مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر )

ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب جاری، بیٹ کے علاقے زیرآب آگئے متاثرین اپنی مدد آپ نقل مکانی کرنے پر مجبور زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا

ریسکیو آپریشن شروع نہ کیا جاسکا،چشمہ سے آنے ولا 4لاکھ کا سیلابی ریلا آئندہ 72گھنٹوں میں تونسہ بیراج سے گزرے گا،

حفاظتی اقدامات کے تحت تونسہ بیراج سے نکلنے والے لنک نہروں تونسہ پنجند،مظفرگڑھ کنیال،ڈیرہ غازی خان کنیال،

کچھی کنیال کو بندکردیا گیا،تفصیل کے مطابق حال ہی میں شمالی علاقہ جات وملک کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں کے باعث ملکی دریاؤں میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے

جسکی وجہ سے دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونا شروع ہو گیاہے،ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں بھی پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،

اس وقت دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج پردرمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے اور اس وقت تونسہ بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے،

دوسری طرف حفاظتی اقدامات کے تحت تونسہ بیراج سے نکلنے والے لنک نہروں تونسہ پنجند،مظفرگڑھ کنیال،ڈیرہ غازی خان کنیال اور کچھی کنیال میں پانی میں بھی اضافہ کردیا گیا،

تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب کی وجہ سے8 سے زائد مواضعات زیرآب آگئے ہیں،

سیلاب سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا جبکہ متاثرین اپنی مدد آپ نقل مکانی کرنے لگے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی ریسکیو آپریشن شروع نہ کیا جا سکا،

سیلاب سے بیٹ چھجڑے والا بیٹ لومبڑ والا بیٹ نشان والا کے متاثرین جانور گندم سمیت دیگر قیمتی سامان کشتیوں کے زریعے منتقل کرنے میں مصروف ہیں،

دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 35 ہزار کیوسک،

اخراج 2 لاکھ30ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ کیوسک ریکارڈ ہوا ہے کالا باغ کے اس پانی کو تونسہ بیراج پہنچنے میں

عموماً 48 سے 72 گھنٹے درکار ہیں جبکہ اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ کیوسک پانی تونسہ بیراج کے علاقوں میں پہنچے گا،

اس وقت اگر کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں پر بارش ہوتی ہے جس کا امکان موجود ہے تو ڈیرہ غازی خان کی تین بڑی رود کوہیاں رود کوہی کوڑا،

وہوا اور سنگھڑ کا پانی تونسہ بیراج سے اوپر دریائے سندھ میں شامل ہو جائے گا اس سے لیے یہ ممکن ہے کہ

پانی کا بہاؤ اگلے 2 سے 3 دن کے دوران تونسہ بیراج کے مقام پر 4 لاکھ سے بھی تجاوز کر جائے،

دوسری طرف 2010کے بدترین سیلاب کا سبب بننے والے فلڈ کنٹرول ایل ایم بی مارجن المعروف عباس والا بند جو کہ 2010 میں 8400 فٹ تک ٹوٹ گیا تھا،

بارش کے باعث ٹوٹنے والی جگہ خطرناک حد تک دراڑیں پڑ گئی ہیں،

سیلابی پانی کے اضافہ کی صورت میں بند ٹوٹنے کے واضع امکانات ہیں، برجی نمبر 39 اور 40 کے درمیان گہری دراڑیں ہو گئی ہیں

جبکہ بند کی شرقی جانب بنایا گیا پشتہ 32 برجی تا 40 برجی تک دراڑیں پڑی ہوئیہیں جس کی وجہ سے بند انتہائی کمزور ہو گیا ہے،

متاثرہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کے ساتھ بند کی فی الفور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کوٹ ادو

(تحصیل رپوٹر)

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے،

آئے روز بے روزگاری سے تنگ افراد اپنے بچوں سمیت خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، حکومت کی جانب سے ایسا کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا جارہا

جس سے غریبوں کو ریلیف ملے، نوکریوں کا جھانسہ دے کر حکومت بنانے والے اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،

معمولی بارش سے بھی علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے، لنک روڈ سوئمنگ پول کا منظر دکھا رہے ہیں

مگر حکومتی ارکان اسمبلی سیاسی انتقامی کارئیوایوں کے ذریعہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے عبدالمطلب علی بھٹی کی رہائش گا ہ پر

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کا گزر اوقات انتہاء مشکل معاشی بدحالی کے علاوہ آئے روز قدرتی آفات سے عوام کی حالت روز بروز

بدحالی کا شکار ہوتی جارہی ہے، ٹھوس منصوبہ بندی اور سیاسی حکمت عملی سے حکومتی اقدامات عوام کو ریلیف مہیا کرسکتے ہیں

مگر حکومتی ہٹ دھرمی اور نااہلی سے عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں علاقائی انفراسٹریکچر جس کو ہم نے اپنے دور میں ترجیحاتی بنیادوں پر رہن سہن کے قابل بنایا تھا

اب حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے معمولی بارش سے بھی علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے، ہماری لنک روڈ سوئمنگ پول کا منظر دکھا رہے ہیں

مگر حکومتی ارکان اسمبلی سیاسی انتقامی کارئیوایوں کے ذریعہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں،محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں پانچ سالہ شوگر کین اسیس کے

پیسہ کو علاقہ میں خرچ کرایا اور کئی نئے کارپٹ روڈز کے علاوہ تمام پرانے روڈز کی مرمت ہوئیمگر پچھلے دوسالوں میں موجودہ ارکان اسمبلی کسی بھی سڑک پر

ایک ٹرک بجری بھی لگوانے میں ناکام رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مفروضوں میں کوئی حقیقت نہیں مگر جب بھی اور جس فارمیٹ کے تحت بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے

ہم ہر سطح پر بھرپور حصہ لیں گے اور مضبوط گروپ کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، اس موقع پر شان سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کو ٹ ادو

اوباش نے گھر میں اکیلی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،گھر والوں کے آنے پر  اوباش شلوار اٹھاکر فرار،

رفع حاجت کیلئے جانے والی کو فصل میں چھپے اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،نماز پڑھنے کیلئے جانے والے دوکاندار کا نامعلوم موٹر سائیکل چوری اٹھاکر لے گئے،

گھر کے باہر سے محنت کش کا موٹر سائیکل چوری،پولیس نے منشیات فروش بھی دھر لیا،بھاری مقدار میں چرس برآمد،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چاہ کانڈوالا میں ندیم بھٹہ کے گھر اس کی بیوی خالدہ بی بی اکیلی تھی کہ

اسی اثناء میں محلہ عید گاہ کا منظور حسین جٹ گھر داخل ہوگیا اور کمرہ میں کنڈی لگا کر زبردستی خالدہ بی بی کے ساتھ زیادتی کی،

گھر والوں کے آنے پر اوباش منظور حسین شلوار اٹھا کر فرار ہوگیا،پولیس کوٹ ادو نے خالدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر490/20زیر دفعہ376آئی درج کرلیا،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹبی نظام میں محمد علی لاشاری کی بیوی رضیہ بی بی 10بجے شب گھر کے قریب فصل میں رفع حاجت کیلئے گئی

جہاں فصل میں چھپے بلال موچی نے اپنے دیگر ساتھی خالد سیال کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر قابوکرلیا اور بلال نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر154ایم ایل کے رہائشی محمد رمضان چانڈیہ جوکہ سپیئر پارٹس کا کام کرتا ہے گزشتہ روز کام کے سلسلہ میں کوٹ ادو آیا

اور نماز پڑھنے کیلئے جامع مسجد عارف والا نورشاہ روڈ آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری4200ایم ایل جے باہر مسجد کھڑی کردی،

نماز پڑھکر واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،

تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ کھائی چک سوئم کے رہائشی سنانواں نے گزشتہ روز دوران گشت دایہ چوکھا کے قریب بین الاضلاعی منشیات فروش لکی مروت کے

رہائشی سلمان خان مروت جوکہ کارمیں جرس سپلائی کرتا تھا کو گرفتار کرلیا

اور کار نمبری8516میں رکھی چرس ڈیڑھ کلو برآمد کرکے کار بھی قبضہ میں لے لی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

%d bloggers like this: