اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

 بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کی زیر صدارت کورونا کی صورت حال کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

جس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 3597 مشتبہ مریضوں کے سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے

جن میں سے3168 کورونا نیگیٹو ہیں اور 49 افراد کے رزلٹ کا انتظار ہے

جبکہ ضلع میں 43 کورونا پازیٹو ہیں اور 331 مریض کورونا سے صحت مند ہوگئے ہیں۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر گھی ، چینی اور آٹا سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی مصنوعی گرانی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ضلع بھر میں گھی ، چینی اور آٹا وافر موجود ہے اور ان اشیاء ضروریہ کی حکومت کے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے گی

اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ گراں فروشوں سے کوئی رورعائت نہ برتی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم عید الاضحی کے ضمن میں انجمن تاجران اور متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

اجلاس میں انجمن تاجران نے یقین دلایا کہ حکومتی ریٹس کے مطابق اشیاء کی فروخت کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اجلاس کو کہا کہ

کورونا سے بچاو کی واحد صورت احتیاط ہے اور عید الاضحی پر حکومت کی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل درآمد کیا جائے

بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ اس موقع پر انجمن تاجران نے کہا کہ

کورونا کی احتیاطی تدابیر اور اقدامات میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات اور وضع کردہ پلان کی پابندی کی جائے گی

اور دکانوں ، مارکیٹس میں کورونا ایس او پیز کی پاسداری میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

صدرسرکل پولیس نے گزشتہ 6ماہ میں 484مجرمان اشتہاری سمیت12گینگز کے 52ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6477700روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،

بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب شعیب دستگیرکے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پر

ایس ڈی پی او صدر سرکل منصور عالم خاں کی سربراہی میں صدر سرکل پولیس نے گزشتہ 6ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

مختلف وارداتوں میں ملوث 12 گینگز کو ٹریس کر کے ان میں ملوث52ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 6477700روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 160ملزمان گرفتارکرکے اُن کے قبضہ سے ریوالور/پسٹل107،بندوقیں 45،را ئفل06,کار بین02 اور688گولیاں برآمد کیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے233ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 39.228کلو گرام چرس،5902لیٹر شراب و لہن،39چالوں بھٹیاں،2.915کلو گرام ہیرو ئن،

بھنگ 19کلو گرام اور 2.231کلوگرام افیون قبضہ پولیس میں لی گئی۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

ضلع بھر کی پولیس نے Aکٹیگری کے50،Bکٹیگری کے434مجرمان اشتہاری سمیت240عدالتی مفروران گرفتارکئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ نے کہا کہ

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی شاندار کاروائی،موٹر سائیکل اور مویشی چور شاطر ملزم گرفتار،6 موٹرسائیکلز اور مال مویشی برآمد،

ملزم سے مزید انکشافات متوقع۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد محمد بشیر کی

سربراہی میں سب انسپکٹر ناظم علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شاطر ملزم محمد علی ولد محمد رفیق قوم کھرل

سکنہ 48/3Rکو گرفتار کرکے تقریباً6لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ 5موٹرسائیکلز اور 6بکریاں برآمد کرلیں۔ملزم سے تفتیش جاری ہے

اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے صدر ہارون آباد پولیس کی اس شاندار کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو تعریفی اسنادو نقد انعام دینے کا اعلان کیا

۔ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی پولیس اپنے فرائض منصبی بھر پور طریقے سے

سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔


: بہاولنگر
(صاحبزادوہ وحیدکھرل )

وفاق المدارس کے امتحان میں شریک طلبا اور طالبات کے لئے مختلف سرکردہ شخصیات کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام ،

مہمانان رسول قابل احترام نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیں معاشرہ تعلیم حاصل کرنے والوں کو نظر انداز نہیں کرتا خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکے بچے اور بچیاں حصول علم اور قرآن و سنت کی ترویج و اشاعت میں لگے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار

جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے وفاق المدارس کے امتحان کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے آئے طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مدارس میں مہذب شہری بنایا

اور آخرت کا دھیان دلانے والی تعلیم دی جاتی ہے تربیت کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت و فقہ کی تعلیم دی جاتی ہے ،

تعلیم کی بدولت ہی انسان اشرف المخلوقات بنایا گیا. انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا حنیف جالندھری سمیت تمام عہدے داران مبارک باد کے

مستحق ہیں جنہوں نے ملتوی امتحانات کے لئے کاوشیں کی ، وفاق المدارس کے امتحان نے دنیا دار لوگوں کو بھی متاثر کیا ہے

جبکہ تمام سرکاری یونیورسٹیاں اور کالجز امتحان نہ لے سکے مدارس کے درویش علما اور طلبا امتحانات میں مصروف ہیں.

ضلع بہاولنگر میں مخیر حضرات اور انکی فیملیز بھی مہمانان کے اکرام میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں. مختلف شخصیات کی جانب سے شریک امتحان طلباو طالبات اور امتحانی عملہ کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

اور بہت سے افراد اور برادریاں اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلوانے کے لئے تیار ہوئے ..

%d bloggers like this: