مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل میں حکومتی پابندیوں پر احتجاج کےباوجود پابندیاں مزید سخت

شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باعث اُنہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیل میں حکومتی پابندیوں پر احتجاج کے باوجود حکام نے ویک اینڈ پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا،

اسرائیل میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویک اینڈ پر شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

تاہم ان پابندیوں پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باعث اُنہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام وزیر اعظم نیتن یاہو کی کورونا پالیسی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

تاہم حکام نے اعلان کیا کہ شہری اس ویک اینڈ پر جمعے سے اتوار تک گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم آئندہ ہفتے سے دوبارہ ویک اینڈ پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔

ویک اینڈ پر شاپنگ مالز، دکانیں، سوئمنگ پولز، چڑیا گھر اور میوزیم اس دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد

اسرائیل میں بیروزگاری کی شرح 21 فی صد تک پہنچ چکی ہے

%d bloggers like this: