اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

پشاور ہائی کورٹ کا واپڈ اکے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ کا واپڈ اکے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا ،واپڈا حکام کسی صارف کے خلاف بجلی چوری کی شکایات پر ایف آئی آر کے اندراج کا اختیارنہیں رکھتے ،تفصیلات کے

مطابق پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ رپورٹٹ فیصلے Pcr /J 2020page249Peshawer میں واضح کہا کہ بجلی چوری کی شکایات پر کسی بھی شہری کے خلاف ایف آر آئی کے اندراج کے بجائے استغاثہ

کیا جاسکتا ہے جوکہ واپڈا کا وہ افسر معزز عدالت میں دائر کرنے کا اہل ہوگا جو سترہ گریڈ سے کم نہ ہو،پشاور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بجلی صارف

کے خلاف بجلی چوری کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کو غیر قانونی قرار دیا ہے جوکہ PPC 462C کی درست تشریح ہے ۔
٭٭٭
ڈیرہ انتظامیہ کی غفلت شہرمیں صفائی ستھرائی کافقدان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ انتظامیہ کی غفلت شہرمیں صفائی ستھرائی کافقدان،رہائشی و تجارتی مراکز میں گندگی کے ڈھیر جمع ،گندگی کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے بڑے شہر ڈیرہ کے مختلف علاقوں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں

گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں، صفائی کے عملے نے گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے بجائے کچہرہ کنڈی بنانا شروع کردیا ہے ،گندگی کے تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ حد سے زائد بڑھ گیا ہے

جبکہ شہر میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے بھی مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، شہری حلقوں سمیت شہریوں نے ڈیرہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ،ڈیرہ میونسپل

عملہ افسران کے بنگلوں تک ہی محدود دیکھائی دیتا ہے، صفائی عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہورہے ہیں جبکہ شہر کے بیشتر رہائشی و تجارتی مراکز میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے

نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی بھی جمع ہونامعمول ہے ،ڈیرہ کے شہری حلقوں ،تاجر برادری اور علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی،صوبائی وزیر بلدیات سمیت بلدیہ ڈیرہ

کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور بے حسی کے باعث جرمانہ معافی کے اختیارات بنوں سرکل کمیٹی کے پاس بدستور موجود، عوام رل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ کے منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور بے حسی کے باعث جرمانہ معافی کے اختیارات بنوں سرکل کمیٹی کے پاس بدستور موجود، عوام رل گئے ،واپڈا کی نجکاری کا مطالبہ

زور پکڑنے لگا ،بھاری جرمانوں سے عوام پریشان ،واپڈا حکام کی ڈیرہ دشمنی جاری ،جرمانہ معافی کے اختیار بدستور بنوں سرکل کی کمیٹی کے پاس موجود،ڈیرہ کے عوام واپڈا دفتر کے چکر کاٹ کر عاجز آگئے ، صارفین

ناجائز جرمانہ معافی کے لئے رل گئے ،ڈیرہ سے جرمانہ معافی کےلئے بنوں سرکل بھیجے گئے ہزاروں کیس میں صرف چندکیسز میں جرمانے بیس سے تیس فیصد معاف کرکے باقی کیسز مسترد کرکے وآپس بھیجے جانے

لگے ،ڈیرہ کے صارفین کا بنوں سرکل کے زیر عتاب آنے پر منتخب عوامی نمائندوں نے مکمل خاموشی کرلی ، ڈیرہ کے شہریوں کا شاید احتجاج ،واپڈا کی نجکاری ، بنوں سرکل سے نجات اورمقامی ایکسین و ایس ڈی اوز کو

50ہزار تک جرمانہ معافی کے اختیارات واپس دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ واپڈا حکام کی جانب سے ڈیرہ دشمنی بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی جانب سے صارفین کے ناجائز بجلی

کے جرمانوں کی معافی کیلئے ایس ای بنوں سرکل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جس میں ایس ای بنوں سرکل، ڈپٹی کمرشل منیجراور مقامی ایکسین سمیت دیگر شامل ہیں ، پیسکو چیف کے احکامات کی روشنی میںڈیرہ

اسماعیل خان سے مقامی ایکسینز کی جانب سے ڈیرہ کے بجلی صارفین کے ناجائز جرمانوں کے کیسز ضروری کاروائی کے بعد ایس ای بنوں آفس بھجوائے جارہے ہیں لیکن چار پانچ ماہ بعد ان میں سے بھی چند کیسز

بیس سے تیس فیصد جرمانہ معاف کرکے پیشتر جرمانہ معافی کیسز مسترد کرکے وآپس بھیجے جارہے ہیں۔صارفین کے مطابق وہ اپنے بلوں کی درستگی کیلئے واپڈا دفتر کے چکر کاٹ کر آجز آچکے ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان

کے صارفین نے پی ٹی آئی حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ 50ہزار روپے تک کے جرمانہ معافی کے اختیارات مقامی ایکسین اور ایس ڈی اوز کو واپس

دیئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
٭٭٭
ضلعی افسران کا پاک فوج کے کرنل شاہد ریاض کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا خصوصی دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ ،ڈپٹی کمشنر محمد عمیر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود،پاک فوج کے کرنل شاہد ریاض کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا خصوصی دورہ کیا ،اس موقع

پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، واپڈا، واسا، ٹی ایم اے کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سنٹرل جیل ڈیرہ کے سپرنٹنڈنٹ بن یامین خان میاں خیل نے کمشنر اور دیگر حکام کو جیل کے متعدد احاطوں کو دورہ کرایا اور تفصیلی

بریفنگ بھی دی۔حکام نے جیل ہسپتال میں قیدی مریضوں سے ملاقات کی اور ان کو جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا ۔ اسی طرح لنگر خانے اور دیگر احاطوں میں بھی قیدیوں سے

ملاقاتیں کیں اور جیل میں قیدیوں کو فراہم کیئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کرکے جیل حکام کے کردار کو سراہا ۔ اعلیٰ سطحی ٹیم نے جیل میں بجلی کی فراہمی، واسا اور دیگر محکمہ جات کے حکام کو معاملات درست

کرنے اور ہرممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے جیل میں سیکورٹی انتظامات ،سیکورٹی کیمرہ جات اور دیگر سہولیات کاجائزہ لیکر صوبائی حکومت کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات

جاری کیں۔ دورہ کے دوران نئی تعمیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ تعمیرات کے حکام کی موجودگی میں سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ فیز ون میں ناقص تعمیراتی کام کیا گیا ۔ اسی طرح فیز ٹو میں بھی کام کی سست روی کا

شکار ہے، مین گیٹ اور دیگر تعمیراتی کام میں سست رفتاری کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ حکام کو اگلے ہفتہ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں اور محکمہ اینٹی کرپشن کو اس کام کے معیار کا جائزہ لینے کی ہدایات

جاری کی گئیں۔ کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے آخر میں جیل کے رجسٹر میں اپنے تاثرات درج کراتے ہوئے جیل انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی ۔سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین خان میاں خیل نے اس دورہ پر

کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ اور دیگر حکام کا خصوصی شکریہ ادا کہ اس دورہ سے جیل انتظامیہ اور قیدیوں کو درپیش متعدد مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔
٭٭٭
بیوی کاشوہر کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دو ماہ قبل نہر ملنے والی قتل شدہ لاش کا معمہ حل ،بیوی کاشوہر کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آگیا ، بیٹی ماں کے خلاف میدان میں آگئی، ماں اور اس کے آشنا سمیت

چار ملزمان نے میرے باپ کو تشدد کے بعد قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا اور ہمیں حبس بے جا میں رکھا، مقتول کی بیٹی کا پولیس کو بیان، مقتول کی بیوی، اس کے آشنا سمیت 4ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

لیاگیا،۔ پولیس ذرائع کے مطابق 13جولائی 2020ءکو یارک کے رہائشی بھٹہ مزدور رشید غلام کی تشدد زدہ قتل شدہ لاش سی آر بی سی نہر سے ملی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر معاملہ کی تحقیقات کا آغازکیا

تھا، تاہم اس کیس میں ڈرامائی موڑ اس وقت سامنے آیا جب مقتول کی بیٹی شازیہ بی بی نے چند روز قبل پولیس کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا کہ اس کے والد کو اس کی والدہ نے اپنے قطب خان سکنہ سرائے گمبیلا

نامی شخص سے ناجائز مراسم چھپانے کی غرض سے ملزم قطب خان اورذیشان سمیت دیگر افراد سے ملکر گھر میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعدازاں نعش سی آر بی سی نہر میں پھینک دی اور میری بہن و دو بھائیوں کو

میری والدہ اور ملزمان اپنے ہمراہ سرائے گمبیلا لے جاکر حبس بے جا میں رکھا اور ہمیں چند روز قبل پولیس نے بازیاب کرایا۔ یارک پولیس نے مقتول کی بیٹی کے بیان پر اس کے والد کے قتل کا مقدمہ مقتول کی

بیوی، اس کے آشنا قطب خان اور ذیشان سمیت4ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔
٭٭٭
ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیرنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، 15ستمبر سے تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد

سے اب تک طلبائ، اساتذہ اور سکول عملہ سمیت 2017 افراد کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں جن میں سے 1896منفی اور 13مثبت کیس سامنے آئے ہیں، یہ 0.7فیصد تناسب ہے، عوام کورونا وائرس سے

بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا

کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر 5روزہ پولیو مہم کے دوران دیئے گئے5سال تک کی عمر کے 2لاکھ76ہزار848 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا

ٹارگٹ 100فیصد حاصل کیا، عوام کی سہولت کیلئے اب کلاچی میں اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کی عدالت لگائی جائے گی جو اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کر رہی تھی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور کی رہائش

بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے پہاڑ پور منتقل کردی گئی ہے جس سے یقیناً کلاچی اور پہاڑپور کی تحصیلوں کی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہونگی۔ ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کا

کام تیزی سے جاری ہے، تحصیل کپملیکس میں ریسکیو1122، محکمہ تعلیم اور صحت، اسسٹنٹ کمشنر درازندہ اور تحصیلدار سمیت دیگر اداروں کے دفاتر قائم ہونگے جہاں عوام کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر

ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے بتایا کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ٹاﺅن ہال میں ”میوزیم“ کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں جس کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے

ہیں۔ چہلم امام حسین کے حوالے سے قیام امن کیلئے دفعہ144کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور عوام کے تعاون سے عاشورہ محرم کی طرح دیگر مذہبی ایام بھی رواداری اور

مذہبی ہم آہنگی کی بدولت پر امن گزاریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑ پور رنگپور روڈ کے گرد ڈرین اور روڈ کی خوبصورتی و روشنی کے انتظام کیلئے سولر لائٹس لگائی جائینگی۔
٭٭٭
ریسکیو1122ڈیرہ کو ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے جدید آلات مہیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے ریسکیو1122ڈیرہ کو حادثات سے نمٹنے اور کارکردگی کو مزید بہترین بنانے اور ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے جدید آلات

مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم خان محسود کی موجودگی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ

کے پروگرام اینڈ پالیسی آفیسر سلطان محمود نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کو جدید آلات حوالے کیے، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے انکا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی انکے ساتھ

کوتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
٭٭٭
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یٰسین فاروق کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یٰسین فاروق کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود،تمام سرکل ایس ڈی پی اوز،ڈی

ایس پی سی ٹی ڈی،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ،انچارج ٹریفک وارڈن اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یٰسین فاروق نے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز کو احکامات

جاری کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں و غیر قانونی سامان و اشیاءکی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جامع منصونہ بندی عمل میں لائی جائی اور ایسے تمام افرادجو اس غیر قانونی فعل میں ملوث ہیں ان

کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، کسی بھی طرح کی غیر قانی سمگلنگ کے حوالے سے کسی تھانہ سے شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ سرکل ڈی ایس پی کے خلاف بھی محکمانہ

کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ کریں نہ ہی کسی تھانہ میں غلط رپورٹ یا

ایف آئی آر کا اندارج کریں، بصورت دیگر تھانہ کے ایس ایچ او اور محرر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی طرح اپنے تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں،قبا خانوں،قمار بازی

اور اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث معاشرہ کے ناسوروں کے خلاف بھر پور قانونی عمل میں لائی جائے۔ آرپی او ڈیرہ نے ایس ایچ اوز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام

تھانوں میں قائم مصالحتی کمیٹی کے ممبران کی ہر حوالے سے چھان بین کی جائے ، مصالحتی کمیٹی کے کسی بھی رکن کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہونی چاہئے اور ایسے ممبران جن پر کسی حوالے سے کسی

مقدمہ کا اندراج ہوا ہوتو ایسے ممبران کی مصالحتی کمیٹی سے رکینیت فوری طور پر معطل کی جائے۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کو ہدایات دیں کہ خاصہ

داروں کی جاری ٹریننگ کی مکمل نگرانی کی جائے اس کے ساتھ ساتھ چہلم امام حسین ؓ کے ایام میں سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے ضلع بھر میں سیکورٹی کے حوالے سے تمام کسی بھی قسم کی کوئی کسر باقی نہ چھوڑی

جائے اور چہلم کے حوالے جاری کردہ سیکورٹی پلان پر من و ان عمل درآمد کیا جائے اور عید میلاد النبی کے حوالے سے بھی بر وقت سیکورٹی اقدامات ترتیب دیئے جائیں۔
٭٭٭
د فیلڈر گاڑی اور 720کلو بادام قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے کاروائی کے دوران ایک عدد فیلڈر گاڑی اور 720کلو بادام قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین

فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ

جاری ہے اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ اوڈیرہ ٹاو¿ن نے ایک عدد فیلڈر گاڑی نمبر YK-721اور ایس ایچ اویارک نے 720کلو بادام قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیاں اور نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی و خارجی

راستوں پر پولیس کہ موثر ناکہ بندیوں اور چیکنگ کی بدولت ڈیرہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سامان کی روک تھام کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب اس کاروائی کا دائرہ اندرون شہر

تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
٭٭٭
موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی گلے کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،ماہر امراض اطفال

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہر امراض اطفال نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی گلے کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گلے کی خرابی کے باعث کھانسی‘ بخار‘ سر درد‘ جسم درد اور گلے میں خراش کی

علامات کے باعث کئی سکولوں سے بچوں کو اس بنا پر چھٹی کروا دی جاتی ہے کہ انہیں نزلہ زکام اور کھانسی ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے احتیاط لازم ہے تاہم ہر نزلہ زکام کھانسی

کورونا نہیں ہوتا موسم کی تبدیلی کی وجہ سے نزلہ زکام کھانسی کے امراض اس موسم میں عام ہوتے ہیں جن پر بروقت علاج اور احتیاط کرکے قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ

خوفزدہ ہیں اس لئے ایسے بچے جو ناک کان گلہ کی بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ فوری طور پر اپنے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں اور اس کا علاج کروائیں تاہم کھانسی کی صورت میں ناک اور منہ کو اچھی طرح ڈھانپ لیں تاکہ

کھانسی اور زکام کیوجہ سے دوسرے لوگ متاثر نہ ہوں۔
٭٭٭
ڈیرہ میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام عاجز آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام عاجز آگئے ،آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان فی کلوآٹا ستر روپے ہو گیا اب عوام سوکھی روٹی کیلئے بھی ترس گئے ہیں ،آٹے کے بحران

نے پورے ملک کی طرح ڈیرہ میں بھی سر اٹھا لیا، پرائس کنٹرول کمیٹی کی صورتحال پر خاموشی نے شہر میں دکانداروں نے اپنے خود ساختہ ریٹ مقرر کر کھے ہیں ، ان سے پو چھنے والا کوئی نہیں سرکاری طور پر

انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس سے ریٹ آسمان تک پہنچ گئے، اس وقت بازار میں ٹماٹر ایک سو روپے ،کریلے ایک سور وپے ،بھنڈی نوے روپے فی کلو ، چھوٹے گوشت کی فی کلو قیمت گیارہ سو

روپے بڑے گوشت کی قیمت فی کلو قیمت چھ سو ر روپے مرغی گوشت کی فی کلو قیمت اڑھائی سو روپے جبکہ گوشت اورسبزی جو کہ عموماً لوگ زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن قیمتیں انکی دسترس سے باہر ہیں اور وہ ان کا

صرف بھاﺅ معلوم کر سکتے ہیں لیکن خرید نہیں سکتے یہ صرف امیروں کا کھیل ہے غریب کے بچے آج کی اس مہنگائی میں سبزی فروٹ نہیںکھا سکتے دالوں اور سبزیوں کی قیمٹیں بھی دو گنا بڑھا دی گئی ہیں ، درزیوں نے

بھی اپنی چھریاں تیز کر دیں ہیں فی جوڑا سلائی چھ سے سات سو روپے مقر ر کر د یئے، جبکہ اس قیمت پر جوڑا بھی خریدا جا سکتا ہے، عوامی حلقوں نے کمشنر ڈی سی اے سی ڈیرہ سے مطالبہ کرتے ہوئے اس ظالم

مہنگائی کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو نجات ملے اور انھیں کسی حد تک تو ریلیف مل سکے عوامی حلقوں نے تمام تاجرز دکانداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ

بھی خدا سے خوف کرتے ہوئے ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اعتدال رکھتے ہوئے کم سے کم منافع کمائیں ،
٭٭٭
بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے،نئے قواعد وضوابط 5 اکتوبرسے 31 دسمبر تک کیلئے لاگو کیے گئے ہیں۔کووڈ 19

رسک اسسیسمنٹ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کی 2 کیٹگریز بنا دی گئی ہیں۔ کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔کیٹگری اے میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین،

سنگاپور، جرمنی اور جاپان سمیت اڑتیس ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا،پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک موبائل

ایپلیکیشن ڈان لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،مسافر ذاتی تفصیلات اپیلی کیشن میں درج کیے بغیر بورڈنگ پاس حاصل نہیں کر سکیں گے،اپیلی کیشن میں درج تفصیلات کا پرنٹ آﺅٹ بورڈنگ پاس کے حصول

کیلئے جمع کرانا ہوگا،تمام مسافر اور جہاز کے عملہ کو بورڈنگ سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کرانا ہوگا،مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس او پیز کے مطابق ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا،ہر طیارے

میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ تمام مسافروں اور عملہ کو دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔کیبن کریو مسافروں کو ہر گھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا
٭٭٭
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی

سمری پیٹرولیم ڈویڑن کوبھیج دی ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کی سمری یکم سے 15 اکتوبر کیلیے بھجوائی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی

ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے دیگی۔
٭٭٭
نوجوان افراد میں امراض قلب کی وجہ سے اموات میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے نوجوان افراد میں امراض قلب کی وجہ سے اموات میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آج کل روزانہ 30 سال سے کم عمر کئی افراد دل کے

دورے کی وجہ سے ہسپتالوں میں لائے جارہے ہیں جبکہ 30 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں دل کے دوروں اور امراض قلب کے سبب اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے.پاکستان میں ایک اندازے کے

مطابق 30 سے 40 فیصد اموات کا سبب دل کے امراض ہیں، دل کی بیماری اب امیروں کی نہیں بلکہ غریبوں کی بیماری بن چکی ہے جسکی وجہ ورزش اور جسمانی محنت و مشقت نہ کرنے کے سبب موٹاپا، بلڈ پریشر

اور شوگر کے امراض بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ سگریٹ نوشی کی بڑھتی ہوئی وبا کی وجہ سے بھی امراض قلب میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے.ان خیالات کا اظہار ماہرین نے امراض قلب کے عالمی دن

کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں دل کے امراض میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 30 سے 40 فیصد

اموات کا سبب دل کے دورے اور اور دیگر امراض قلب بن رہے ہیں. انہوں نے انکشاف کیا کہ 30 سال تک کی عمر کے نوجوان بھی دل کے دوروں کے سبب اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں جبکہ 30 سے

40 سال کی عمر کے افراد میں دل کی بیماریوں کے سبب اموات بڑھتی جارہی ہیں جس کا سب سے بڑا سبب غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں

میں جسمانی سرگرمیوں، کھیلوں سے دوری، جسمانی محنت اور ورزش نہ کرنا موٹاپا، شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے نوجوانوں اور دیگر لوگوں

کو روزانہ 30 سے 40 منٹ تک جسمانی ورزش، روزانہ کسی ایک کھیل کی سرگرمی میں حصہ لینا، متوازن غذا کا استعمال اور سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا ہوگا، موٹر سائیکل کے بڑھتے ہوئے رجحان میں بھی کمی

لانی ہوگی اور پیدل چلنے سمیت سائیکل چلانے کے رجحان میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ جسمانی صحت میں بہتری لا کر امراض قلب سمیت دیگر کئی عوارض سے بچا جا سکے.قومی ادارہ برائے امراض قلب سے وابستہ

ایک اور ماہر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی ترک کر کے دل کے دورے کے امکان کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کے تین سال کے بعد سگریٹ نوشوں میں دل کے دوروں کے

امکانات ایک عام آدمی جتنے رہ جاتے ہیں.
٭٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: