مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہالی وڈ کی فلموں کو رواں سال کورونا کی وجہ سے کروڑوں ڈالرز کا نقصان

امریکا سمیت دنیا بھر میں سینما گھر بھی بند رہے جس کی وجہ سے کئی فلموں کا بزنس حیران کن طور پر کم رہا

ہالی وڈ کی فلموں کو رواں سال کورونا کی وجہ سے کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے

امریکا سمیت دنیا بھر میں سینما گھر بھی بند رہے جس کی وجہ سے کئی فلموں کا بزنس حیران کن طور پر کم رہا

سال کے پانچ مہینوں میں کس فلم کا اب تک باکس آفس پرراج رہا ہے

وِل اسمتھ کی ایکشن سے بھر پور فلم بیڈ بوائز فار لائف اب تک کی سب سے کامیاب فلم رہی

جنوری میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے دنیا بھر سے 70 ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے

تیز اور شرارتی سونک کا باکس آفس پر دوسرے نمبر پر راج برقرار ہے ، اینی میٹڈ فلم دنیا بھر میں 51 ارب روپے کے قریب کاروبار کر چکی ہے

جانوروں کی بولی سمجھنے والے کی حرکتیں بھی فلم بینوں کو خوب بھائی۔۔ اسی لیے فلم ”ڈولٹل“ نے امریکا سمیت دنیا بھر سے37ارب روپے کا بزنس کیا

ایکشن سے بھرپور فلم ”برڈز آف پرے“ اب تک کی چوتھی کامیاب ترین فلم قرار پائی اس فلم نے دنیا بھر سے تیس ارب روپے سمیٹے

سال کے پانچ مہینوں میں کمائی کے لحاظ سے پانچواں نمبر ہارر فلم ”دی انویزبل مین “ کا رہا
دی انویزبل مین نے دنیا بھر سے بیس ارب روپے تک کی کمائی کی

%d bloggers like this: