اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر کا جام پورکی امام بارگاھوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے روٹس کا بھی معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر راجن پور زوالفقار علی ۔ ڈی پی او احسن سیف اللہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر طلحہ سعید کے علاوہ میپکو، میونسپل کمیٹی ،ریونیو ۔روڈز۔

بلڈنگز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ھمراہ تھےکمشنر اور آر پی او نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی

اور ان سے مسائل معلوم کئیے انہوں نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے ھدایت کی کہ
محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی مکمل پابندی کی جائے

اسی طرح سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناتے ھوئے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں۔

انہوں نے امام بارگاھوں کے متولین اور منتظمین سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس قانون کی عملداری کو ھر ممکن یقینی بنانے کیلئیے

ھمہ وقت مستعد اور چوکس ھیں ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی اخلاقی فرض ھے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

عشرہ محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے مابین ھم آھنگی برقرار رکھیں کیونکہ یہ مقدس ماہ سب مسلمانوں کیلیے احترام رواداری اور امن کا درس دیتا ھے

اور امن سے ھی ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرہ تشکیل پاتا ھے کمشنر نے جلوسوں کے روٹس کا بھی جائزہ لیا

اور روٹس کی تیاری،صفائی اور تجاوزات کلئیر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں

ضلعی امن کمیٹی کے ممبران علامہ قاضی جمیل احمد قاری عابد حسین سلطانی اور شمشیر حیدر خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے


کمشنر ڈیرہ غازیخان اور دیگر حکام جام پور میں امام بارگاھوں کا دورہ

اور متولین و ممبران امن کمیٹی سے ملاقات کر رھے ھیں۔

%d bloggers like this: