اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

رحیم یار خان

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سرائیکی اجرک خواتین میں بھی خاصی مقبول ہو رہی ہے.

سکول و کالج کی لڑکیاں اور خواتین مختلف پروگراموں اور شادی بیاہ کے موقع پر فیشن کے طور پر سرائیکی اجرک کو اپنے پہناوے کا حصہ بناتی نظر آ رہی ہیں.

یہ لوگوں کی اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار ہے.

بلاشبہ سرائیکی وسیب کے عوام اپنی ماں دھرتی پہچان کے ساتھ رہنا اور جینا چاہتے ہیں.

ماں بولی اور ماں دھرتی سے پیار و محبت ایک فطری جذبہ ہے


.

رحیم یار خان

کالم نگار و ڈرامہ رائیٹر حبیب اللہ خیال نے کہا ہے کہ سرائیکی دھرتی کے لوگ بھی دوسری قوموں کی طرح اپنی شناخت چاہتے ہیں.

وطن عزیز کے دوسرے صوبوں کی طرح کا اپنا صوبہ سرائیکستان چاہتے ہیں. جنوبی پنجاب سول سب سیکرٹریٹ کسی طرح بھی صوبہ کا بدل نہیں ہو سکتا اور نہی ہی یہ لوگوں کی ڈیمانڈ تھی.

حکمرانوں کا وعدہ بھی صوبے کا تھا بیچ میں یہ سیکرٹریٹ نکل آیا ہے. سرائیکی شوبز کےلیے ڈرامے اور فلم کی کہانیوں کو حالات اور وقت کے تقاضوں کے مطابق لکھنا چاہئیے.

گھسے پھٹے موضوعات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا. آگے بڑھنے اور پذیرائی کے لیے شوبز سے وابستہ لوگوں کو اپنی سوچوں اور انداز کو بدلنا ہوگا

تفریحی پہلووں کے ساتھ ساتھ اپنی شناخت، اپنی ثقافت اور اپنے مسائل کو خصوصی طور پر فوکس کرنا چاہئیے.سرائیکی فنکاروں کی اکثریت با صلاحیت ضرور ہیں

مگر وہ اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے حوالے سے بڑے سست اور کاہل ہیں. میرٹ کے باوجود حکومتی پیکیجز سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے.

گھر بیٹھے کام نہیں ہوتے محنت اور دوڑ دھوپ کرنی پڑتی ہے. ان خیالات کا اظہار

حبیب االلہ خیال نے گانگا ہاوس گانگا نگر میں گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا کی جانب سےاپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا، جام راشد مجنوں گانگا، محمد اسد امین بھی موجود تھے


صادق آباد

صادق آبادمیں تھانہ سٹی کی حدود حق ٹاون میں برقعہ پوش شخص نے 4 معصوم بچوں پر تیزاب انڈیل دیاہے

تیزاب گرنے سے چاروں بچے زخمی ہوگئے ہیں

جن کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاہے

تیزاب انڈیلنے والا برقعہ پوش بچوں کو پڑھانے والا معلم نکلا ملزم گرفتار

صادق آبادمیں تھانہ سٹی کی حدود حق ٹاون میں برقعہ پوش شخص نے 4 معصوم بچوں پر تیزاب انڈیل دیاہے تیزاب گرنے سے چاروں بچے زخمی ہوگئے ہیں

جن کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاہے ورثاء کے مطابق تیزاب انڈیلنے والا برقعہ پوش بچوں کو پڑھانے والا معلم ہے

جس نے بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تھی تو بچے نے گھر والوں کو بتا دیا

شکایت کرنے کی رنجش میں ملزم نے تیزاب پھینکا،

بچے گلی میں کھیل رہے تھے، ملزم نے گلی میں کھیلتے بچوں پر تیزاب انڈیل دیا

دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے جبکہ مقدمہ کا اندارج کیا جارہاہے


صادق آباد

پاکستان میں PUBGگیم بین ہونے پرصادق آباد میں نوجوانوں کا پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج احتجاجی نوجوان نے مرغے بن کراحتجاج کیا

پب جی ان بین کرو کے نعرے
پاکستان میں PUBگیم بین ہونے پرصادق آباد میں نوجوانوں نے پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج کیا ہے

احتجاج کرنے والے نوجوان پب جی کی خاطر مرغے بن گئے احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے پب جی ان بین کرو کے نعرے لگائے احتجاج میں شریک نوجوانوں کا کہناتھاکہ

پب جی گیم سے ہزاروں نوجوان کاروبار کر رہے ہیں پب جی گیم پرمہنگے کمپیوٹروں کی صورت میں لاکھوں روپے انوسٹمنٹ کررکھی پب جی گیم سے ہم اچھی خاصی ماہانہ انکم حاصل کر رہے ہیں

پہلی بات ہماری ٹیمیں انٹرنیشنل گلوبل لیول پر کھیلنے جا رہی تھی

پب جی کے ذرئعے ہمارے گھروں کے چولہے پھر سے جل اٹھے مگر

بندش سے معاشی مشکلات بڑھ گئیں اگر پب جی گیم کی بندش ختم نہ کی گئی تو سندھ پنجاب باڈر پر دھرنا دیں گے۔

.

%d bloggers like this: