اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 شدید گرمی اور حبس میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شدید گرمی اور حبس میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ،مختلف دیہی علاقوں میں 16سے 18 گھنٹوں سے زائد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

جاری ، ڈیرہ کے مختلف علاقوں سمیت دیگر شہری علاقوں میں دورانیہ16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا، شدید گرمی اور حبس میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیاجس نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

ہیں ،مختلف دیہی علاقوں میں 12 سے 14جبکہ ڈیرہ کے مختلف علاقوں سمیت دیگر شہری علاقوں میں دورانیہ 16 سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا۔ حبس اور گرمی بڑھنے کے بعد بجلی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو گیا

ہے۔ مختلف دیہی علاقوںمیں16 سے 18 جبکہ مختلف شہری علاقوں میں12 سے 14 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔مختلف علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر بھی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ہے جس کی وجہ سے مریضوں ،بزرگ شہریوں ،خواتین اور بچوں کو شدید تکلیف اور اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ مختلف علاقوں پانی کی قلت کی بھی شکایات ہیں۔

٭٭٭

خواتین کے تنازع پر چچا کے ہاتھوں اٹھارہ سالہ بھتیجا قتل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل پروا کی حدود رنگپور جنوبی میں خواتین کے تنازع پر چچا کے ہاتھوں اٹھارہ سالہ بھتیجا قتل ،مقتول کی خون میں لت پت قتل شدہ لاش قریبی فصل گنا سے برآمد ،مقتول کے باپ کی

رپورٹ پر چچا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود رنگپور جنوبی کے رہائشی محمد اقبل ولد عبدالعزیز قوم بلوچ نے تھانہ پروآ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ والی بال میچ پر

گیا ہوا تھا کہ اسے معلوم ہوا کہ اس کے بیٹے اٹھارہ سالہ محمد عرفان کو میرے بھائی نصیب نے قتل کردیاہے ا ور اس کی لاش قریبی فصل گنا میں موجود ہے ،وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو اپنے بیٹے کو خون میں لت پت قتل

شدہ پایا ،وجہ عداوت مستورات کا تنازع بیان کیاگیا،پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر چچا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

 فرنٹیئر کانسٹیلبری کے تیس پلاٹون کی خدمات طلب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صوبائی حکومت نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر فرنٹیئر کانسٹیلبری کے تیس پلاٹون کی خدمات طلب کرلی ہے ،جنہیں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے

حساس اور حساس ترین اضلاع میں تعینات کردیا جائے گا ،محکمہ داخلہ کی جانب سے سفارشات وفاق کو ارسال کردی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان کی منظوری کے لئے اہم ترین اجلاس

طلب کرلیاگیا ہے ،محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا میں ہونے اجلاس میں ہوم سیکرٹری ،سپیشل ہوم سیکرٹری ،آئی جی پولیس ،فرنٹئیر کانسٹیلبری کے سربراہان شرکت کریں گے ،اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی

پلان کی منظوری دی جائے گی ،سیکورٹی پلان یکم محرم الحرام سے نافذ ا لعمل کردیا جائے گا ،صوبے کے حساس اور حساس ترین اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ ساتھ

فرنٹیئر کانسٹیلبری کے دستے بھی تعینات رہیں گے ،امن وامان کی صورتحال کے باعث فرنٹیئر کانسٹیلبری کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے دستے بھی تعینات رہیں گے ۔

٭٭٭

ملزمان نے پڑوسی کے مکان میں داخل ہوکر خاتون اور اس کے پوتے کو زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گلی میں نکاسی آب کے تنازع پر ملزمان نے پڑوسی کے مکان میں داخل ہوکر خاتون اور اس کے پوتے کو زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا ،پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع چاہ دلال والا ڈیرہ میں ملزمان اپنے پڑوسی کے مکان میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود خاتون (ا لف بی بی )اور اس کے پوتے تسکین عباس کو

زدوکوب کرکے زخمی کردیا ،پولیس نے خاتون کے بیٹے غلام بشیر ولد خادم حسین قوم سیال کی رپورٹ پر دو ملزمان آصف اور کاشف پسران ناصر ساکنان چاہ دلال والا ڈیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،وجہ

عداوت گلی میں نکاسی آب پر تنازع بیان کیاگیا ہے۔

سکول کے مورچہ سے فائرنگ ِ بائیس سالہ نوجوان کو شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گورنمنٹ ہائی سکول بندکورائی کے مورچہ سے نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے بائیس سالہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر

نامعلوم ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق بائیس سالہ نوجوان سفیر اللہ ولد سہیل احمد قوم دھپ سکنہ دھپ شمالی نے تھانہ بندکورائی میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ موٹرسائیکل پر

روانہ تھا کہ گورنمنٹ ہائی سکول بندکورائی کے مورچہ سے نامعلوم مسلح شخص نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،زخمی کے مطابق ان کی کسی

کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ہے۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا، 

٭٭٭

شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو شدید زخمی کردیا ،پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ،علاقہ لچھرا کی رہائشی خاتون (ن بی بی ) زوجہ عبدالستار نے

تھانہ ٹاﺅن میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا شوہر جوکہ نشہ کا عادی ہے ،اراضی فروخت کرنا چاہتا تھا جسے میں نے منع کیا تو اس نے مجھے چھری کے وار سے شدید زخمی کردیاہے،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس

کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاہے۔ 

٭٭٭

موٹرسائیکل چور شہری کی موٹرسائیکل لے اڑا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)موٹرسائیکل چور شہری کی موٹرسائیکل لے اڑا ،ملزم کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود انجم آباد میں ملزم عصمت اللہ

ولد فتح اللہ قوم کنڈی سکنہ ظفر آباد کالونی شہری کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرارہوگیا ،پولیس نے شہری کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

٭٭٭

خاتون کی چور کو پکڑنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خاتون کی چور کو پکڑنے کی کوشش ناکام ،تحصیل درابن کے علاقہ گنڈی عاشق میں ملزم شادی شدہ خاتون کے مکان میں داخل ہوکر اسے قیمتی زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا

،خاتون کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،تحصیل درابن کے علاقہ گنڈی عاشق کی رہائشی خاتون (ز بی بی ) نے تھانہ درابن میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے گھر میں سورہی تھی کہ

رات کی تاریکی میں ملزم عبداللہ عرف عید و ولد حق نواز سکنہ گنڈی عاشق اس کے مکان میں داخل ہوا اور میرے قیمتی طلائی کانٹے چوری کرکے لے جارہا تھا کہ میرے بیدار ہونے پر ملزم کو آواز دی لیکن ملزم نے

مجھے زبردستی خاموش رہنے کی دھمکی دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

 موسم برسات کے دوران گیسٹرو ( اسہال)، ہیضہ ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے عوام الناس سے فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران گیسٹرو ( اسہال)، ہیضہ ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے عوام الناس سے فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی

ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کو اچھی طر ح ابال کر پینے کیلئے استعمال کیا جائے ، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لئے جائیں، کھانے پینے کی

اشیائکو ڈھانپ کر رکھا جائے ، باسی و گلے سڑے اور کچے پھل و سبزیاں ، کھلے مشروبات ، رنگ دار گولے و قلفی اور دیگر غیر معیاری بازاری اشیاءکھانے سے گریز کیا جائے اور گھر کے اندرونی و بیرونی ماحول کو

صاف ستھرا رکھاجائے۔انہوںنے کہا کہ اسہال کی صورت میں نمکو ل کا کثرت سے استعمال کیا جائے ، دستوں کی صورت میں نرم غذا کھانے ، پینے والی اشیاءکے زیادہ استعمال سمیت فوری طور پرقریبی ماہر طب

و کوالیفائیڈ میڈیکل افسر سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

٭٭٭

ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پی او ایس سے منسلک ہونے کی تنبیہ کر دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پی او ایس سے منسلک ہونے کی تنبیہ کر دی۔ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کے پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک ہونے کی آخری

تاریخ 31 اگست 2020 ہے ، تمام بڑے ریٹیلرز جن کے ملک بھر میں چین سٹورز ہیں اور ائیر کنڈیشنر شاپنگ مالز میں واقع ہیں ، ان کا بجلی کا بل پچھلے سال بارہ لاکھ روپے سے تجاوز کر چکا ہو ، ان کی دوکان کا

سائز ایک ہزار مربع فٹ یا اس سے زائد ہو۔حکام کے مطابق ایسے ریٹیلرز جو کہ بڑی تعداد میں تھوک کے حساب سے اشیاءکی درآمد یا سپلائی کرتے ہیں ، ان سب کے لئے لازم ہے کہ وہ 31 اگست 2020

تک اپنے تمام ریٹیل مراکز پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک کر لیں ،بصورت دیگر آخری تاریخ گزرنے کے بعد ان پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ،جرمانہ کی ادائیگی کے بعد مزید خلاف ورزی پر

ایسے تمام ریٹیل مراکز کو بند کر دیا جائے گا۔

٭٭٭

 بارشوں نیا سلسلہ بدھ کے روز سے شروع ہونے کی پیشن گوئی کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا میں بارشوں نیا سلسلہ بدھ کے روز سے شروع ہونے کی پیشن گوئی کردی گئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں

ہونگی، پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا خیبرپختونخو امیں بارشوں کا نیا سپل بدھ سے شروع ہوگا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران صوبے کے بالائی اور میدانی

علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی ،بارشوں کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے تمام اضلاع کو الرٹ جاری

کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔

٭٭٭

اسٹیٹ بینک نے تاجر خواتین کی مددکے لیے ری فنانس اسکیم کے تحت قرضے کا حجم بڑھا د

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اسٹیٹ بینک نے تاجر خواتین کی مددکے لیے ری فنانس اسکیم کے تحت قرضے کا حجم بڑھا دیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان نے معیشت میں خواتین کی شرکت

کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی ری فنانس اینڈ کریڈٹ گارنٹی اسکیم فار ویمن انٹرپرینرز کے تحت فنانسنگ کی حد 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردی ہے۔یہ فیصلہ خواتین تاجروں کی مالکاری کی

ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موجودہ فنانسنگ حد کے ناکافی ہونے کے بارے میں مختلف متعلقہ فریقوں سے حاصل ہونے والی آرا کی روشنی میں کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تقویت دینے

اور بحال کرنے کی حکومت پاکستان کی پالیسی اور اسٹیٹ بینک کے اس کلیدی ہدف سے مطابقت رکھتا ہے کہ خواتین تاجروں سمیت ترجیحی شعبوں کی فنانس تک رسائی بہتر بنائی جائے،ابتدائی طور پر اگست 2017

میں اسٹیٹ بینک نے ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں خواتین تاجروں کی مالی شمولیت اور فنانس تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے ری فنانس اینڈ کریڈٹ گارنٹی اسکیم فار ویمن انٹرپرینرز متعارف کرائی تھی۔ بعد

میں اسکیم کا دائرہ کار بڑھا کر اسے پورے پاکستان پر محیط کردیا گیا۔ اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک زیادہ سے زیادہ 5 فیصد شرح ِصارف پر خواتین تاجروں کو فنانسنگ فراہم کرنے والے شریک مالی اداروں کو صفر

فیصد پر ری فنانس مہیا کرتا ہے۔مزید یہ کہ شریک مالی اداروں کو 60 فیصد رِسک کوریج پر دستیاب ہے۔ توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک کی اس اسکیم کے تحت فنانسنگ کی حد میں اضافے سے خواتین کی مالی شمولیت

بڑھے گی کیونکہ اس کے نتیجے میں متوقع طور پر زیادہ تعداد میں تاجر خواتین اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت رعایتی فناسنگ حاصل کرکے نئے کاروبار قائم کرنے یا موجودہ کاروبار کا دائرہ وسیع کرنے کی طرف راغب

ہوں گی۔

٭٭٭

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے۔ حکومت کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق اسکول کھلنے پر طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کو ایس او پیز

پر عمل کرنا ہوگا۔طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔اسکول میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ اسکول میں اسمبلی لگانے سے اجتناب کیا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کورونا کی علامات والے طلباءکو

7 دن چھٹی دی جائیگی۔ طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پوری کلاس کو 14 دن چھٹی دی جائیگی۔طلباءکو اپنے گھر سے کھانا لانے کی ترغیب دی جائے، طلباء کے اسکولوں میں ایک ساتھ داخل

ہونے اور نکلنے پر پابندی ہوگی۔

%d bloggers like this: