارشد علی،اے ایس آئی محمد جواد،ہیڈ کانسٹیبل محمد راشد،ہیڈ کانسٹیبل غلام فرید،کانسٹیبل محمد حفیظ،کانسٹیبل قدیر حسین،کانسٹیبل محمد شاہد،کانسٹیبل محسن خلیل ،ٹرینی اے ایس آئی محمد جاوید،غلام حسن اور فیاض احمد کو فرض شناسی اور قانون کی حکمرانی کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر

سی سی ٹی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ جس طرح غفلت اور لاپرواہی پر پولیس والوں کے خلاف محکمانہ احتسابی کارروائی پولیس رولز کا تقاضا ہے اسی طرح اچھی،غیر معمولی اور

شاندار کارکردگی پر انہیں شاباش،سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینا بھی اخلاقی،معاشرتی اور پولیس قواعد کے عین مطابق ہے،

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی طور پر فرض شناسی کرنے والے محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں

ایسے افسران اور اہلکار مجھے بیٹے اور بھائیوں کی طرح عزیز ہیں ریجن کے چاروں اضلاع کی فورس کو ایسے افسران اور اہلکاروں کی تقلید کرنا چاہیے،

آر پی او فیصل رانا نے جب ان اہلکاروں کو گلے لگایا تو جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے،کئی اہلکار شدت جذبات سے آبدیدہ ہو گئے۔


ڈیرہ غازی خان

یاروموڑ کے قریب دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کی بناپر تصادم 6 افراد کے زخمی۔ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ

یاروموڑتونسہ روڈ پر دوفریقین میں پرانی دشمنی کی بنا پر لڑائی ہوگئی گولیاں چلنے اور لاٹھیوں کے وار سے چھ افرادشاہ نواز،

ربنواز، محبوب، نادر،کامران اور عبدالرحمان شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں

اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا۔

جبکہ پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

%d bloggers like this: