اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ڈسٹری بیوشن کے بنک جانے والے کیش کی ڈکیتی،دونوں ملزمان اسلحہ اور کیش سمیت گرفتار،ڈی پی او کی

تھانہ سول لائن میں پریس کانفرنس بروقت کاروائی پر ایس ایچ او اور ملازمین کے لئے سرٹیفکیٹ کا اعلان،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او

محمد اختر فاروق نے ڈی ایس پی عمران رشید اور ایس ایچ او علی عمران کے ہمراہ تھانہ سول لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ

صبح تقریباً گیارہ بجے ڈسٹری بیوٹر کا سیلز مین عبد اللطیف بنک میں سات لاکھ روپے کیش جمع کرانے جا رہا تھا جسے دو مسلح ملزمان نے چڑیاگھر کے

نزدیک گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر روک کرڈکیتی کر کے جانب کچہری فرار ہو گئے راستہ میں ایس ایچ او علی عمران اور ان کی ٹیم روایتی گشت پر تھے جنہیں بتایا کہ

ملزمان ڈکیتی کر کے جا رہے ہیں انہوں نے بھی فوری تعاقب شروع کیا ملزمان کو کچہر ی روڈ پر کمشنر آفس کے نزدیک قابو کر لیا گیا

جن کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ کیش سات لاکھ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ابتدائی طور پر مخبری میں کمپنی کا سیلز مین ملوث بتایا جا تا ہے

جسے حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے ڈی پی او نے فوری اور بروقت کاروائی پر ایس ایچ او علی عمران اور ان کی ٹیم سہیل عصمت اور دیگر کے لئے

تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا اس موقع پر تاجروں اور شہریوں نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او محمد اختر فاروق،

ڈی ایس پی عمران رشید اور ایس ایچ او علی عمران کو ہار پہنائے۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردارہےوکلاء کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائے گا

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ڈسٹرکٹ بار اور پنجاب بار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر صدر بار سردارنسیم خان کھوسہ، پنجاب بار کونسل کے عارف خان گورمانی اوردیگر موجود تھے

کمشنر نے وکلاء برادری کے مسائل سنےاس موقع پر دیگر متعلقہ امو رپر تبادلہ خیال بھی کیاگیا


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ ضلع کی حدود میں رہائشی و کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

ون ونڈو آپریشن کے تحت نقشوں کے اجراء کیلئے ٹائم لائن کو فالو کیا جائےغیر قانونی تعمیرات روکنے کے ساتھ ساتھ واجبات ادا نہ ہونے پر

عمارتیں سربمہر اور منہدم کرائی جاسکتی ہیں کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے واجبات کی سو فیصد ادائیگی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں

انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ایم او پلاننگ خورشید نصیر نے کیسز کے حوالے

سے بریفنگ دی اجلاس میں کمیٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ ضلع کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ پیش کرنے کے ساتھ

مالکان کو واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کیے جائیں


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے نہم اور دہم کلاسز کے امتحان کیلئے ایگزامینر سٹاف کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں

خواہشمند اساتذہ کرام ادارہ کے سربراہان سے مصدقہ کاپی دس اکتوبر تک بورڈ کی سکریسی برانچ کو ارسال کردیں کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے

مطابق بورڈ پالیسی کے تحت پرچہ سازان، صدر ممتحن، نائب ممتحن اور ایگزامینرز کیلئے تعیناتی عمل میں لائی جائے گی

خط و کتابت کیلئے ای میل ایڈریس acsbisedgk@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے دریں اثنا بورڈ کے زیر اہتمام ہائر سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل کوویڈ 19امتحانات کیلئے ترمیمی شیڈول جاری کر دیا گیاہے

داخلہ فارم 2، اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے امتحان دس اکتوبر سے 24اکتوبر تک منعقد ہو گا او رنتائج کا اعلان 26نومبر کو کیا جائے گا

امیدوار آپشن / انڈرٹیکنگ فارم بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ریگولر امیدوار اپنے اداروں اور پرائیویٹ امیدوار والدین اور گارڈین کے ذریعے داخلہ بھجوا سکتے ہیں


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے

کارروائی کرتے ہوئے 80969روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف نور نے بھی کمپرومائزڈ ریکوری کی

مد میں 125000روپے وصول کر کے مدعی کو انصاف فراہم کیا ضلع مظفرگڑھ سے سرکل آفیسر خالد بلال نے 430065روپے ریکور کر کے

سرکاری خزانہ میں جمع کرائے یہ بات ان کے آفس سے جاری مراسلہ میں کہی گئی


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان رحیم طلب کی ہمشیرہ طویل علالت کے بعد

آج سہ پہر احمد پور شرقیہ میں انتقال کر گئیں

ان کی عمر 80برس تھی نماز جنازہ شاہ والا باغ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی

جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی


ڈیرہ غازی خان

پندرہ روز قبل سعودی عرب میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نوجوان کی میت پاکستان پہنچ گئی نماز جنازہ ادا کردیاگیا نوجوان کی میت پہنچنے پر پورے

علاقہ سوگوار اور جاں بحق ہو نے والے کے گھرمیں کہرام برپا ہو گیاجنازہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق چوٹی زیرین کا نوجوان

عبدالحفیظ کمہار جو کہ رزق کی تلاش میں سعودی عرب کے شہر املج میں مقیم تھا اور پندرہ دن قبل ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گیا تھا

کی نعش گزشتہ دن اس کے آبائی شہر چوٹی زیریں لائی گئی 24سالہ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

متوفی کی نماز جنازہ دن ساڑھے پانچ بجےادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کےلئے دعاکی۔


ڈیرہ غازی خان

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئر مین مرحوم سردارحبیب الرحمن خان لغاری کی رسم قل گزشتہ روزڈیرہ غازیخان لغاری فلور مل میں ادا کردی گئی

حبیب الرحمن خان لغاری تین روز قبل مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے تھے رسم قل خوانی میں ملک بھر سے تاجروں ،صنعت کاروں اور سیاسی اکابرین۔فلورملزملکان،

فوڈ افسران کے علاوہ مقامی حکومتی و دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی ،صنعت کار اور تاجروں ،

سماجی و صحافتی حلقوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی مرحوم سردارحبیب الرحمن خان لغاری CPLC کے ضلعی چیئرمین کے علاوہ دو بار ناظم یونین کونسل اور دوبار پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے

بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہوئےدوران نظامت انہوں نے ڈیرہ شہرکی بہتری کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ بعد ازاں معززین علاقعہ اور تاجر برادری کے نمائندوں نے

سردارحبیب الرحمن خان لغاری مرحوم کے بیٹوں کی دستار بندی کی اور انکے چھوٹے بھائی سردارخلیل الرحمن خان لغاری کو ان کا سیاسی جانشین مقرر کیا۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں سیفٹی ٹیمز نے ناکہ بندی کرتے ہوئے

ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑ لی گاڑی نمبر 683-ڈی آر کو مظفر گڑھ میں شریف چجرا جتوئی روڈ پر لیکٹوسکین ٹیسٹ سے دودھ کی چیکنگ کی گئی

ٹیسٹ رپورٹ پر دودھ میں ملاوٹ، مضر ثابت ہونے پر 1900لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا مزید بیکری مصنوعات،

آئل، دودھ و دیگر خوراک کی چیکنگ،17 پوائنٹس سِیل، متعدد کو جرمانے کئے گئے مزید کاروائیوں میں 100کلو بیکری مصنوعات، 13کلو غیر معیاری خوراک، 160 لیٹر رینسڈ آئل موقع پر تلف کر دیئے گئے

بہاولپورمیں عباس فیٹ رینڈرنگ یونٹ کو چربی، تیار شدہ اشیاء کا ریکارڈ نہ ہونے پر سربمہر کردیا گیا ڈی جی خان میں اکوا سپرنگ آئس فیکٹری کو لیے گئے

سیمپل کی کوالٹی فیل ہونے پر بہتری لانے تک کام سے روک دیا گیاحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر ڈی جی خان میں غازی ملکی رسک کو 20ہزار، مظفر گڑھ میں نیو السعود شاپنگ مال کو 15 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا

مزید راجن پور میں دادا ٹریڈرز،کوئٹہ چمن کوڈنگ ہوٹل، لیہ میں المدینہ بیکری، بہاولپور میں اسد اسماعیل سنیکس،حمزہ جنرل سٹورکو یکساں 15ہزار جرمانے کئے گئے

مزید کاروائیوں میں ڈی جی خان میں 3، راجن پور میں2، بہاولنگر میں 6، بہاولپورمیں 1، رحیمیارخان میں 5 فوڈ یونٹس سیل کر دیئے گئےعرفان میمن نے مزید بتایا فوڈ پوائنٹس کو سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے،

گزشتہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا خوراک میں موجود مضر اجزاء جسم میں داخل ہو کر متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔


ڈیرہ غازی خان

میپکو سرکل ڈی جی خان کی طرف سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ضروری کام کے سلسلہ میں مورخہ 1اکتو بر سے 3،5،7،13،15،19،21،27،31اکتوبر تک فیڈر

تونسہ سٹی،جت والا،جپسم،محمودیہ،نظام آبا د اور کوت قیصرانی،شاہ سلمان فیڈر،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں صبح آٹھ بجے سے چار بجے تک بجلی بند رہے گی

جبکہ 16اکتوبر اور 8اکتوبر کو کالا فیڈر،کوٹ موہی فیڈر،اٹامک فیڈر،شادن لُنڈسٹی فیڈر اور تونسہ بیراج فیڈر شادن لُنڈ گرڈ اسٹیشن سے صبح 8بجے سے 12بجے تک

بجلی بند رہے گی اسی طرح 8اکتوبر سے 12،14اور 16اکتوبر تک چھابری بالا فیڈر صبح 8:30سے 12:30تک ڈی جی خان گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند رہے گی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں چہلم حضرت امام حسینؓ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جبکہ مرکزی جلوس امام بارگاہ رضویہ سے برآمدہو کر

نماز مغربین کے وقت کربلا معلی شریف پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا،پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان وگردونواح کے علاقوں میں بھی چہلم حضرت امام حسین ؓنہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا

مرکزی جلوس امام بارگاہ رضویہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں کمہاراں والا گول باغ،کنگن روڈ سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت کربلا معلی شریف پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

جلوس میں سینکڑوں عزاداران ماتم داری اور زنجیر زنی کر تے رہے ڈی پی او اختر فاروق اور ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے خود جلوس روٹ کا معائنہ کیا

اور اہلکاروں کے ہمراہ کھانا بھی کھا یا ڈی پی ا و اختر فاروق نے صحافیوں کو بتایا کہ چہلم کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں سیکورٹی کے

فول پروف انتظامات کیے گئے تھے چار سو سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے

فرائض سرانجام دیتے رہے جبکہ حساس مقامات پر جلوس کی طرف آنے والے راستوں اور گلیوں کو بذریعہ خار دار تار بندش کی گئی

اورجلوس شروع ہونے سے پہلے جلوس کے روٹس اور گزرگاہوں کی چیکنگ و سوئپنگ بھی کرائی گئی ۔

%d bloggers like this: