مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

سابق ایم این اے مخدوم عماد الدین ہاشمی کے صاحبزادے مخدوم محمد عزیر کی جام ہاؤس گانگا نگر آمد. مینگو گروورز جام منظور احمد گانگا،

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور جام فضل احمد گانگا سے ملاقات. زراعت میں جدت اور نئے تجربات کے حوالے سے گفتگو.

فصلات کی پیداوار، کوالٹی اور براہ راست مارکیٹنگ پر بات چیت. سابق ایم این اے مخدوم عماد الدین ہاشمی کے صاحبزادے مخدوم محمد عزیر ہاشمی نے جام ہاؤس گانگا نگر

میں پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا، مینگو گروورز جام منظور احمد گانگا، جام فضل احمد گانگا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں جدت پیدا کرکے پیداوار اور کوالٹی بہتر بنا کر

کسان زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں. فصلات کی بہتر قیمت کے حصول کے لیےکسانوں براہ راست مارکیٹنگ کی جانب آگے بڑھنا ہوگا.

کسانوں کی محنت کا زیادہ پھل اور منافع مڈل میں لے جاتے ہیں. چند مخصوص فصلات کی کاشت کے ٹرینڈ سے باہر نکل کر نئے تجربات وقت کی ضرورت ہیں.موجودہ حکومت کا شوگر فیکٹریز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2020 ء کا نفاذ یقینا اچھا فیصلہ ہے

بشرطیکہ اس پر عمل درآمد بھی کروایا جائے.پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو بچانے کے لیے کپاس کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے کم ازکم قیمت کا تعین کرے.

فصلات کو ناقص اور غیر معیاری زرعی ادویات کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے زرعی کمپنیوں کے لیے سخت معیار، ضابطے اور کڑی نگرانی کا انتظام کرے.زراعت کو بچانا ہے تو بیج مافیا کی کارستانیوں کی بھی روک تھام کی جائے.

جام منظور احمد گانگا اور جام فضل احمد گانگا نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں پلپ انڈسٹری کے قیام کے لیے حکومت کو کوئی پرکشش پیکیج لانچ کرنا چاہئیے

اس سے نہ صرف بہت سارا قیمتی آم ضائع ہونے سے بچ جائے گا بلکہ پلپ کا معیار بھی بہتر ہو جائے گا.

اس موقع پر محمد راشد مجنوں گانگا، محمد اسد امین گانگا، ممتاز انجم، بشارت جٹ، محمد عمر دھریجہ، عارف امین گانگا وغیرہ بھی موجود تھے۔.

%d bloggers like this: