اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے قادیانیوں سے پرانے مراسم ہیں خواجہ آصف پر قادیانیوں سے پرانی محبت اور رفاقت اثر انداز ہو رہی ہے خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں گفتگو عقیدہ ختم نبوت سے ناواقف ہونے کی دلیل ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد کے ہمراہ ڈی جی خان کے دورہ کے موقع پر سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا صوبائی وفد میں مرکزی رہنماء مولانا محمد خان لغاری،

مولانا ضیاء اللہ بخاری،مولانا انوار الحق مجاہد اور دیگر شامل تھے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف بیشک عمران خان کو لفظ خاتم النبیین ضرور سکھائیں مگر وہ خود بھی اس لفظ کو سمجھنے کی کوشش کریں

انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں خواجہ آصف اسطرح کی گفتگو کرینگے تو پھر ہمارا ان سے مطالبہ ہوگاکہ وہ آئندہ الیکشن بطور اقلیتی ممبر لڑیں مولانا طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

فواد چوہدری اپنے دائرہ اختیار سے باہر نکل کر چوکے چھکے مارنے کے بجائے اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں وازارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیٹی کے

معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے چاند کی رویت کے تعین کا اختیار صرف رویت ہلال کمیٹی کو ہے فواد چوہدری کو دینی طبقات کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کراچی میں سب کے سب ایکدوسرے کیخلاف استعمال ہوئے ہیں

وفاق صوبے اور صوبہ وفاق پر الزام تراشی کررہاہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام جے آئی ٹیز پر ایک اور جے آئی ٹی بنادی جائے اور جوجو قصور وار ہو اسے پکڑ کر جیل میں ڈال دیناچاہیے قتل وغارت اور ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہئے انہوں نے کہا کہ

اسلامی نظریاتی کونسل کو فعال کردیاگیاہے اور آئندہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد ہوتا ہوابھی دیکھائی دے گا انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ مقدس شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون سازی پرکام کررہاہے

مقدس شخصیات کی توہین کے مرتکب کو کم سے کم بیس سال قید کی سزا ہونی چاہیے اور مقدمہ کا ٹرائل دہشت گردی کورٹ میں ہو نا چاہئے متحدہ علماء بورڈ سوشل میڈیا کے ذریعے مقدس شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کیلئے کام کررہا ہے۔

توہین کرنے والوں کو کم سے کم بیس سال سزا،فوری اور سپیڈی ٹرائل ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ مقدس شخصیات کے ساتھ توہین کے بیشتر اکاؤنٹ ہندوستان اور ملک دشمن قوتیں چلارہی ہیں جن کا مقصد ملک پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔

متحدہ علماء بورڈ نے ابتک 105 کیسز پر اپنی رائے دے دی ہے اور بورڈ دن رات کام کررہا ہے قبل ازیں وفد کے ہمراہ کمشنر آفس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کی صدارت کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کی اجلاس میں آر پی او عمران احمر،

ڈی پی او اختر فاروق چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء،ذوالفقار علی کھرل، ڈی پی اوز اور تمام مکاتب فکر کے علماء اور امن کمیٹی کے اراکین شریک تھے.کمشنر ساجد ظفر ڈال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

علماء محراب و منبر سے بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے آواز بلند کی جائے۔متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج کے دورہ کا مقصد سوشل میڈیا کی وباء پر قابو پانے کیلئے علماء اور امن کمیٹی کے اراکین کا تعاون حاصل کرنا ہے

سوشل میڈیا پر توہین باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی جاتی ہے،مقصد مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے واقعہ کی تحقیقات کے بغیر معلومات آگے

نہ شیئر کی جائیں ملک میں انتشار پھیلانے والی کوششوں کو ملکر ناکام کرنا ہوگا۔توہین رسالت،توہین صحابہ،توہین اہل بیت اور مقدس شخصیات کی توہین برداشت نہیں ہوگی

تاہم واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔متحدہ علماء بورڈ علماء کے تعاون سے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی ناپاک کوششیں ناکام بنائیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اقوام عالم نوٹس لے۔

امن کمیٹی کے اراکین پاکستان میں پورا سال فعال کردار ادا کریں۔اجلاس میں ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی،کورونا وائرس اور سوشل میڈیا کے ذریعے مقدس شخصیات کی توہین کی وبا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں میں ناجائز منافع خوروں اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے

ایک روز میں 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔انہوں نے اشیائے خوردونوش کا معیار،

قیمتیں اور پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کئے۔تحصیل کوٹ چھٹہ میں ساٹھ ہزار روپے اور ڈیرہ غازی خان تحصیل میں تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا


.

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان میں جدید سبزی منڈی کے قیام کی منظوری دے دی ہے.

دانش سکول کے نزدیک تونسہ روڈ پر سبزی منڈی قائم ہوگی اور منصوبہ پر 18 کروڑ روپے خرچ ہوں گے علاوہ ازیں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی جگہ پر

موجود مسجد انتظامیہ کے اراکین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر حل کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی.دریں اثنا ء مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ڈویژنل زکواۃ آفیسر

حافظ مغیث سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زکواۃ فنڈسے مستحقین کو تلاش کر کے مالی امداد کا سلسلہ شروع کیا جائے.

ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ موجودہ مالی سال کیلئے ریگولر گزارہ الاؤنس کے لئے ہر لوکل زکوۃکمیٹی سے 12 مستحق زکوۃ افراد کی لسٹ مورخہ 20 جولائی تک ضلع زکوۃ وعشر کمیٹی کے دفتر میں مانگ لی گئی ہے

ہر مستحق کو ماہانہ 1500 روپے اور نابینا مستحق کو ماہانہ 2000 روپے کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایاکہ مستحقین اپنے علاقہ کی لوکل زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین/ ایڈمنسٹریٹر کو تحریری درخواست دیں گے۔ کمیٹی اپنے اجلاس میں تمام آمدہ درخواستوں کا جائزہ لیکر سب سے زیادہ غریب افراد کی

ترجیحی لسٹ تیار کرکے اپنی سفارشات کے ساتھ ضلعی دفتر زکوۃ و عشر ڈیرہ غازی خان کو ارسال کرے گی. چیئرمین اور فیلڈ زکواۃکلرک سر ٹیفکیٹ دیں گے کہ کسی غیر مستحق فرد کی گزارہ الاؤنس کیلئے

سفارش نہیں کی گئی ہے اور یہ کہ انتہائی مستحق افراد کو ترجیحی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ چیئرمین / ممبرز لوکل زکواۃ کمیٹی کا کوئی ایسا قریبی رشتہ دار لسٹ میں شامل نہیں ہے

جس کی کفالت اسکی ذمہ داری میں شامل ہے۔ شفافیت کو ہر سطح پربرقرار رکھنے کیلئے لوکل زکواۃ کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ مستحقین کی لسٹیں تمام شہریوں کے ملاحظہ کیلئے

دفتر میں موجود رہیں گی تاکہ کوئی بھی شہری غیر مستحق افراد کی نشاندہی کرسکے


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کر کے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں جن اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں ان میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 805روپے میں فروخت ہو گا.

اسی طرح دال چناموٹی 115روپے باریک 110روپے فی کلو، دال مسور موٹی 125روپے اور باریک 155روپے، دال ماش دھلی چمن 208اور برما 182روپے، دال مونگ دھلی 255روپے،

چنا سفید موٹا 110روپے اور باریک 90روپے، بیسن 112روپے، چینی سفید 80روپے، برف ساڑھے سات روپے، چاول کرنل کچی اور پکی 133روپے، چاول کرنل چھوٹی 75روپے، چاول اری چھ ساٹھ روپے، سوجی اور میدہ 52روپے،

دہی 80روپے، چھوٹا گوشت چھ سو روپے، بڑا گوشت 350روپے فی کلو فروخت ہو گا. سو گرام وزن کی روٹی چھ روپے اور خمیری روٹی سات روپے، دودھ 75روپے فی لٹر فروخت ہو گا. سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سبزی، پھل،

گوشت مرغی کا ریٹ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرے گا. دکاندار سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں گے نرخنامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے گا

خلاف ورزی کی صورت میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں. قیمت ایپ کے ساتھ ٹال فری نمبر 080002345کے علاوہ 0345-4023718، 064-9260347پر اطلاع دی جاسکتی ہے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی، سیوریج کے مسائل کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.

انہوں نے کالج چوک کا دورہ کرتے ہوئے ڈیوائیڈر کی تنصیب، رنگ و روغن اور دیگر امور کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے بی ایم پی سرائے کی تزئین وآرائش اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا

انہوں نے تعمیراتی کمپنی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ افرادی قوت بڑھاتے ہوئے دن رات کام کریں.

منصوبہ کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کویقینی بنایا جائے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا


ڈیرہ غازیخان

اخبار فرو ش یونین کے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی،اخبار فروش اتحاد گروپ کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

تفصیلات کے مطابق اخبار فروش یونین کے انتخابات کے سلسلہ میں اخبار فروش اتحاد گروپ کے امید وار برائے صدر رانا بابر نسیم اورامیدوار برائے جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد نے اپنے

کاغذات چیئر مین الیکشن کمیشن حافظ غلام عباس،ممبر عبد الغفار کو جمع کرا دیئے اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ غلام حسین،واجد علی جسکانی،حاجی محمد ناصر جواد،محمد نواز،

الٰہی بخش،عبد الغفو ر،حافظ عبد الستار،فیصل جبار،ملک غلام سرور،ملک غلام حسن،ملک عیسیٰ،ملک سجاد،امانت حسین جعفری،

ہمایوں نسیم و دیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پراخبار فروشوں نے کہا کہ یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اورہم سب ایک دوسرے کے ساتھی ہیں

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ کل 15جولائی ہے جبکہ پولنگ 20جولائی کو ہو گی۔


ڈیرہ غازیخان

کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020کے مارکنگ کا کورونا ایس او پیز کے تحت کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے

انشاء اللہ مقرر وقت سے قبل مارکنگ مکمل ہو جائے گی یہ بات انہوں نے کوٹ ادو مارکنگ سنٹر کے اچانک دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ

اس وقت 14مارکنگ سنٹر چل رہے ہیں اور تمام سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرہ کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کو یقینی بنایا گیا تاکہ

عالمی وبا سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ مارکنگ سنٹرسٹاف کے بیٹھنے کے لیے 6X6فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے اسکے علاوہ ہال اور مارکنگ سٹاف کے ہاتھوں کو باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جارہا ہے

مارکنگ سٹاف کا مارکنگ سنٹر میں داخلے سے قبل ٹمپریچر بھی چیک کیا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ

ابھی تک کسی مارکنگ سنٹر سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی مارکنگ کا عمل انتہائی شفاف اور غیر جانبداری سے ہو رہا ہے

جس کی وہ خود اور چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے علاوہ اچانک وزٹ بھی ہو رہے ہیں اور ہر سنٹر میں بورڈ کا عملہ بھی تعینات کیا ہوا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں,رینسڈآئل کے استعمال پر سوئیٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ سربمہر،صفائی کے ناقص انتظامات پر11فوڈپوائنٹس کو 39ہزار روپے کے جرمانے عائد,300پیس آئسکریم تلف,44شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

55 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر44فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ سوئیٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ سیل کیا گیا۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر39,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔300پیس آئسکریم اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ طور پر کیا گیا جرمانہ ادا نہ کرنے,رینسڈ آئل کا استعمال کرنے,ربڑی دودھ میں حشرات کی موجودگی پر مظفرگڑھ میں فریشکو سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ لیہ میں ابرار بیکرز پروڈکشن یونٹ کو فریزر میں پانی کھڑا ہونے,زنگ آلود برتنوں کا استعمال کرنے,پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے پر 15,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کاروائیوں کے دوران300پیس آئسکریم اور دیگر ایکسپائرڈ اشیاء کو تلف کیا گیا۔

مزیدبراں کاروائیوں کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 55یونٹس کو چیک کیاگیااور44کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ11فوڈپوائنٹس کو39ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں سب سول سیکٹریٹ کے قیام کے خلاف احتجاجی کا سلسلہ جاری ہے سرائیکی پارٹی کے افراد نے کیمپ کا انعقاد کیا

اس موقع پر کیمپ کے افراد نے انوکھا احتجاج کر تے ہوئے گلے میں پھانسی کے پھندے ڈال کر سول سیکٹریٹ کے خلاف بھر پور نعرہ بازی کی مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ نے مظاہرین سے

خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ7کروڑ سرائیکی عوام 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لانا چاہتی ہے سب سول سیکٹریٹ کا قیام ہمےںبالکل نامنظور ہے

سیکرٹریٹ کے قیام سے پھر وہی پنجابی افسران ہمارے سر پر مسلط کر دئیے جائےں گے سول سیکرٹریٹ کا قیام ہمارے معاشی قتل کے برابر ہے اس لیے ہم علامتی پھانسی لے رہے ہےں

حکومت اپنے سو دن کے صوبہ بنانے کے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ہم حکومت کو یاد دلانے کے لیے اور اپنی مشکلات بتانے کیلئے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں

پنجابی اسٹبلشمنٹ سے تنگ سرائیکی عوام کسی صورت پنجاب کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی مظاہرین نے صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حق میں اور سول سیکرٹریٹ کے خلاف بھر پور نعرہ بازی کی

اس موقع پر احسان خان چنگوانی عبدالمجید خان لنگاہ نے بھی خطاب کیا مظاہرے میں کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔

%d bloggers like this: