دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز

کیفے پیالا اور نالا اسٹاپ کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کا کام جاری ہے

کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز

کراچی :

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے کیفے پیالا اور نالا اسٹاپ کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کا کام جاری ہے

کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ تجاوزات گرانے میں مصروف ہے۔

پیالہ ہوٹل کے قریب گجرنالے کے اطراف پہلے مرحلے میں باڑے، دکانیں اور دیگر تجاوزات گرائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن تین مراحل میں کیا جائے گا۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ شہر میں بیک وقت 3 مقامات پر آپریشن کیا جائے گا،

کیفے پیالہ سے ضياالدين اسپتال تک تجاوزات کا خاتمہ ہوگا، دوسرا آپریشن کیفے پیالہ سے تین ہٹی کی طرف کیا جائے گا

جبکہ تیسرا آپریشن نیو کراچی نالے پر کیا جائے گا۔

About The Author