مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے میپکو آفس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اورایکسین میپکو ممتاز سولنگی کے ہمراہ آفس کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیا

ایکسین میپکو نے دفتری امور سے متعلق مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی کو بریفنگ دی مشیر وزیر اعلی نے ایکسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات فوری دور کی جائیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

بلوں میں اضافی یونٹ اور درستگی بل کے معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔نئے کنکشن کے حصول اور خراب میٹر،ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے پراسس کو آسان کرکے

مدت کم کی جائے۔ٹرانسفارمر کی تنصیب اور تبدیلی سمیت دیگر امور کیلئے نئی مشینری فراہم کردی گئی ہے

مشیر صحت کی سفارش پر نئی کرین وزیر اعلی کی طرف سے ایکسئن میپکو کے حوالے کی گئی۔ایکسئن ممتاز سولنگی نے بتایا کہ صارفین کے مسائل کے

بروقت حل کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کردیاگیا ہے جہاں اوور بلنگ، منقطع کنکشن،بل کی درستگی سمیت متعلقہ مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل ہوں گے

شکایت سیل اور ہیلپ لائن کے رابطہ نمبرز بھی بڑھا دئیے گئے ہیں۔

بجلی کنکشن کی درخواست جمع ہونے کے بعد کا پراسس ایک ماہ سے کم کرکے سات دن کردیا گیا ہے۔

عوام بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات کیلئے

سیل نمبر 03308082506یا

فون نمبر 064-9260268 ،064-9260389اور 064-9260232پر

رابطہ کر سکتے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب حسن اقبال نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس کے دورہ کے موقع پر

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران سے محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں او ر عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں

اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران موجود تھے .

سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے مختلف شعبوں دارالامان، دارالاطفال، نگہبان سنٹر،

پاک مکتب سکول، صنعت زار و دیگر کا تفصیلی معائنہ کیا. موسم برسات کی مہم کے تحت پودے بھی لگائے.

انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کی. سیکرٹری سوشل ویلفیئر حسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ اور تونسہ سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں مسافر اور بے سہارا افرادکیلئے پناہ گاہیں

تعمیر کی جارہی ہیں. تونسہ میں زیر تعمیر پناہ گاہ کو 30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے.

پناہ گاہ میں دو سو مردو خواتین کے قیام کی گنجائش ہو گی. بیڈز، ڈیپ فریزر اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کا عمل شروع کر دیاگیا ہے.

وزیر اعلی پنجاب جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے. ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں بھی پناہ گاہ کی تعمیر جلد شروع ہو گی.

سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے دارالامان کے معائنہ کے دوران فراہم سہولیات کا جائزہ لیا. مقیم خواتین اور بچوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں.

صنعت زار کے معائنہ کے دوران خواتین کی طر ف سے تیار لباس، ایمبرائیڈر ی، کشیدہ کاری، دستکاری اور دیگر نمونے دیکھے.

جم کے مختلف شعبوں او رمشینری کا بھی جائزہ لیا. انسٹرکٹر سے معلومات حاصل کیں. پاک مکتب سکول کے معائنہ کے دوران بچو ں کی تعداد، اساتذہ کی تعلیمی قابلیت،

فیسوں اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. دارالاطفال کے معائنہ کے دوران بچوں کو پیار کیا اور مسائل پوچھے.

اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مظہر عباس، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی،

منیجر صنعت زار چودھری اظہر یوسف، لاء آفیسر ثریا مجید رانا، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں لنگر خانہ کے قیام کیلئے اقداما ت کیے جا رہے ہیں.

سوشل ویلفیئر کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

.

ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2020(دسویں جماعت)کے نتائج کی تیاری حکومتی پالیسی / احکامات کی روشنی میں مکمل کی جا رہی ہے

جونہی پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے نتیجہ کے اعلان کی تاریخ کا تعین ہو گا اس پرفوری عملدرآمد کیا جائے گا.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ جن ادارہ جات / امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل کمی امتحانی فیس،

غلط رولنمبر لکھنے کی صورت میں درستگی، داخلہ فارم کی تصدیق، این او سی یا دیگر اعتراضات موصول ہوئے ہوں

وہ فوری طو رپر متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں تاکہ ان کے نتیجہ میں تاخیر نہ ہو. شیخ امجد حسین نے مزید کہا ہے کہ حکومتی احکامات / پالیسی اور پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی

ہدایات و سفارشات کی روشنی میں انٹر میڈیٹ (بارہویں جماعت) کے رزلٹ کی تیاری بھی جاری ہے انہوں نے کہاکہ

تمام اہل امیدواران جن کے داخلہ فارم 27اپریل تک بورڈ میں حسب ضابطہ موصول ہو گئے تھے ان کے رزلٹ تیار کیے جا رہے ہیں

تاہم اگر کسی امیدوار کو اعتراضاتی مراسلہ موصول ہوا ہو تو وہ فوری طور پر اعتراض دور کرائیں. ڈپٹی کنٹرولر نے کہاکہ

نتائج کی تیاری میں مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اورغلطیوں سے پاک نتائج کی تیاری یقینی بنائی جائے گی.

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہاکہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے رزلٹ کیلئے مقررکردہ

تاریخوں کے اعلان کے فوری بعد انتہائی مختصر عرصے میں رزلٹ کارڈز کی ترسیل ممکن بنائی جائے گی

تاہم جو امیدوان اپنے انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کے رزلٹ 2019 کی بنیادپر مختلف ادارہ جات میں داخلہ لینا چاہتے ہیں

وہ اپنے مذکورہ رزلٹ کارڈز ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈکرکے ان کی بغیر کسی فیس کے ویری فکیشن اورکاونٹر سائن کرا سکتے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا.

انہوں نے بستی چھجڑہ، گلشن محمود، بیٹ میر کھر، بیٹ اشرف، بیٹ لنگاہ، بیٹ میر سمیت مختلف علاقوں کے مسائل دیکھے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے

ریونیوسٹاف کی ٹیمیں تشکیل دے دیں. اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے.

اہل علاقہ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایک سال سے قابض مافیا سے گلی

کا راستہ بحال کرایا.

انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے نکاسی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر

حل کیے جائیں گے. ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جار ہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ وڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،

ایم او پلاننگ خورشید نصیر،ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے. اجلا س میں مختلف کیسز کا جائزہ لیاگیا.

ڈپٹی کمشنر نے تمام کیسز کا جائزہ لیا اور پلاننگ آفیسر کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضروری دستاویزات کی تکمیل جلد یقینی بنائیں.

کمرشل عمارتوں، مکانات، پلازے، پٹرول پمپس اور دیگر تعمیرات کے نقشوں کی منظوری بلاتاخیر کرائی جائے.

ضلع میں نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیرات کی اجازت نہیں ہو گی. خصوصی سکواڈ تشکیل دیاجائے اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کر کے قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

بوائز ہائی سکول نمبر1ڈیرہ غازیخان کی سابقہ حیثیت کی بحال پر اساتذہ اور شہریوں میں خوشی کی لہردو ڑ گئی اور سکول میں اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے.

ادارہ کے پرنسپل اور اساتذہ نے مشیر صحت محمد حنیف پتافی سے ملاقات کی اور پرنسپل رفیق احمد چانڈیہ نے اس سلسلے میں مشیر صحت کی کاوشوں پران کاشکریہ ادا کیا.

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ عمارت میں بوائز ہائی سکول نمبر1 اور سنٹر آف ایکسی لینس اکٹھے کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کمروں اور چار دیواری کی حد بندی اور دیگر معاملات جلد طے کرلیئے جائیں گے

اور بوائز ہائی سکول میں بچوں کے داخلوں کا ٹاسک جلد مکمل کیا جائیگا.

پرنسپل نے کہاکہ محمدحنیف پتافی نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اور نئے داخلوں اور کلاسز سے بچوں کی کثیر تعداد مستفید ہو سکے گی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں

اورمختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت،

لاپرواہی اور لاعلمی کے باعث رونما ہوتے ہیں لہذا حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے ایمرجنسیوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے

اس ضمن میں کمیونٹی سیفٹی ٹیمیں جو ریسکیورز پر مشتمل ہیں وہ ریسکیو سکاؤ ٹس کے ساتھ مل کرلوگوں کوحفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں.

انہوں نے یہ بات اگست کی کارکردگی رپورٹ میں کہی. انہوں نے بتایاکہ گزشتہ ماہ 34904کالز ایمرجنسی سروس پر موصول ہوئیں

جن میں 3679کالز معلومات بارے، 23095غیر متعلقہ اور 2599غلط کالز شامل تھیں ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ

اس دوران ریسکیو 1122نے654ٹریفک حادثات،13آگ لگنے کے واقعات،113لڑائی جھگڑے،

10 پانی میں ڈوبنے،2286میڈیکل ایمرجنسیز،2عمارات منہدم ہونے اور600 متفرق واقعات پرریسپانس کیا،

ان حادثات میں ریسکیو 1122نے7125مریضوں کوریسکیوکیا۔

جن میں 4999افرادکوموقع پر ابتدائی طبی

امدادکی فراہمی،2044افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا اور اوسط ریسپانس ٹائم 6.83منٹ رہا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

نئے تعینات ہونے والے آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا نے کہا ہے جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کو قانون کی لگام دینا اولین ترجیح ہے

قانون شکنوں کی گرفتاری ہی معاشرتی امن کی ضمانت ہے معاشرتی تقسیم میں میرے نزدیک کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہر قانون پسند شخص میرے لئے بڑا جبکہ ہر قانون شکن میرے لئے

پاتال کی گہرائی کی طرح چھوٹا ہے ریجن کے چاروں اضلاع کو امن کاگہوارہ بنانے کے لئے قانون کی عمل داری کے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی او کا چارج سنبھالنے کے بعد تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاڈی آئی جی فیصل رانا کے پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے

سلامی دی آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ملک اس وقت جن سنگین حالات سے گزر رہا ہے اس میں قومی وحدت اور یکجہتی ناگزیر ہو گئی ہے ضلع کے چاروں اضلاع میں شر انگیزی کی چنگاری سے شعلہ بننے سے پہلے ہی قانون کی طاقت سے بجھا دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ شر انگیز جس روپ میں بھی ہو گا اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو قانون نے ایسے عناصر کے لئے طے کر رکھا ہے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ چھوٹے سے چھوٹا جرم قانون شکنی اور شر انگیزی سہولت کار کے بغیر نہیں ہو سکتی سہولت کار بھی مجرموں کے جرم میں

برابر کے شریک ہوتے ہیں لہٰذ ا کسی قسم کی شر انگیزی قانون شکنی اور جرم کی صورت میں سہولت کاروں کا بھی فوری گرفتار کیا جائے گا

فیصل رانا نے کہا کہ وہ ریجن کے چاروں اضلاع کا باقاعدگی کے ساتھ وزٹ کریں گے ان کے دفتر میں آنے کے لئے کسی قسم کی سفارش یا چٹ کی ضرورت نہیں ہو گی

بلکہ اوپن ڈور فار آل کی پالیسی کے تحت عوام کو قانون کے مطابق انصاف مہیا کیا جائے گا

اس موقع پر ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق،ایس پی آر ائی بی طاہر مصطفی اور دیگر آفیسران موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

باپ نے 8 سالہ بیٹے کو چھریاں مارکرقتل کر دیا،ملزم گرفتار،

تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ کے علاقے بستی کھوسہ کے رہائشی یعقوب نے 8 سالہ عبداللہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دراہمہ موقع پر پہنچ گئی

ملزم کو گرفتار اورمقتول عبداللہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجتے ہوئے قانونی کاروائی کرتے ہوئے

ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ابھی تک 8 سالہ عبداللہ کو قتل کرنے کی وجہ عناد سامنے نہ آسکی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

بارڈر ملٹری پولیس کی ایرانی ڈیزل سمگلنگ کے خلاف کارروائی،بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر گیس کے بڑے ٹینکرز میں ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام،

کڑوروں روپے مالیت کا تیل برآمد،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری نے

اپنی ٹیم کے ہمراہ بلوچستان سے پنجاب بارڈر پر مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گیس کے دوبڑے ٹینکرز میں ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے

ہوئے پکڑ لئے بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق دونوں ٹینکرز میں ایک لاکھ لیٹرز سے زائد ایرانی ڈیزل موجود ہے۔

جسکی مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ بی ایم پی نے تین کروڑ روپے کے دو ٹینکرز بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔

اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ انکا مشن ہے

سمگلرز کے ہر حربے کوناکام بنادیں گے اوریہ بہترین کاروائی کرنے پر عملہ کو شاباش بھی دی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

صدیق آباد کے مکینوں کا آمدورفت کا راستہ بند کرنے پر ریلوے کے خلاف پرامن احتجاج، مظاہرین نے ریلوے پلی روڈ بند کردیا راستہ نہ کھولا گیا

تو آج عورتوں، بچوں کو لاکرروڈ پر دھرنادیں گے، وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق صدیق آباد کے درجنوں مکینوں نے ریلوے آفیسران کے خلاف ریلوے پلی پر روڈ بلاک کرکے پرامن احتجاج کیا

مظاہرین نے حکومت اور ریلوے آفیسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین فاروق بلوچ،محمد سلیم،محمد خلیل، محمد جہانزیب تنویر احمد، ذیشان وغیرہ نے کہا کہ صدیق آبادکالونی کو جانے والاراستہ جوکہ ریلوے کالونی سے نکل کر جاتا تھا

ریلوے آفیسران کے حکم پر اہلکاروں نے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے گھروں کو نہ جا سکتے ہیں پچاس، ساٹھ سال سے صدیق آباد میں رہتے ہیں۔ آج تک کسی بھی حکومت نے درخواستیں دینے یااحتجاج کرنے کے

باوجود انکی ایک بھی نہیں سنی ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انہیں لولی پاپ دئیے کہ وہ اوورہیڈ برج بنا دیں گے مگر آج تک کوئی وعدہ پورا نہ ہوا ہے۔

انکے بچے بیمار پڑے ہیں وہ راستہ نہ ہونے کے سبب انہیں ہسپتال نہیں لے جا سکتے ہیں اگر انکے بچوں کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آج خواتین، بچوں کے ہمراہ دھرنا دے کر روڈ بلاک کریں گے۔

انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری،کریانہ سٹور،ہوٹل سمیت 06فوڈیونٹس سربمہر،320لیٹر ملاوٹی دودھ تلف،صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 فوڈیونٹس کو 70ہزار روپے کے

جرمانے عائد،83شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

141 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 83فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ کریانہ سٹور،ہوٹل سمیت 06فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر10 فوڈ پوائنٹس کو 70ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،دوران چیکنگ 320لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا

فوڈ سیفٹی ٹیمز ڈی جی خان میں رمضان کریانہ سٹور،عباس ہوٹل،شہزاد کریانہ سٹور اور غفور ہوٹل کودی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا۔

اسی طرح لیہ میں ملک سپر سٹور، اور حق نواز کریانہ سٹورکو ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے اور لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

مزیدبراں کاروائی کے دوران ڈی جی خان ڈویڑن میں 141 یونٹس کو چیک کیاگیا اور83کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 10 فوڈپوائنٹس کو70ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ "پانامہ” کی طرز پہ عاصم سلیم باجوہ پرکرپشن کیالزامات لگنے کے

بعد ان کا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائیاطلاعات کے عہدے سے استعفی دیناخوش آئند ھے انہوں نے کہا کہ

مکمل تحقیقات میں بیگناھی ثابت کرنے تک عاصم سلیم باجوہ کو "سی پیک” کاعہدہ بھی چھوڑ دینا چاھیے انہوں نیکہا کہ

یہ بھی بتایا جارھاھے کہ خودوزیراعظم نیان سے استعفی طلب کیاھے-ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ بقول عاصم سلیم باجوہ اگرمعروف سینئر صحافی احمد نورانی نے

غلط رپورٹنگ کی ھے تو عاصم سلیم باجوہ "فورا” اس کے خلاف "ہتک عزت” کا دعوی دائر کریں –

تاک نہ صرف” سی پیک”بلکہ صوبہ بلوچستان میں عاصم سلیم باجوہ کی سدرن کمان کیسربراہ کے حوالے سیبھی معاملات بے غبار ھوں –

جے۔یو۔آئی کے رھنمانے کہا کہ سینئر صحافی احمد نورانی کے انکشافات مشہور زمانہ”پانامہ” کیس سے بڑی حد تک مماثلت رکھتے ھیں۔

کیااب انصاف فراھم کرنیوالیاداریاس کیس کی چھان بین اور تحقیقات میں بھی وھی پھرتی،

تیزی اور انداز اپنائیں گے – تاکہ "تحریک انصاف” کے دور میں "انصاف” کا کچھ توبول بالا ھوسکے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان:

سابق ضلعی نائب صدر تحریک انصاف شیخ سلیم ارشد کے بہنوئی معروف کاروباری شخصیت شیخ عبد الشکور انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد بلاک 28 ڈی جی خان میں ادا کی گئی

نماز جنازہ میں مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ نقیب احمد،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری،جنرل سیکرٹریز جاوید اسحاق مستوئی،

طارق اسماعیل قریشی،چوہدری حاجی دین محمد،حاجی رانا نذیر احمد،الحاج شیخ محمد علی، چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سیکرٹری جنرل چیمبر

محمد مجاہد ملک، تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں ملک محبوب ثاقب،سردار احمد خان نیازی،اکبر عطائی،

صفدر حسین بھٹی،ارسلان خٹک،پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر شبلی شب خیز غوری،شاہد مسعود قیصرانی ایڈووکیٹ،ماجد بخاری ایڈووکیٹ،وقار عزیز قیصرانی،

ایس ایچ او چوہدری علی محمد،واحد بخش جتوئی،ڈپٹی کنٹرولر تعلیمی بورڈ شیخ امجد حسین،شیخ ظہیر احمد کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین شہر نے

کثیر تعداد میں شرکت کی شیخ عبد الشکور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کل 6 ستمبر بروز اتوار کو صبح ساڑھے سات بجے

مرکزی جامع مسجد مولانا فضل حق بلاک 28 ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جا ئے گی۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبردار ہوشیار
دریائے سندھ میں پانی کی زیادہ آمد کے خطرے کے پیش نظر دریا میں طغیانی سے ہڈیر ملانہ ، جکھڑامام شاہ ، حاجی کماند ، ملکانی قلندر ، ملکانی کلاں ، چک شیرو ، شیرو خاص ، دود واہ ، غوث آباد ، شیدانی ، اور تحصیل کوٹ چھٹہ کے دیگر نشیبی علاقوں میں سیللاب کا خطرہ ہے اس وجہ سے اے سی کوٹ چھٹہ کے حکم کے مطابق ان آبادیوں کے رہائشی محفوظ علاقوں پر منقل ہو جائیں

%d bloggers like this: