اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 مظفرگڑھ

(علی جان سے)ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر پولیس تھانہ خان گڑھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، کارروائی کرتے ہوے دو ہزار گرام چرس برآمد کر کے

منشیات فروش اعجاز احمد ولد ظفر اقبال اور محمد اجمل ولد نبی بخش کو موقع پر گرفتار کرتے ہوے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ا

یس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ انچارج پولیس چوکی مونڈکا اے ایس آئی صفدر حسین معہ پولیس ٹیم بسلسلہ گشت شاہ گڑھ پریتم روڈ نزد دربار

محب جہانیاں پر موجود تھی کہ رات 9 بجے ایک کار نمبری LEB 8371 سوزوکی مہران ماڈل 2017 تیز رفتاری سے جا رہی تھی

تعاقب کرتے ہوئے روکنے پر چیک کیا گیا تو ملزمان کے قبضہ سے دو ہزار گرام چرس برآمد ہوئی ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چرس کو قبضہ پولیس میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ڈی پی او مظفرگڑھ نے کرپشن کی روک تھام کیلئے 31ملازمین کے تبادلے کردیئے ملازمین میں سب انسپکٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت متعدد کانسٹیبل شامل محرر تھانہ محمود کوٹ بھی تبدیل ذرائع کے

مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدندیم عباس پولیس رویوں کی تبدیلی کی جانب گامزن مظلوم اللہ راسی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ سیدندیم عباس نے کانسٹیبل طارق نعیم کو

محمود کوٹ سے تھانہ صدر مظفرگڑھ کانسٹیبل سیف اللہ پولیس لائن سےچوک قریشی کانسٹیبل عابد علی پولیس لائن سے ترکش کالونی اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد تھانہ سیت پور سے

تھانہ صدر کوٹ ادو کانسٹیبل مجاہدمنظور چناب پکٹ سے تھانہ محمود سںب انسپکٹر عبدالحمید کوٹ ادو سےجتوئی ،

سب انسپکٹر ساجد حمیدصدرعلی پور سےجتوئی اسسٹنٹ محمد صادق سول لائن سے محمودکوٹ ،سب انسپکٹر ذاکر حسین شاہ پولیس لائن سے تھانہ محمودکوٹ ،سب انسپکٹر منورحسین روہیلانوالی سے علی پور ،سب انسپکٹر مریدحسین تھانہ صدر علی پور سے کوٹ ادو صدر ،

اسسٹنٹ سب انسپکٹرسجادحسین روہیلانوالی سے چوکی نظیروالا، سب انسپکٹر عبدالحمیدپولیس لائن سے تھانہ رنگ پورکانسٹیبل شاہد اقبال ہیڈ تونسہ سے محمودکوٹ،

کانسٹیبل محمد عمران دائرہ دین پناہ سے ہیڈ تونسہ ،اسسٹنٹ انسپکٹر سیدمنور پولیس لائن تھانہ شاہ جمال،ہیڈکانسٹیبل عدیل احمد چناب چیک پوسٹ سے تھانہ محمود کوٹ ،

سب انسپکٹر غلام یسین سول لائن سے جوڈیشنل سیشن کورٹ ،ہیڈ کانسٹیبل مظفرکالرو تھانہ محمود کوٹ سے چناں چیک پوسٹ،

کانسٹبل سیف اللہ کچہری ڈیوٹی سے تھانہ جتوئی سمیت لیڈی کانسٹیبلز شامل ہے۔۔۔


: مظرگڑھ

(علی جان سے)

چورکوپڑگئے مورچوروں سے بازیاب کیا گیا کپڑا تھانے سے چوری ھو گیا تاجروں کا

احتجاجی مظاھرہ پولیس پر کپڑا خوربرد کرنے کا الزام تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل  علی پور میں چند روز قبل کپڑوں کی ایک دوکان سے 21 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری ھو گیا

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کو شناخت اور ٹریس کرکے تاجر راھنماوں اور دوکان مالک کی ھمراھی میں چوری شدہ کپڑا برآمد کر کے تھانے میں رکھ لیا

لیکن دوسرے دن تاجروں کے کپڑا واپس کرنے کے مطالبے پر تھانہ سٹی پولیس نے کہا کہ تھانے سے گزشتہ شب کپڑا چوری ھو گیا ھے ,

تاجروں نے مقامی پولیس کے خلاف  برآمد شدہ کپڑا خوربرد کرنے اور  گرفتار ملزمان کو  رشوت لے کر رہا کردینے کا الزام لگاتے ھوئے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا

جبکہ تھانہ سٹی پولیس علی پور  کی جانب سے بتایا گیا کہ برامد شدہ کپڑا تھانے سے چوری ہو گیا ھے تاجروں نے پولیس کے خلاف  شدید احتجاج کرتے ھوئے

پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ھے


مظفرگڑھ

( ڈسٹرکٹ رپورٹر )

مرادراس کی غلط پالیسیوں کےخلاف پیف اساتذہ کا طویل دھرنےکااعلان13جولائی کو جارہےہیں مسائل حل نہ ہوئےتوعید بھی لاہور میں گزاریں گے۔۔واصف کھوسہ

وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے پیف پارٹنرز کی گزشتہ چھے ماہ سے تنخواہیں روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں اساتذہ پریشان ہیں اور ہزاروں اساتذہ کےگھروں میں فاقوں کا راج ہے۔۔

گزشتہ روز پیف پارٹنرز کی مختلف میٹنگز میں واصفؔ کھوسہ،میڈم نیلم فردوس,سیدممتاز بخاری،ساجدحسین بھٹی ایڈووکیٹ اور ریاض حیدر صاحب نے اس بات کا اعلان کیاہے کہ

تیرہ جولائی کا پیف پارٹنرز کا لاہور میں ہونے والا دھرنافیصلہ کن ہوگا۔جب تک ہمارے تمام مسائل حل نہیں ہونگے ہم وہیں بیٹھےرہیں گے۔۔

ہم تمام پیف پارٹنرز مل کر مرادراس کی تمام چالوں کو ناکام بنائیں گے اور کسی بھی صورت لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دیں گے۔۔


: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ماہڑہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء و خوردونوش میں کھلے عام ملاوٹ کا سلسلہ جاری کھانے کے ہوٹلوں پر صفائی کا نظام درہم برہم ماہڑہ شہر بائی پاس پر موجود جانی ہوٹل پر صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم آلو مٹر کے

سالن میں گندی مکھیاں پائی گئیں جس سے اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ و تشویش کی لہر پائی گئی ہے شہریوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی سے ہوٹل مالک جام محمد عرفان ماہڑہ عرف جانی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق ماہڑہ شہر گردونواح میں کھانے پینے کی کوئی

چیز خالص حالت میں ملنا ناممکن مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موضی امراض کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے

ماہڑہ شہر و نواح میں اشیا خوردو نوش میں ملاوٹ کاسلسلہ کھلے عام جاری ہے ماہڑہ شہر اور اسکے مضافات میں کسی بھی کھانے پینے کی چیز کی خالص حالت میں ملناناممکن ہوکر رہ گیا ہے مصالحہ جات دودھ لال مرچ چائے کی پتی اور سبزیوں کوبھی تیزاب سے دھو کرمضر صحت بنایا جارہاہے

جبکہ فوڈ اتھارٹی ضلعی افسران  دفتروں میں بیٹھے فرضی کاروائیاں بھیج کر اپنے اعلی آفیسران کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں

ماہڑہ شہر اور گردونواح میں کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء کےاستعمال سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور فوڈاتھارٹی کے اعلی افسران سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے


: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

اڈا لنگر سرائے موضع پکا سندیلہ بستی صادق والا کے مکینوں نے مسجد سے ملحقہ واپڈا مظفر گڑھ کی طرف سے نصب کیے جانے والے

بجلی کے ٹرانسفارمر کو بجلی کے پولز پر ٹھیک جگہ نصب کروانے کا مطالبہ کر دیا

تفصیل کے مطابق جامعہ مسجد سعیدیہ کے متولی حاجی شمس , فضل احمد , محمد حنیف , فوجی بشیر احمد , محمد اعظم و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

یہاں ٹرانسفارمر کو باالکل قریب نصب کیے جانے سے ہماری جان و چھوٹے چھوٹے سکول کے بچوں و مال مویشی کی جان کو خطرہ ہے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ

ہم نے متعدد بار ٹرانسفارمر کو ٹھیک جگہ نصب کروانے کیلئے ایس ڈی او ایس ای مظفر گڑھ کو درخواستیں دے رکھی ہیں

لیکن ہماری یہ درخواستیں بے سود ثابت ہوئیں علاقہ مکین نے ایس ڈی او واپڈا مظفر گڑھ , ایس ای مظفر گڑھ , چیف میپکو ملتان سے اپنے مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

  شیخ محمد مشتاق احمد کی اہلیہ , شیخ محمد امتیاز کی والدہ ماجدہ (مرحومہ) کی روح کے ایثال

و ثواب کیلئے قرآن خوانی بستی شیخ موضع ماہڑہ غربی ادا کر دی گئی اس موقع پر قاری محمد رمضان آف گیلے وال نے اپنی خطاب کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کرائی

مولانا غلام رسول کریمی , ملک عبداللہ فہد لنگڑیال , شیخ ممتاز احمد , جام مظفر کریمداد , جام فاروق احمد بگٹی ,

جام اللہ بچایا ماہڑہ , شیخ ساجد کامران , محمد اسماعیل دھمرایا , شیخ افتخار احمد , شیخ ذوالفقار احمد , جام عبدالمالک بور ,

جام عرفان ماہڑہ , جام ساجد نون والا , جام شوکت آکاش , جام پرویز ماہڑہ , جام صفدر ماہڑہ , پرویز خان بلوچ سمیت علاقہ کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

تھانہ صدر علی پور کے علاقہ گگڑے والی میں نماز جمعہ کے دوران موٹر سائیکل چوری 15پر کال پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا

نشان دہی پر ملزم گرفتار سیاسی اثر و رسوخ پر چھوڑ دیا
تھانہ صدر علی پور کے رہائشی محمد بلا ل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جمعہ نماز ادا کرنے بستی غلام محمد گیا جب جمعہ نماز ادا کر کے گھر جانے کے لیے

موٹر سائیکل کی طرف گیا تو میرا موٹر سائیکل موجود نہ تھا میں نے 15 پر کال کی تو پولیس تھانہ صدر علی پور پہنچ گئی

تمام معلومات کے بعد میری مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ 242/20 درج دیا کچھ دن بعد میں نے ملزم کو چوری شدہ موٹر سائیکل پر دیکھا ا

ور پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے ملزم کی نشاندہی کا کہا میں نے ملزم کی نشاندہی کی تو پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا

ملزم نے میرے سامنے اعتراف جرم کر لیا جب میں نے ایس ایچ او سے موٹر سائیکل برآمدگی کا کہا تو ایس ایچ او نے مجھے بھی دو گھنٹے تک بند رکھا

آور میرے ملزم کو چھوڑ دیا جبکہ پولیس نے میرأ ملزم چھوڑ کر بہت زیادتی کی ہے محمد بلا ل اور اہل علاقہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے انصاف کی اپیل کی ہے


: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

منتخب نمائندے نہیں سب نااہلوں کا ٹولہ ہیں
آٹھ یونین کونسلز کو لنک کرنے والے ماہڑہ شہر میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی سیاستدانوں کی غفلت سے ابھی تک لینڈ ریکارڈ سنٹر قائم نہ ہو سکا

علاقہ مکین دور  دراز شہروں میں موجود لینڈ ریکارڈ سنٹر جانے پر مجبور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کی دشواریوں میں اضافہ علاقہ کے شہریوں اور کسانوں کا کہنا ہے کہ

نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہمیں ہمیں اپنی زمینوں کے انتقال کروانے کیلئے دور دراز شہروں میں جاتے وقت ہماری مشکلات میں اور اضافہ ہو رہا اے

شہریوں محمد الطاف قریشی , جام محمد شاہد ماہڑہ , جام فیض علی ماہڑہ , ملک محمد اسلم , محمد عرفان دھمرایا , محمد شہباز قریشی ,

محمد عبدالکریم دھمرایا و دیگر نے ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ , وزیراعلی پنجاب سے ماہڑہ شہر میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے


مظفرگڑھ

(علی جان سے)
جتوئی شہر میں ایل پی جی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ
حرام خوروں کے مزے انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شہریوں کا ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کر نیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

شہریوں نے ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کر نیوالوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ
جتوئی شہر اور نواحی علاقوں میں ایل پی جی گیس کی قیمت سرکاری ریٹ سے 20سے 30روپے فی کلو کے حساب سے زائد رقم وصول کئے جارہے ہیں

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے


مظفرگڑھ

(علی جان سے)
مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں میں چینی کی فروخت بند عوام ٹھوکریں کھانے پر مجبور جتوئی انتظامیہ مافیاکی سرپرست بن گئی
تفصیلات کے مطابق جتوئی شہر چینی 90سے 100 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں اور نواحی علاقوں میں چینی 120سے 140روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں

جتوئی شہر کے بہت سارے دو کانداروں نے کہا کہ ہم کو انتظامیہ نے بھاری جرمانے بھی عائد کردیے گئے ہیں

جو سراسردکانداروں کے ساتھ زیادتی ہے اور کہا ہمیں چینی کی قیمت 80روپے فی کلو گرام کے حساب مل رہی ہے ہم کیسے 70روپے فی کلو کے حساب سے سیل کریں انہوں نے کہا کہ

ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہم ان کا پیٹ خالی یا نقصان میں چیزیں بیچ کر گھر چلے جائیں گورنمنٹ کو چاہیے کہ شوگر ملز سے ہمیں چینی سستی خرید کر دی اس موقع پر شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا


مظفر گڑھ
کوٹ ادو


14 جولائی ظفر لنڈ کی چوتهی برسی 10 سالہ جدوجہد عوامی فلاح کیلئے ریکارڈ مسلسل لمبی پرامن جدوجہد
ظفر اقبال لنڈ سرائیکی وسیب کا پہلا سیاسی وسماجی رہنما آبائی گاؤں شادن لنڈ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان کوٹ ادو میں عوام کی فلاح و بہبود کا ادارہ قائم کیا

جس نے جون 2005 میں باقاعدہ کام کا آغاز کیا ہیرک ڈویلپمنٹ سنٹر اس میں پسماندہ طبقے کے لوگوں کی زیلی تنظیمیں بنائی گئی 1 سندھو بچاؤ ترلا تحریک ماہیگیروں اور آدی واسیوں کی تنظیم جس نے تونسہ بیراج جدید خطوط پر بحالی کے منصوبے کے متاثرین کیلئے 11 کروڑ کے کام کروائے گئے 2 ہالی سانجھ چھوٹے کاشتکاروں کی تنظیم نے کهاد سپرے اور کیمیکل سے

پاک فصلیں اگانے کا ریکارڈ کام کیا 3 تریمت سانجھ عورتوں کے حقوق گھروں کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کیلئے جدوجہد کی گئی اور عورتوں کیلیے تعلیم بالغاں کے 40 اسکول قائم کیے تینوں زیلی تنظیموں نے کوٹ ادو کے تمام ایشوز پر عملی اقدامات کئے اور ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہروں کا ریکارڈ قائم کیا

اور بڑے بڑے مسائل ریاست سے حل کروائے اور سرائیکی صوبے کے حق میں کوٹ ادو تا ملتان سب سے بڑی پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور سرائیکی صوبہ کی آواز پورے ملک میں گونجی ظفر لنڈ کی ادارے نے کوٹ ادو سیم کا مسئلہ حل کروایا مظفرگڑھ کینال پکی کرنے کے ایشو پر جدوجہد کی کاشت کاروں

ماہیگیروں اور عورتوں کیلیے متبادل روز گار چھوٹے کاروبار کیلئے لاکھوں روپے کے فنڈ جاری کیے غریب طبقے کیلئے سبزی و گندم کے بیج بکریوں اور کشتیوں کی فراہمی تاکہ غریب لوگ روزی روٹی کمانے کے لائق ہوسکیں تونسہ بیراج پراجیکٹ ہسپتال کی تعمیر تونسہ بیراج ڈاون سٹریم سپر بند منظور

تونسہ بیراج 4 پرائمری اسکول تونسہ بیراج جدید خطوط پر بحالی کے منصوبے کے متاثرین کیلئے ریسیٹلمنٹ پلان منظور ہزاروں افراد کا پراجیکٹ میں ملازمتیں دلوائیں چائیلڈ لیبر بانڈڈ لیبر اور نسل در نسل مقروض ماہیگیروں کے حقوق کی آواز اور ان کا مقدمہ ہرعدالت میں چیلنج کیا

دریائے سندھ کے قدرتی وسائل پر مقامی آدی واسیوں کا حق تسلیم کیا جائے جنگلات اور جنگلی حیات اور آبی پرندوں مرغابی کونج تلور دریائے سندھ کی ڈالفن کے تحفظ کو اپنے پراجیکٹ کے منشور میں شامل کیا پنجاب بهر میں مچهلی کے ظالمانہ ٹهیکداری نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے

عام لوگوں کے مختلف مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں اور فنڈز دیے پولیس کی اصلاحات کیلئے پرامن جدوجہد کی گئی حلقے میں رات کو انٹرٹینمنٹ اور جدوجہد کے قانونی طریقے اور شعور کی آگاہی کیلیے ملٹی میڈیا سکرین پر ڈاکو منٹریاں چلائی گائیں سرائیکی مشاعرے سرائیکی موسیقی کے پروگرام منعقد کیے

تاکہ لوگ پیار محبت اخلاق سے آگاہ ہوں جرائم پیشہ کاروائیاں ختم کی جاسکیں ظفر لنڈ کی این جی اوز کے ورک ایریا میں بے گھر خاندانوں کیلیے سیکڑوں مکان بنوائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے راشن کی تقسیم شیلٹر کی فراہمی فلڈ ایریا سے انخلا پر ٹرانسپورٹ اور دریا میں کشتیاں رضا کاروں کی ٹیمیں تشکیل دیں چوک منڈا میں محفوظ مقامات پر بڑا شیلٹر ہوم قائم کیا گیا

دن رات فلڈ متاثرین کیلئے عارضی رہائش گاہیں اور کھانے پینے کا وسیع بندوبست کیا جاگیرداروں اور وڈیروں سیاست دانوں کے ڈیروں سے لوگ مایوس ظفر لنڈ کے ادارے میں بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی اور ظفر لنڈ کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی سیاست دان جاگیردار اور ٹھیکیدار لوگوں کو منع کرتے رہے

ظفر لنڈ کی تنظیموں میں شرکت نہ کریں کئی سرگرم کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کیے گئے ظفر لنڈ کو ناکام کرنے میں خفیہ پراپیگنڈا تیار کئے گئے ظفر لنڈ کا یہ کام مخالفوں کے دل پر تیر کی طرح لگا جس کے نتیجے میں 14 جولائی 2016 دن 2 بجے کے بعد ظفر لنڈ ڈی ایس پی آفس کوٹ ادو سے واپس اپنے گھر پہنچے 3 بجے گھر کے باہر دو نامعلوم نوجوانوں نے بلایا گھر کے باہر گیٹ پر ظفر لنڈ آئے

اور ایک نوجوان گلے ملا اور دوسرے نے سلنسر نما پسٹل سے منہ پر دو فائر مار کر سی ڈی 70 موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے شدید زخمی حالت میں ظفر لنڈ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ ادو لایا گیا جہاں وہ دماغ میں گولی لگنے کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے

دم توڑ گئے اللہ تعالیٰ مرحوم ظفر خان لنڈ کی مغفرت فرمائے آمین ظفر خان لنڈ عظیم انسان دوست ہستی کا نام تها وہ معاشرے کے غریب محروم طبقات کے وکیل تھے وہ ظلم ناانصافی عدم مساوات عدم برداشت کے خلاف تھے

ان کا پیغام محبت امن مساوات اخلاقیات انصاف وانسانی ہمدردی کو فروغ دینا تها کوٹ ادو کیلیے ظفر لنڈ کی خدمت ناقابل فراموش ہے ان کی وفات ان کے رشتے داروں دوستوں کے

ساتھ ساتھ سول سوشل سوسائٹی اور پولیٹیکل سیکٹر کیلیے نا قابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین شہید ظفر لنڈ کو انصاف دینے کیلئے

4 سال بعد بھی ریاستی قانونی ادارے ناکام رہے لوگ آج بھی ظفر لنڈ کو نہیں بھولے سرخ سلام
بلهے شاہ اساں مرنا نا ہیں

گور پیا کوئی ہور
ظفر لنڈ کی مختصر جدوجہد پر تحریر خادم حسین کهر رہنما تحریک سندھو بچاؤ ترلا 03447029244 03347026454

%d bloggers like this: