اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

واپڈا کی جانب سے لگائے گئے ڈیجیٹل میٹر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)واپڈا کی جانب سے لگائے گئے ڈیجیٹل میٹر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے لگے ،صارفین کو ملنے والے ماہانہ بل سینکڑوں کی بجائے ہزاروں میں آنا شروع۔ شہریوں کا اس

حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں برق رفتار ڈیجیٹل میٹر چلنے سے جہاں ایک صارف کا بل محض چند سو روپے آتا تھا اب بڑھ کرہزاروں میں آنا شرو ع ہو چکا ہے۔رواں ماہ صارفین کو واپڈا کی طرف

سے موصول ہونیوالے بلوں پر درج نرخ پڑھ کر شہریوں کے اوسان خطا ہو گئے جبکہ بجلی کے بلوں میں گھریلو صارفین پر بھی وہ تمام ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جو کمرشل بلوں میں درج کئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ

آف پاکستان اس بات کا نوٹس لے اور گھروں میں جنرل سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس ، ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر قسم کے لاگو کئے گئے غیر ضروری ٹیکسز کو ختم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔صارفین کا کہنا ہے کہ

سابقہ حکمرانوں نے واپڈا کے تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، کھربوں روپے نندی پور جیسے پراجیکٹس پر بے مقصد سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے خرچ کر کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کی گئیں جبکہ یہ پراجیکٹ

بری طرح ناکام ہوا۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ ٹیکسز ختم کرکے تیز رفتار ڈیجیٹل میٹر ز کو تبدیل کرکے لوڈ کے مطابق کم رفتار میڑز نصب کیے جائیں
٭٭٭
شہر کے بازاروں،سڑکوں،چوک چوراہوں میں تجاوزات کی بھر مار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر کے بازاروں،سڑکوں،چوک چوراہوں میں تجاوزات کی بھر مار، دکانداروں نے سڑکوں پر ٹھیے لگا لیے،اندرون شہرسڑکوں پر پرائیویٹ ہسپتالوں، کلینکس، سکولز، کالجز

سمیت بااثر دکانداروں نے شو روم قائم کر لئے جبکہ چنگ چی رکشہ ڈرائیورں نے سڑکوں پر اڈے قائم کر لئے،میونسپل کمیٹی ڈیرہ کا شعبہ انکروچمنٹ بے بسی کی تصویر بن گیا۔میونسپل کمیٹی ڈیرہ انتظامیہ نے

شہریوں کو تجاوزات مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، عوامی ، سماجی،رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے اہم ترین چوک، چوراہوں ، سڑکوں

بالخصوص کمشنری بازار ،چوگلہ ،کلاں بازار ،پوندہ گیٹ میں تجاوزات کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بازار وں میں چھابڑی فروشوں ، ریڑھی بانو ں ، چنگ چی ڈرائیوروں نے سڑکوں

پر مستقل بنیادوں پر اڈے قائم کر لئے ہیں، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے کارندے روزانہ کی بنیاد پر پھل ، فروٹ، سبزیاں اکٹھی کر کے بانٹ لیتے ہیں۔جس کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے شہر کے

بازاروں چوک ، چوراہوں اور سٹرکوں کو اپنی تحویل میں لیکرکارروبار شروع کر رکھا ہے جبکہ بازاروں میں چنگ چی رکشوں، ویگنوںاور لوڈر رکشوں کے داخلوں کی وجہ سے صورتحال مزید بدتر ہو چکی ہے۔تجاوزات

کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسنے سے شہر کے بازاروں میں خریداری کی غرض سے آنے والے صارفین بالخصوص خواتین اور بچوں کو سخت پریشانی اٹھانا پڑتی ہے راستے کا حق مانگنے پر تجاوزات مافیا ریڑھی بان شہریوں

سے دست و گریباں ہونے سے بھی گریز نہیںکرتے شہریوں کے مطابق اعلیٰ افسران دوروں کے موقع پر عارضی بنیادوں پر تجاوزات ختم کروا دیتے ہیں جبکہ افسران کے جاتے ہی دوبارہ مافیاکو چھٹی دے دی جاتی

ہے ۔شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ،اور بلدیہ ڈیرہ کے حکام سے شہر میں قائم تجاوزات ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
یوٹیلٹی سٹورز پر تاریخ میں پہلی دفعہ سٹیشنری آٹمز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) عوام کی فلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر تاریخ میں پہلی دفعہ سٹیشنری آٹمز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ سٹیشنری تمام زونز اور ریجنز پر دستیاب ہوگی۔ سٹیشنری کی دستیابی

کے ساتھ دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تاریخی اقدام یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے کھلنے سے پہلے اٹھایا ہے تاکہ عوام الناس کو اشیا کی فراہمی

یقینی بنائی جا سکے۔اس سے پہلے یوٹیلٹی سٹورز نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کا آغاز کیا تھا۔ موبائل یوٹیلٹی سٹورز اور پاکستان میں پھیلے سے بڑے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے یوٹیلٹی سٹورز

اعلی کوالٹی کی اشیا ءکی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ مزید براں عوام کی بہتری کے لیے دیگر اہم اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں
٭٭٭
(پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج

متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا گیا۔ 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو

روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔ پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں

گے۔
٭٭٭
ٹریفک کے المناک حادثے میں دوافراد موقع پر جاں بحق ،ماں بیٹی اور باپ سمیت چھ افراد شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ بنوںروڈ یارک کے علاقہ گلوٹی اڈہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں دوافراد موقع پر جاں بحق ،ماں بیٹی اور باپ سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ،حادثہ تیز رفتاری

کے دوران فلائنگ کوچ کا ٹائرپھٹ جانے کے باعث پیش آیا ،فلائنگ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،متوفین کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ،ریسکیو

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ کا پچھلا ٹائرتھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ علاقہ گلوٹی اڈہ پر کنڈی فلنگ سٹیشن کے قریب اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ

قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی اور اس میں سوار دو مسافرسمیع اللہ ولد اکرام سکنہ حال انڈس کالونی ڈیرہ اور برات گل ولد محمد رحیم قوم کوچائی سکنہ پشاور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 19 سالہ لڑکی بسلاڑابی بی دختر

خیال محمد اس کی ماں پچاس سالہ صاحب جمالا بی بی زوجہ خیال محمد ،باپ پچپن سالہ خیال محمد ،داﺅد خان افغانی غلام جیلانی سکنہ غلامے والا اور عبدالمحد ولد عباس خان سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ،جبکہ فلائنگ کوچ کا

ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشیں اور زخمی فلائنگ کوچ سے باہر نکالے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا ۔جہاں پر متوفین کی لاشیں ورثا کے

حوالے کردی گئی ہیں ، جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔متوفین کے لواحقین اور زخمیوں کی جانب سے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی
٭٭٭
مسلح ملزمان نے سولہ سالہ نوجوان کو اندھادھند فائرنگ کرکے موت کی ابدی نیند سلادیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)قتل کی لرزہ خیز واردات ،نامعلوم مسلح ملزمان نے سولہ سالہ نوجوان کو اندھادھند فائرنگ کرکے موت کی ابدی نیند سلادیا ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی

،پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع علاقہ روڑی کے رہائشی 19سالہ رمضان ولد حمید اللہ قوم پیرا

خیل سکنہ روڑی نے پولیس کو بتایا کہ وہ والی بال گراﺅنڈ میں موجود تھا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کا چھوٹا بھائی سولہ سالہ رفیع اللہ کی قتل شدہ لاش قریبی اراضی میں موجود ہے ،وہ فوری موقع پرپہنچا تو بھائی کو خون

میںلت پت قتل شدہ پایا ،مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے البتہ اس کا بھائی پولیس کو مطلوب ذکی نامی دہشت گردذ کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی

رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
دریائے سندھ کے پانی کا کٹاو¿ جاری، علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یونین کونسل دھپ شمالی کے گاو¿ں سگو شمالی میں دریائے سندھ کے پانی کا کٹاو¿ جاری، علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور، منتخب نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اورپاک فوج سے امداد کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دھپ شمالی میں دریائے سندھ سے ملحقہ گاو¿ں سگو شمالی میںدریائے سندھ کے پانی کا کٹاو¿ جاری ہے، جسکے باعث سینکڑوں کنال اراضی دریا برد ہوچکی ہے اور دریا کنارے آباد

مکینوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ چکی ہیں۔ دریا کے کنارے آباد غلام شبیر ولد محمد حسین، بشیر احمد ولد حاکم، نزاکت علی ولد وزیر علی، عصمت اللہ ولد وزیر علی ،محمد نزیر ولد حاکم، اشرف ولد حاکم ،کاظم حسین اور شوکت علی

ولد وزیر علی قوم جھبانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً10گھروں کو دریا کے پانی اور سیلابی کٹاﺅ نے نقصان پہنچایا ہے جبکہ مزید مکانات گرنے کا خطرہ بدستورموجود ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق

ایک مسجد دریا کے کٹا و¿کی زد میں آکر دریا برد ہوچکی ہے، مسجد سے سامان، لاو¿ڈ سپیکر، قرآن پاک اور جائے نماز لوگوں نے اٹھا لئے ہیں جبکہ آبادی کے علاوہ زمینوں کا کٹا و¿جاری ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق

دریائے سندھ اپنے تیز بہاﺅ کی وجہ سے سگو شمالی سے دس گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکاہے ۔علاقہ مکین ضلعی انتظامیہ، پاک فوج ، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور اور سابق تحصیل ناظم ڈیرہ کیپٹن(ر) عمر امین

خان گنڈہ پور سے امداد کی آس لگائے بیٹھے ہیں کیونکہ ان کے مطابق ابھی تک انکی مدد کو کوئی نہیں پہنچا ہے۔
٭٭٭
10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ، رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی

روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیکل کالجوں کی انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی

حیثیت نہیں، تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام ہائیکورٹ نے کالعدم قراردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجوں میںکراچی ڈاڈینٹل

کالج، فضائیہ روتھ فا میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپورخاص، خیرپورمیڈیکل کالج، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل

کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن شامل ہیں۔
٭٭٭
شہری آبادی کی حدود میں ڈیری فارمز (بھانڑوں)کے قیام پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی شہری آبادی کی حدود میں ڈیری فارمز (بھانڑوں)کے قیام پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس

پابندی کا اطلاق قومی ادارہ صحت کی سفارشات اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشاورت سے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونےوالی مختلف اقسام کی بیماریوں سے بچاﺅ اور مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔تمام ڈیری

فارمز (بھانڑوں) مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ 10روز کے اندراپنے جانور شہری آ بادی سے باہر منتقل کر دیںبصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایپڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف

ایکٹ2020، این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت قید، جرمانہ اور سخت قانونی کاروائی بشمول جانوروں کی ضبطگی عمل میں لائی جائیگی۔
٭٭٭
دنیا بھرکی 1500بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری، آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر پر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دنیا بھرکی 1500بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری، آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب،پاکستان کی کوئی

بھی یونیورسٹی پہلی 500 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا پائی البتہ 600بہترین یونیورسٹیوں میں عبدالولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی شامل ہیں، رپورٹ ۔سال 2021 کیلئے عالمی یونی ورسٹیوں کی رینکنگ جاری

کردی گئی ہے۔93ممالک کی 1500 بہترین یونی ورسٹیوں کواس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی رینکنگ میں شامل ہیں۔رینکنگ میں آکسفورڈ،اسٹینڈ فورڈ اور ہارورڈ

یونیورسٹی بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی پہلی 500 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا پائی البتہ 600 بہترین یونیورسٹیوں میں عبدالولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی شامل

ہیں۔اس کے علاوہ کامسیٹس،ایگریکلچریونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی اس فہرست میں شامل ہے۔لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بھی فہرست میں

موجودہے۔یونیورسٹی آف پشاور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراوریوای ٹی لاہورکے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،پیرمہرعلی شاہ ایرڈ

یونیورسٹی راولپنڈی،پنجاب یونیورسٹی لاہوراور سرگودھا یونیورسٹی بھی 1500 یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہیں۔یونیورسٹی آف ویٹرنی اینڈ اینمل سائنسز بھی اسی فہرست کا حصہ ہے۔رینکنگ کے لیے مختلف

جامعات کی ایک کروڑ 30 لاکھ ریسرچ پیپرز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: