اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے سوشل میڈیا پر تشدد سمیت قانون شکنی کی ویڈیو اور تصاویر پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے،

آئی جی پنجاب کی ہدایات پر کانسٹیبلز کے لئے ملازم کے لفظ کے استعمال پر پابندی،پولیس کا بنیادی یونٹ تھانہ اور بنیادی چہرہ کانسٹیبل ہے جسے وہی عزو احترام دیا جائے گا

جس کا وہ مستحق ہے،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ

قانون شکن عناصر اگر سوشل میڈیا کو منفی حوالے سے استعمال کرتے ہیں تو پولیس کو سوشل میڈیا کو قانون شکنوں کو گرفت میں لانے کا ایک مؤثر ذریعہ بناتے ہوئے قانون کو سوشل میڈیا پر چیلنج کرنے والوں کو قانون کے مطابق گرفتار کرنا چاہیے،

آر پی اوفیصل رانا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت کسی قسم کی قانون شکنی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنا بدترین قانون شکنی ہے،پولیس متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ایسے افراد کو گرفتار کرے جو سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیوز اور

تصاویر اپ لوڈ کررہے ہیں،اس کے بعد ان افراد کے ساتھ بڑے احترام سے رابطہ کیا جائے جو قانون شکنی سے متاثر ہیں،قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں،آر پی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے عین مطابق

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس کانسٹیبل کے لئے ملازم کے لفظ کے استعمال پر جو پابندی عائد کی ہے اس پر ریجن کے چاروں اضلاع میں مکمل عمل در آمد کیا جائے،جس طرح پولیس کا بنیادی یونٹ تھانہ ہے اسی طرح پولیس کا بنیادی ستون کانسٹیبل ہے

اسی ستون پر پولیس کے محکمے کی مضبوط عمارت کھڑی ہے لہٰذا کانسٹیبل کو وہی عزت احترام دیا جائے گا جس کا بطور ستون وہ مستحق ہے تاہم یہ کانسٹیبلوں پر بھی منحصر ہے کہ

وہ اپنے کردار سے پولیس کے سافٹ امیج کا سبب بنیں،اپنے کردار پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہ لگنے دیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ میں کانسٹیبل سے لے کر اعلیٰ پولیس آفیسر تک کو مکمل عزت دینے کا قائل ہوں اور دیتا بھی ہوں تاہم اگر کوئی پولیس اہلکار یا آفیسر قانون کا محافظ ہوتے ہوئے

قانون شکنیوں اور ناجوازیوں میں ملوث ہو تو پھر قانون بھی اسے عزت نہ دینے کا ہی حکم دیتا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے پسماندہ علاقوں راجن پور اور لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کے منظوری دے دی گئی ہے.

پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ روز چھ منصوبوں کی منظوری دی جن پر 35ارب 70کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اضلاع راجن پور او رلیہ میں دو، دو سو بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر بھی شامل ہے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ راجن پور اور لیہ میں ہسپتالوں کی تعمیر پرساڑھے تیرہ ارب روپے خرچ ہوں گے.

ضروری دستاویزات کی تکمیل کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیاجائے گا. انہوں نے کہاکہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے یہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں. گائنی، زچہ بچہ اور دیگر جدید سہولیات میسر ہوں گے::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے. ڈیرہ غازیخان میں گیارہ رکنی ٹاسک فورس کے

چیئرمین ڈپٹی کمشنر مقرر کیے گئے ہیں. نوٹیفکیشن کیمطابق ڈی او انڈسٹریز سیکرٹری جبکہ اراکین میں ڈی پی او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ، ڈی ایف سی،

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شامل ہیں. کمیٹی ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی تیاری،

کاروباری مراکز اوردیگر معاملات کا جائزہ لے گی. کمیٹی کی سفارشات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکمے 24گھنٹے کے اندر کارروائی کر کے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی. ٹاسک فورس ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے سفارشات بھی پیش کرے گی.

ڈی جی خان کی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس یکم اکتوبر کو تین بجے سہ پہر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے انڈس کالونی، ڈی جی خان کلب اور دیگر زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. انہوں نے متعلقہ محکموں کو کام کی رفتار تیز کرتے ہوئے جلد تکمیل کی

ہدایات جاری کیں. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور منصوبوں کو مانیٹر کریں.

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی خامیوں کو جلد دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں.
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


ڈیرہ غازی خان

محکمہ خزانہ ڈیرہ غازیخان کے پنجاب ٹریژری اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن 2020-22کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے

ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرفسٹ سید بلال مصطفی ہمدانی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز احمد احمدانی صدر، سیف اللہ مغل نائب صدر،

نوید انجم جنرل سیکرٹری، اظہار حسین احمدانی جائنٹ سیکرٹری، محمد عمران انفارمیشن سیکرٹری اور عدنان احمد فنانس سیکرٹری منتخب کیے گئے ہیں.

ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں نے کہاہے کہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا.

ادارہ کی ساکھ کی بحالی اور سرکاری فرائض کی بہتر انجام دہی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ ادارہ نے 24گھنٹوں کے دوران 1534ایمرجنسی کالز پر ریسپانس کیا. 137ایمرجنسی، 21سڑک حادثات 99میڈیکل اور 17مختلف ایمرجنسیوں میں ریسکیورز کا اوسط ریسپانس

ٹائم ڈیرہ غازیخاناو رکوٹ چھٹہ میں سات منٹ، تونسہ میں 6.9منٹ رہا. انہوں نے بتایاکہ ادارہ کی موٹر بائیک ایمبولینس نے اس دوران 29ایمرجنسیوں میں ابتدائی طبی امداد دی. دو سڑک حادثات، 26میڈیکل اور ایک زخمی کے جائے حادثہ پر اوسط ریسپانس 3.78منٹ رہا.

تحصیل کوہ سلیمان میں سات میڈیکل اور ایک ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کو امداد دی گئی. 24گھنٹے کے دوران چھ خواتین اور دو بچوں سمیت 14مریضوں کو ایک سے دوسرے ہسپتال منتقل کیاگیا

جن میں چھ ڈیرہ، چھ تونسہ اور دو کوٹ چھٹہ سے منتقل کیے گئے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہاکہ

تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے راکھی گاج، فورٹ منرو، کھر، بواٹا، مبارکی، کھرڑ بزدار، زندہ پیر، لاکھا، بارتھی، ٹھیکر، ہنگلوں کچھ، فاضلہ کچھ، پھگلہ،

ساکڑ او ربیروٹ مندوانی کی سرکاری عمارتوں میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے کی پوائنٹس بنائے گئے ہیں. ریسکیورز نے گزشتہ روز گیارہ ایمرجنسیوں پر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دی.

انہوں نے بتایاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقوں میں عام بیماریوں اور صفائی و صحت سے متعلق آگاہی بھی دی جا رہی ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اس موقع پرمجسٹریٹ درجہ اول محمدحارث منیر،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان بھی ان کے ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکامعائنہ کیا

اور اسیران سے مسائل پوچھے ایڈیشنل ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا.
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


ڈیرہ غازی خان

بانی ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پراضلاع راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور ڈیرہ غازیخان کے مابین ہائیٹ ریسکیو،

ویل ریسکیو،تیراکی، ٹراما اور فائر فائٹنگ کے مقابلہ جات ہوئے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز ڈاکٹر حسین میاں، ڈاکٹر اسلم،

ڈاکٹرنیئر عالم اور ڈاکٹر سجاداحمدکی زیر نگرانی تمام ایونٹ کے مقابلے ہوئے۔جیتنے والی ٹیمیں نیشنل ریسکیو چیلنج میں شرکت کرنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں حصہ لیں گی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر صدارت ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ عبدالغفار سمیت کمیٹی کے اراکین موجود تھے. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ کمیٹی کے اراکین کیسز تیار کرتے وقت تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیں

کیسز کی خامیوں کو دور کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کیاجائے. اجلاس میں دیگر امور سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں.

ڈیرہ غازی خان
انٹر کلاس پنجاب میں سات بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عکاشہ لغاری کی ڈی پی او آفس آمد۔

ڈی پی او اختر فاروق نے عکاشہ لغاری کو ویلکم کیا۔

پوزیشن حاصل کرنے پر ڈی پی او اختر فاروق نے عکاشہ لغاری کو مبارک باد دی۔

ڈی پی او اختر فاروق نے عکاشہ لغاری کو گلدستہ پیش کیا۔

ڈی پی او اختر فاروق کا عکاشہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

دعا ہے عکاشہ آگے بھی محنت کر کے کامیابی حاصل کرے، ڈی پی او اختر فاروق۔

ڈی پی او کی جانب سے عکاشہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر مشکور ہیں، والد عکاشہ لغاری۔


چوٹی زیریں مٹی کا طودہ گرنے سے دو نوجوان جانبحق

تفصیلات کے مطابق چوٹی بالا چک نگر کے رہائشی مقصود احمد اور

اس کا بھتیجا محبوب احمد جو کے ہیڈ زیرو کے قریب پانی کی پائپ لائن کی صفائی کر رہے تھے

اچانک مٹی کا طودہ گرنے سے جانبحق ہو گئے۔


کوٹ چھٹہ: صغیر احمدانی
تھانہ چوٹی زیریں کی حدود میں پائپ لائن کی صفائی کی دوران مٹی کا تودا گرنے سے دو مزدور جاں بحق

کوٹ چھٹہ:
چک نگر چوٹی بالا کے رہائشی مقصود احمد اور اس کا بھتیجا محبوب احمد دم گھنٹنے سے انتقال کرگئے

کوٹ چھٹہ:
جاں بحق افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت مقامی افراد نے نکالا ، تاہم تاخیر کے باعث دونوں انتقال کر گئے


انا للہ و انا الیہ راجعون

چوٹی زیرین کے نواحی علاقے ھیڈ زیرو کے قریب پائپ لائن کی صفائی کے دوران چک نگر چوٹی بالا کے رہائشی مقصود احمد

اور اس کا بھتیجا محبوب احمد اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے جانبحق۔۔

اگر ایسا واقعہ لاہور فیصل آباد یا گجرات میں ہوتا تو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب خود تعزیت کے لیئے جاتے اور لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کرتے۔۔۔

جس ضلع سے منتخب ہو کر عثمان خان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں انہیں چاہیئے کہ

وہ اس سانحہ سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لیئے ان گھر جائیں

اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کو لواحقین کی مالی امداد بھی کرنی چاہئیے۔


%d bloggers like this: