مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

جامعۃ الشیخ یحیی المدنی کی جانب سے کراچی کے متاثرین کے بعد جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دریا سندھ کے درمیان جزیرہ نما علاقے بیٹ لومڑ والا اور

گردو نواح میں راشن مستحقین تک پہنچایا گیا، راشن پہنچانے کیلئے امید ویلفئیر آرگنائزیشن کے رضا کاروں نے کشتیوں کے

ذریعہ سفر کرتے ہوئے بیٹ لومڑ والا پہنچے جہاں بہت سے لوگ سیلاب کے پانی کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے اور کھانے

پینے کی اشیاء کی قلت تھی متاثرین نے جامعۃ الشیخ یحیی المدنی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مہتمم حضرت مولانا یوسف مدنی کا شکریہ ادا کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کی کال پر جانے والی پولیس پارٹی پر چانڈیہ برادری کے مردوخواتین کا دھاوا،ڈولفن فورس کے کانسٹیبل کی وردی پھاڑ کر گتھم گھتا ہوگئے،نقدی موبائل فون چھین لئے،پولیس نے کانسٹیبل کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ گلفام چوک سے شہزاد قریشی نے15پر کال کی کہ وہ اپنی حدود میں بیٹھک تعمیر کررہا تھا کہ

ہمسایہ خادم گرمانی تعمیر نہ کرنے دیتا ہے 15کی کال پر ڈولفن فورس کا ہیڈ کانسٹیبل کلیم اللہ اور کانسٹیبل محمد یون گاڈی موقع پر

اور دونوں میں بات چیت کرنے لگے کہ اسی اثناء میں محمد احسن گرمانی اپنی والدہ فرزانہ 6نامعلوم کے ہمراہ مسلح پسٹل آگیا

اور توں تکرار شروع کردی اور دونوں کانسٹیبلوں سے گتھم گھتا ہوگئے،یونس گاڈی کی وردی پھاڑ کر انہیں شدید زدوکوب کرکے ان کی

جیب سے نقدی 2لاکھ اور 79ہزار مالیت کے موبائل فون بھی چھین لئے،مزید نفری نے موقع پر پہنچ کر پولیس ملازمین کو رہائی دلائی،

پولیس کوٹ ادو نے ڈولفن فورس کے کانسٹیبل یونس گاڈی کی مدعیت میں ملزمان کے

خلاف مقدمہ نمبر527/20زیر دفعہ506-382-بی149-148-186-353درج کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اٹھانے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ لاڑ چوک کے رہائشی خالد حسین چانڈیہ کے گھر گزشتہ سے پیوستہ روز چادر

اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے عبدالغفار چانڈیہ اپنے دیگر ساتھیوں عدنان چانڈیہ،یامین چانڈیہ2نامعلوم خواتین کے ساتھ داخل ہوکر گھر میں

موجود خالد چانڈیہ کی بیوی رخسانہ بی بی پر تشدد کرکے اسے اٹھانے کی کوشش کی تھی،15کی کال پر ملزمان فرار ہوگئے تھے

پولیس کوٹ ادو نے متاثرہ رخسانہ بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر532/20زیر دفعہ354درج کرلیا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

یف ایف سی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر ملتان کے زیر اہتمام کپاس کے نمائشی پلاٹ پر یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے

ترقی پسند کاشتکارو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،یوم کاشتکاران کی تقریب سے ایف ایف سی کے ریجنیل مینیجر محمدعنصر جاویدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی کھاد بنانے والی کمپنی ہے جو پورے ملک میں اپنے ڈیلروں کے ذریعے کاشتکاروں تک کھادیں پہنچا رہی ہے،

ایف ایف سی یوریا اور ڈی اے پی کھادیں ملک میں بنانے کے ساتھ ساتھ پوٹاش، زنک اور بوران والی کھادیں باہر سے منگوا کر زمینداروں کو مہیا بھی کرتی ہے تاکہ زمیندار کھادوں کا متوازن استعمال کر کے اپنی فصلوں کی پیداوار میں آضافہ کر سکیں،

انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی روز اول سے ملکی زرعی ترقی میں کوشاں ہے اور زمینداروں کی رہنمائی کے لیے زرعی شعبہ قائم کیا ہوا ہے

جس کے تحت پورے ملک میں پانچ فارم ایڈوائزری سنڑ کام کر رہے ہیں، ان سنٹرز میں زمینداروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی زمینوں اور پانی کی نمونوں کے مفت تجزیے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے،

تقریب سے فارم ایڈوائزری سنٹر ملتان کے مینیجر طارق جاوید نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد ہ کاشتکار کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشنا س کروانا ہے، انہوں نے شرکاہ پر زور دیا کہ

آج کے پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور ایف ایف سی کی زرعی خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے زمینوں کا مفت تجزیہ کروائیں،انہوں نے زمینداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی آیندہ آنے والی فصل یعنی گندم کے لیے ابھی سے

منصوبی بندی کر لیں اور کھادوں کے متوزن استعمال کر کے بھرپور پیداوار حاصل کریں،تقریب سے خطاب کرتے زرعی ماہر محمد طیب نے

کاشتکاروں پر زور دیا کے کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے بیج کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے

اور کھادوں کا متوازن استعمال ہی کپاس کی پیداوار بھڑہانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،پوٹاش کے استعمال سے پودوں میں موسمیاتی تبدیلوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے

جبکہ زنک اور بوران کا استعمال پودوں کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کاشتکاروں نے نمائشی پلاٹ کا دورہ بھی کیا

اور پلاٹ پر اختیا ر کی گئی ٹیکنالوجی خصوصا کھادوں کے متوازن استعمال کے اثرات کامشاہدہ کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

آج بروز جمععۃالمبارک بعد نماز جمعہ آرے والی مسجد سے

تھانہ چوک تک ناموس رسالتﷺ و ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ کی عظمت کے

سلسلہ میں پرامن ریلی نکالی جائے گی

جس میں سیاسی سماجی دینی وشہری حلقے شرکت کریں گے۔

%d bloggers like this: