اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

جنرل منیجر کسٹمرسروسز میپکو انجینئر سید احسن محی الدین نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر میپکو عباسیہ سب ڈویژن بہاولپور کے ٹیلی فون کمپلینٹ کلرک محمد مونس کو معطل کردیاہے اور کہا ہے کہ

صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے سٹاف الرٹ رہے۔ صارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے اور درج ہونے والی شکایات کا ازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے۔

نااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے والے سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو آپریشن سرکل بہاولپور،

آپریشن ڈویژن بہاولپور کے شکایات سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرز کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ جنرل منیجر کسٹمرسروسزنے سپریٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت کی کہ شکایات سنٹرز کی مانیٹرنگ کی جائے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان کی خصوصی ہدایات پر شکایات سنٹرز /کسٹمرسروسز سنٹرز کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سٹاف کو پابند کیاگیاہے کہ

وہ درج ہونے والی شکایات پر فوری طورپر کاروائی کریں۔ شکایات سنٹرز کا عملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے مستعد رہے اور صارفین کی عزت کرے۔ شکایات سنٹرز کا لائن سٹاف فیلڈ میں کام کرنے سے

قبل ٹی اینڈ پی کی مکمل چیکنگ کرے اور ٹرانسفارمرز/پولز پر کام کرنے سے پہلے پی ٹی ڈبلیو حاصل کرے۔ جلد بازی میں ہرگز کام نہ کیاجائے۔

اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوبہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی، ایکسین سٹی ڈویژن بہاولپور محمد ثاقب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سبحان علی سومرواور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفدر شاہ بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::;

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے ریجن بھر کے کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹرسروسز سنٹرز کو فعال کردیاگیاہے۔

صارفین بجلی بندش، بلنگ، بلوں سے متعلق شکایات، نئے کنکشنوں کی فراہمی، میٹرز کی تبدیلی اور شفٹنگ سمیت دیگر نوعیت کی شکایات کے لئے سب ڈویژنل، ڈویژنل اورسرکل کی سطح پر قائم شکایات سنٹرز سے رجوع کریں ان کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر نہ صرف سُنی جائیں گی

بلکہ ان کے ازالے کے لئے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو نے صارفین کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ

ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکو کے 65لاکھ سے زائد صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میپکو ریجن میں 200سے زائد قائم کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرز میں

صارفین کی شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے تعینات عملہ کو الرٹ کردیاگیاہے اورشکایات مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رکھے جارہے ہیں

جہاں سٹاف تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دیگا۔انہوں نے کہا کہ صارفین اپنے بلوں پر درج متعلقہ سب ڈویژن کے شکایات سنٹرز کے لینڈ لائن نمبرز اور موبائل نمبرز پر رابطہ کرکے شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ آپریشن سرکلوں کے مانیٹرز جنرل منیجرز/چیف انجینئرز کو ریجن بھر کے کسٹمرسروسز سنٹرز اور کمپلینٹ سنٹرز کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے

اور متعلقہ آپریشن سرکل اور آپریشن ڈویژن کے افسران بھی وقتاََفوقتاََ شکایات مراکز کی نگرانی کریں گے اور صارفین کی شکایات کے اندراج و ازالہ کا جائزہ لیں گے

%d bloggers like this: