مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے انسدا د پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ مہم کے

دوران جس کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

والدین کا چاہئے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین ضرور پلوائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سابقہ انسداد پولیو مہم کے دوران ناقص کارکردگی دکھانے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے 4ایریا انچارج کو معطل کر نے کا

حکم دیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 80ہزار سے زائد بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین پلائیں گی۔اس مہم میں 1161ٹیمیں اور 222ایریا انچارج کام کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ۔اس مہم کے دوران کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محبت علی،

ڈی ایس پی پرویز احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ 21ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔

خانہ بدوشوں کے بچوں اور ٹرائی بارڈر ایریا کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے والی مسافر بردار گاڑیوں میں موجود پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے

بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب انٹرنیشنل کے شاہ انور لاشاری کی طرف سے دی گئیں”

مہم آگاہی کٹس“ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محبت علی کے حوالے کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمان، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر نیوٹریشن

تنزیل الرحمان علوی بھی موجودتھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ کٹس انسداد پولیو مہم کے دوران کام آئیں گی ۔کٹس میں آگاہی پمفلٹس

شرٹس اور پولیو ویکسین رکھنے کے لئے کولر شامل ہیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ نجی اسپتالوں کے ڈاکرز انسداد پولیو مہم کے دوران اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

ہمارا مقصد پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہے۔حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

نجی اسپتالوں کے ڈاکٹرز،علما کرام اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم بارے بھر پور آگاہی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ علما کرام نماز جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو پولیو مہم بارے آگاہ کریں۔

اس موقع پر قاری محمود قاسمی، عبدالصمد درخواستی،ڈاکٹر جلیل الرحمان ،ڈاکٹر غلام قاسم مستوئی اور دیگر موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

سیکرٹری لیبر پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں لیبر قوانین سے متعلق آگاہی اور پاسداری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر نے ہوٹلز اور دیگر مختلف تجارتی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ

گورنمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مزدور کی ماہانہ اجرت 17 ہزار5 سو روپے ہونی چاہئے اور ڈیلی اجرت673روپے ہو۔ علاوہ ازیں مزدور کو ایک ماہ کی چار چھٹیاں بھی دینی ہوںگی

اوراور ٹائم ڈبل اجرت دینی ہوگی۔ اگر کوئی ادارہ مزدور اور ورکر کر ساتھ ناانصافی کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 15سےسال کم عمر

بچے خواہ کوئی بھی ادارہ ہو وہاں کام نہیں کر سکتے۔ اداروںکے مالک اور منیجرز کو آگاہی مہم دی جا چکی ہے۔

اگر کوئی ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ کم اجرت دینے پر2بھٹہ خشت مالکان کے خلاف چالان کرکے متعلقہ عدالت کو بھیج دیے گئے ہیں۔

%d bloggers like this: