اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

 کنڈا ہٹاﺅ ،میٹر لگا ﺅ ،صارفین اپنے بقایات فوری ادا کریں، مفت بجلی کسی کو نہیں ملے گی ،محمد اشرف خان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایکسیئن رورل ڈویژن ڈیرہ اسدجان کی ہدایت پر ایس ڈی او پنیالہ محمد اشرف خان کااپنے سٹاف اور پولیس کے ہمراہ پنیالہ کے علاقوں میں بجلی چوری ،کنڈا مافیا اور بقایا جات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،

تھانہ پنیالہ ،بندکورائی اور صد ر میں بیس سے زائد افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا ۔بجلی چوروں کے خلاف ایس ڈی او پنیالہ محمد اشرف خان نے پنیالہ اور اس کے ملحقہ علاقوں وانڈہ نادر شاہ ،رحمانی خیل ،

شاہ حسین خیل سمیت دیگر علاقہ میں گرینڈ آپریشن کیا اور ڈائریکٹر کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کرنے میں ملوث افراد عمر خطاب ،وجاہت حسین شاہ ،عنایت حسن شاہ ،عبدالحمید ،نقیب اللہ ،مرشد لطیف ،رفیع ،محمد اسلم ،

دریا خان ساکنان وانڈہ نادر شاہ ،رحمت اللہ،نیاز محمد ،عبدالحمید ،مسلم خان ،احمد خان ساکنان شاہ حسن خیل ،غلام محمد ،ہیبت اللہ ،شیر اکبر ،محمد عرفان اور محمد سلیم ساکنان پنیالہ کے ایل ٹی تاروں سے ڈائریکٹ کنڈے منقطع کرکے بجلی چوری میں استعمال ہونے والے کنڈے اور تاریں قبضہ میں لے لیں ،

بجلی چوروں کے خلاف تھانہ پنیالہ ،بندکوائی اور صدر میں بجلی چوری کی دفعہ کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے ہیں ،اس موقع پر ایس ڈی او محمد اشرف خان نے صارفین کو سختی سے تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ کنڈا ہٹاﺅ ،میٹر لگا ﺅ ،صارفین اپنے بقایات فوری ادا کریں، مفت بجلی کسی کو نہیں ملے گی ،

ان کا کہناتھا کہ اگر کسی کو بجلی کے میٹر سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے تو ان کے دفتر کے دروازے ہر عام وخاص کے لئے کھلے ہیں ان سے فوری رابطہ کریں ، وہ صارفین کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کریں گے،بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

٭٭٭

سابق تحصیل نائب ناظم پروآ خورشید خان استرانہ کے قتل کا مقدمہ ملزم عزیز سکنہ منگل کے خلاف درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چودھوان پولیس نے فائرنگ سے جابحق سابق تحصیل نائب ناظم پروآ خورشید خان استرانہ کے قتل کا مقدمہ ملزم عزیز سکنہ منگل کے خلاف درج کرلیا ،مقتول کی نماز جنازہ منگل میں اد ا کردی گئی ،

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروآ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سابق تحصیل نائب ناظم خورشید خان استرانہ اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر کار میں کڑی شموزئی سے اپنے گھر علاقہ منگل جارہے تھے کہ کڑی شموزئی منگل روڈ پر قبرستان کے قریب سڑک کنارے کھڑے شخص نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔

مقتول خورشید خان استرانہ کے بھائی نے بتایا کہ مقتول خورشید خان گاڑی سے اتر کر ملزم عزیز ولد نصیب سکنہ منگل کے قریب گیا تو اس نے اچانک فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

مقتول کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑگیا ۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

چودھوان پولیس نے مقتول کے بھائی مسعود خان کی رپورٹ پر ملزم عزیز استرانہ ولد نصیب استرانہ سکنہ منگل کیخلاف زیر دفعہ302مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔۔

٭٭٭

ٹی ایم اے اور پولیس کی غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کاروائی ،اڈہ مالکان نے حملہ آور ہوکر پانچ اہلکاروں کو زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ٹی ایم اے اور پولیس کے آپریشن کے بعد ٹانک اڈا سے خالی کرایا جانیوالا بس اسٹینڈ دوبارہ ظفر آباد مین روڈ پر قائم کردیاگیا،

ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے ٹی ایم اے ڈیرہ کے ٹی ایم او عمر خان کنڈی کی ہدایت پر غیر قانونی بس سٹینڈ کو ختم کرانے کیلئے ٹی او آر عامر شیخ، رینٹ انسپکٹر خورشید احمد اور انسپکٹر بلال کی نگرانی میں ٹی ایم اے کا عملہ متعلقہ مقام پر پہنچا

تو ٹی ایم اے کے اہلکاروں پر بس سٹینڈ کے منیجرز نے دیگر افراد کے ہمراہ سرکاری اہلکاروں پر پتھراﺅکیا اور انہیں زدوکوب کیا۔ اس دوران بلڈنگ انسپکٹر خورشید احمد، انسپکٹر بلال،عامر،احتشام اوررمضان نامی اہلکار زخمی ہوگئے،

جنہیں طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ واقع کی اطلاع پر ٹی ایم او عمر خان کنڈی فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ مذکورہ واقعہ کے بعد ٹی ایم او عمر خان کنڈی نے مقدمہ کے اندراج کیلئے کینٹ پولیس کو درخواست جمع کرادی ہے۔

ٹی ایم او عمر خان کنڈی نے بتایا کہ ٹانک اڈا بس سٹینڈ غیر قانونی ہے، ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے بعد بس سٹینڈ کورائی کے مقام پر نوتعمیر بس سٹینڈ منتقل ہوچکا ہے جہاں تمام ممکنہ سہولیات میسر ہیں۔

٭٭٭

ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کلاچی درازندہ موڑ پر دو موٹر سائیکل سوار چنگ چی رکشہ سے جاٹکرائے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق و ایک زخمی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود کلاچی درازندہ موڑ پر دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرانے کے بعد سامنے سے آنیوالے چنگ چی رکشہ سے جا ٹکرائے ۔

حادثے کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل سوار امجد ولد محمد شفیع قوم بلوچ سکنہ کڑی بختیار موقع پر جاں بحق چنگ چی ڈرائیور گل نواز سکنہ کوٹ لعلو زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

٭٭٭

 ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر میں بھر پور آ گاہی مہم جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آ فیسر ڈیرہ اسماعیل خان یاسین فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس سر براہ ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک وارڈنز کا مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر میں بھر پور آ گاہی مہم جاری ہے۔

اسی سلسلے میں انچارج ٹریفک وارڈن شوکت علی نے عملے کے ہمراہ سر کلر روڈ،چشمہ روڈ،پر وآ روڈ اور بنوں روڈ پر مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک اصولوں کی خصوصی تحریر پر مبنی کتابیں اور پمفلٹ تقسیم کیے

اور انہیں گاڑی چلاتے وقت صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنے،ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کے اصولوں کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے انچارج ٹریفک وارڈن نے ڈرائیوروں کو محفوظ سفر کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے روشناس کرایا۔

٭٭٭

 سجاد زرگر بقضائے الٰہی وفات پاگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس دفتر کے اہلکار عرفان لطیف بلوچ اور محکمہ مال کے اہلکار ذیشان لطیف بلوچ کے ماموں سجاد زرگر بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کوٹلی امام حسین میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سرکاری افسران و اہلکاروں کے علاقہ ان کے رشتہ داروں اور معززین علاقہ، صحافیوں کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعدازاں مرحوم کی آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

٭٭٭

 بچوں کی لڑائی پر پڑوسیوں کا مکان میں گھس کر خاتون پر بہیمانہ تشدد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بچوں کی لڑائی پر پڑوسیوں نے مکان میں گھس کر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا ،خاتون کا اسقاط حمل ہوگیا ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروا ٓ کے علاقہ ماہڑہ میں بچوں کی لڑائی پر ملزمان اپنے پڑوسی کے مکان میں داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو زدوکوب کرکے تشدد کانشانہ بنادیا ،ملزمان کے تشدد سے حاملہ خاتون (ح بی بی ) کا اسقاط حمل ہوگیا ،

خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے خاتون کے شوہر کی رپورٹ پر ملزمان فیض محمد ،صوبہ ،عطااللہ اور شاہ نواز ساکنان ماہڑہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

نیو خان کے منیجر سمیع اللہ خٹک بقضائے الہی انتقال کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نیو خان کے منیجر سمیع اللہ خٹک بقضائے الہی انتقال کرگئے ،ان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔

مرحوم بسمہ اللہ بارگین سنٹر ڈیرہ کے مالک رضوان اور ڈرائیو لین بارگین سنٹر اسلام آباد کے مالک کاشف عرف کاشی کے بہنوئی تھے ۔

سنیئر صحافی روزنامہ آج کے بیورو چیف سردار صلاح الدین خان گنڈہ پور ،قیصر خان بارگین سنٹر اور خرم خان نے ان کی وفات پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے مرحوم کی مغفرت ،بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

٭٭٭

 رانا ندیم ایڈوکیٹ کی جانب سے مرحوم وکلاء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وخیرات کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کی جانب سے حال ہی میں وفات پانے والے

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے ممبران حاجی سلیم جان ایڈووکیٹ اور رب نواز اعوان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے تمام سنیئر وجونیئر وکلاءنے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

اس موقع پر مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور بعدازاں وکلائ،کورٹ کلرکس اور عوام کے لئے خیرات کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب میں موجود صدر ہائی کورٹ بار زین العابدین ایڈوکیٹ اور صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ قیضار خان ایڈوکیٹ نے رانا ندیم ایڈوکیٹ کے ایثار اور بے لوث جذبے کو سراہا اور ان کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

٭٭٭

سالہ لڑکی کو ناجائز تعلقات کے باعث ورغلا پھسلا کر اغواءکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پہاڑپور پور کے علاقہ سی آر بی سی کے قریب 13 سالہ لڑکی کو ناجائز تعلقات کے باعث ورغلا پھسلا کر اغواءکرلیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف اغوائی کا مقدمہ درج کرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ بندکورائی کے رہائشی نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی کہ

ملزم انعام اللہ ولد مقبول خان قوم کٹہ خیل سکنہ وانڈہ کریم میری نے میری 13 سالہ بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلیے اور اسے بہلا پھسلا کر اغواءکرکے لے گیا ہے ،پولیس نے بچی کے باپ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

 رپیٹر صاف کرنے کے دوران اچانک فائر سے خاتون شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پہاڑپور کے علاقہ جھوک عمرے والی میں نوجوان کے رپیٹر صاف کرنے کے دوران اچانک فائر سے سامنے موجود اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،

پولیس نے خاتون کے شوہر کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ جھوک عمرے والی میں نوجوان جہان گلولد غضنفر قوم جائی سکنہ جھوک عمرے والی گھر میں اپنا رپیٹر صاف کررہا تھا کہ دوران صفائی اس کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث اچانک فائر ہوگیا

جس کی گولی لگنے سے سامنے موجود اس کی بیوی (س بی بی) شدید زخمی ہوگئی ،خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے بیوی کی رپورٹ پر اس کے شوہر کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

 ضلع بھر میں مردہ اور لاغر مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ضلع بھر میں مردہ اور لاغر مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،شہریوںنے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مرغی فروشوں نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنا معمول بنالیاہے جس کی بنیادہ وجہ ویٹرنری ڈاکٹرز کا روزانہ کی بنیاد پر مرغیوں کے گوشت کی پڑتال نہ کرنا ہے ،ذرائع کے مطابق بااثر مرغی فروش لاغر ،بیمار ومردہ مرغیاں سستے داموں خرید کر ہوٹلوں ،

ریسٹورنٹس ،باربی کیو ،شوارما پوائنٹس پر فروخت کردیتے ہیں ،مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد باقی ماندہ آلائشیں پنجے ،چربی معمولی داموں میں گھی تیار کرنے والے ٹھیکیداروں کو فروخت کردیتے ہیں ،

مردہ مرغیوں کے گوشت کے استعمال سے شہری ہیپاٹائٹس ،پیٹ ،معدے ،دل اور انتڑیوں کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

پی ٹی اے نے ‘پب جی’ گیم پر عارضی پابندی عائد کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پی ٹی اے نے ‘پب جی’ گیم پر عارضی پابندی عائد کردی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر ‘پب جی’ گیم پر پابندی عائد کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ پلئیر ان ناو¿ن بیٹل گراو¿نڈ گیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پریس رلیز میں بتایا گیا ہے اس گیم کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیم کی وجہ سے کئی نوجوا خودکشی بھی کر رہے جبکہ اس کی وجہ سے نوجوانوں کے وقت اور صحت کا ضیاع ہورہا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب اس حوالے سے والدین اور لوگوں کے تاثرات لیے جائیں گے کہ انکا اس حوالے سے کیا کہنا ہے۔

٭٭٭

شہریوں نے سکول نہ کھولنے کے حکومتی فیصلے کو درست قرار دے دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے دوران شہریوں نے سکول نہ کھولنے کے حکومتی فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے جب تک اس وائرس کا پھیلاو¿ کم نہیں ہوتا سکول نہ کھولے جائیں۔

پیرنٹس فورم کے ایک سروے میں والدین کی اکثریت نے سکول نہ کھولنے کی رائے دیدی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکے دوران سکول کھولنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں کیونکہ ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔

جب تک کورونا کا علاج دستیاب نہیں ہوتا بچوں کیلئے ا?ن لائن اور گھر پر تعلیم کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا والدین اور بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں اور انہیں نجی سکول مالکان کے منافع کا ایندھن بننے سے روکا جائے۔

کورونا سے کاروبار اور ملازمتیں ختم یا تنخواہوں میں کمی کر دی گئی ہے اور والدین سکولوں کی فیس دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ آن لائن کیلئے الگ فیس مقرر کی جائے۔ والدین نے کہا کہ بچوں کی زندگیاں داﺅ پر لگانے کا کسی کو تجربہ کرنے کی اجازت دیں گے۔

٭٭٭

ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی منظوری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

جس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے گئی۔ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 نہیں بلکہ 8500 روپے ملیں گے۔

ای او بی آئی کے ماہانہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا، بقایا جات سمیت اضافی پنشن یکم اگست سے حاصل کی جا سکے گی۔

خیال رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔21

فروری 2020 کو ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہونا تھا تاہم 14 اپریل 2020 کو وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مو¿خر کردیا تھا

٭٭٭

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2020ء کے داخلے شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2020ء کے پہلے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میںایک ساتھ 15۔جولائی سے شروع ہوں گے۔

نئے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ انٹرمیڈیٹ پروگرامز ،ایف ای)درس نظامی( ، بی ایس/ایم ایس سی )فیس ٹو فیس( ، ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی (شامل ہونگے۔

COVID-19سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت کے تناظر میں ،وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے نئے سمسٹر میںداخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ،

ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میںداخلہ فارم اور پراسپکٹسسز کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی 15۔جولائی سے دستیاب ہونگے۔

آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے کیمپسسز میں "انفارمیشن ڈسک/کاﺅنٹرز”قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جہاں پر طلبہ کو کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

میٹرک/ انٹرمیڈیٹ پروگرامز ،ایف اے )درس نظامی( پروگرامز کے داخلہ فارمز 4۔ستمبر تک جبکہ بی ایس /ایم ایس سی )فیس ٹو فیس( ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 19۔اگست تک وصول کئے جائیں گے۔

٭٭٭

سرکاری ملازمین کے غبن کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری ملازمین کے غبن کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غبن کرنے والے 10 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان نے سروے میں خود کو سرکاری ملازمین ظاہر نہیں کیا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملازمین سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے بھی ری کور کر لیے گئے ہیں، شناخت چھپانے والے ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان نے دھوکا دہی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم وصول کیں، رقم وصول کرنے والے دیگر ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

٭٭٭

 سونے کی قیمت میں روز بہ روز اضافہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے اور گزشتہ روز ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 700 روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 192 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالراضافے سے ایک ہزار 782 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں استحکام نظر آیا اور یہ ایک ہزار 50 روپے پر برقرار ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اس اضافے میں ایک کردار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا بھی ہے۔

٭٭٭

یوٹیلٹی سستی چینی خریدنے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی خریدنے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، شوگر ملز نے 70 روپے فی کلو کے حساب سے 60 ہزار ٹن چینی 25 جون تک اٹھانے کی پیشکش کی

تاہم کارپوریشن کاغذی کارروائیوں میں الجھی رہی اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔بعد میں یہی چینی کم سے کم بولی 78 روپے 33 پیسے فی کلو میں خریدی گئی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پیپرا قوانین سے استثنیٰ مل جاتا تو دو تین دن میں دستیاب چینی اٹھائی جاسکتی تھی

تاہم اب یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی اٹھانے کے پرچیز آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق شوگر ملوں نے حکومت کو 12 جون کو 70 روپے کلو پر چینی فراہمی کی پیشکش کی جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگرملوں کو 13 جون کو 63 روپے کلو پر چینی فراہمی کے لیے خط لکھا

لیکن شوگرملوں نے 63 روپے کلو پر چینی دینے سے انکار کیا اور 70 روپے پر فراہمی پر اصرار کیا۔ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق شوگر ملوں نے 25 جون تک 60 ہزار ٹن چینی اٹھانے کی پیشکش کی لیکن شوگرملوں سے چینی ٹینڈرز کے بغیر نہیں خریدنا چاہتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مہنگی چینی کی خریداری کے باوجود مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت برقرار ہے۔

٭٭٭

 ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میںتوسیع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کاروبار اور عام عوام کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 31 جولائی 2020 تک ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

وی پی این کے قانونی طور پرمجاز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ وی پی این کی رجسٹریشن کی کارروائی کے سلسلے میں اپنے سروس فراہم کنندہ سے رجوع کریں۔ کسی بھی متعلقہ سوالات اور سہولت کے حوالے سے پی ٹی اے سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

%d bloggers like this: