اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز

پہلے روزسنٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق ،شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔۔

پہلے روزسنٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق ،شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے،،20 سالہ نوجوان کرکڑنےٹی ٹونٹی ڈیبیو پر سنچری بنا ڈالی

عبداللہ شفیق فرسٹ کلاس کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے دو میچوں میں کُل 806 رنزاور 23 وکٹیں گریں۔

اس دوران بلے بازوں نے 33 چھکے ا ور 79 چوکے لگائے۔۔۔ مگر ٹورنامنٹ کے پہلے روز شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا

سنٹرل پنجاب کا بیس سالہ نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو پر سنچری بناکر

سدرن پنجاب کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔۔انہوں نے محض 58 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

20 سالہ عبداللہ شفیق پچھلے سال اپنےفرسٹ کلاس ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی،،

عبداللہ شفیق فرسٹ کلاس کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹر شیوم بھمڑی کے پاس تھا۔۔

جنھوں نے چندی گڑھ سے کھیلتے ہوئے فرسٹ کلاس اورٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر سنچریاں اسکور کیں۔۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھاکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا دن ان کے لیے بہت یادگار رہے گا۔

(میں اپنے کوچ اور سپورٹنگ اسٹاف کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہمیں اتنا سپورٹ کیا)

عبداللہ شفیق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کلاس کرکٹر رکی پونٹنگ

اور پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں

اور ان کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔

%d bloggers like this: