اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا حکومت کانئی ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے لئے رولز وضع

جس کے تحت کھدائی یا زمین سے پتھر نکالنے پر 10ہزار جرمانہ عائد ہوگا

خیبرپختونخوا حکومت نے کمراٹ اور کالام کی نئی ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے لئے رولز وضع کردیئے گئے

جس کے تحت کھدائی یا زمین سے پتھر نکالنے پر 10ہزار جرمانہ عائد ہوگا

محکمہ سیاحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت واٹر سپلائی کنکشن لینے پر 5 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا

جبکہ سڑک، گلی یا نا لے کو نقصان پہنچانے پر 25 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔

غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے قیام پر بھی 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ

یا دونوں سزائیں عائد ہونگے، مذبح خانہ کے بغیر جانور ذبح کرنے پر 12 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،

اعلامیہ کے مطابق نکاسی آب اور پانی کی سپلائی کیلئے موجود میٹر،

آلات یا مین پائپ لائن کو نقصان پہنچانے پر 50ہزار جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

پبلک یا پرائیویٹ علاقوں کے احاطے میں آلودگی پھیلانے پر 20ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔

غیر قانونی سپیڈ بریک بنانے یا تعمیراتی ملبہ ٹھکانے نہ لگانے پر بھ جرمانہ عائد ہوگا ۔

%d bloggers like this: