اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری ایم پی اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی کرونا وائرس کی

وبا انتہائی شدت اختیار کر گئی ہے لیکن وباء سے بچاؤ کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع کی انتظامیہ میڈیا پر بیانات دینے،

وڈیوز اور سلفیوں سے آگے نہیں بڑھ رہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے دو معروف فزیشنز ڈاکٹر جاوید اقبال باجوانی اور ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی،

ایک نرس اور ایک پیرا میڈیکس سمیت 20 افراد کی کرونا وائرس سے ہلاکت پر ایک تعزیتی بیان میں کیا ہے انھوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں کرونا وائرس کے خلاف برسر پیکار فرنٹ لائن فورس کے

مجاہد انتہائی غیر محفوظ حالات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہیں ایس او پیز کے مطابق حفاظتی کٹس بھی دستیاب نہیں۔

اویس لغاری نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں اب تک کرونا وائرس سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

جن میں دو ڈاکٹر ایک نرس اور ایک پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد 800 تک جا پہنچی ہے

اس سنگین صورتحال کے باوجود وزیر اعلیٰ کے اپنے آبائی ضلع کی انتظامیہ محض کاغذی کاروائیوں میں مصروف ہے نہ کہیں لاک ڈاؤن ہے نہ ایس او پیز پر عمل ہوتے دکھائی دیتا ہے نہ ہی کہیں نام نہاد ٹائیگر فورس نظر آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناقص حکمت عملی گومگو کی پالیسی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے اب کرونا بے قابو ہوچکا ہے اویس لغاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ

خدارا آپ ازخود احتیاطی تدابیر اختیار کریں حکومت کے بھروسہ پر نہ رہیں یہ نا ا ہل صرف باتیں بنانا اور جھوٹے لارے لگانا جانتے ہیں بلکہ انھوں نے کرونا وائرس کو بھی لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے

اوپر سے نیچے تک کرپشن کا بازار گرم ہے میڈیسن کمپنیوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ادویات کی قیمتوں پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے انھوں نے کہا کہ

لاہور میں 90 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ایمرجنسی ہسپتال کرونا کی آڑ میں کرپشن کا شاہکار ہے جس کا افتتاح خود وزیراعظم نے کیا اور اسے اپنے وسیم اکرم پلس کا تاریخی کارنامہ قرار دیا تھا

یہ ایمرجنسی ہسپتال صرف چند دن فنکشنل رہنے کے بعد سے بند پڑا ہے اویس لغاری نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ کم ازکم کرونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر آئے روز چلنے والی جھوٹی سچی

خبروں کا ہی نوٹس لے لو قوم کو اس شش وپنج سے نکال دو کہ کیا جھوٹ ہے کیا سچ ہے ورنہ عوام ہسپتالوں میں زہر کے ٹیکے لگائے جانے

اور فی میت پانچ پانچ لاکھ روپے وصول کرنے کی خبروں کو سچ قرار دیتے ہوئے تمھارے گریبان پکڑے گی۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سردار عباس گورچانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری سیٹ اپ کو پروان چڑھایا اور اپنی جان تک قربانی کر دی، آج موجودہ حکمران سٹیل مل کو بھی نجکاری کرنے کے در پے ہیں جو کہ ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن شہید محترمہ

بینظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پارٹی کارکنان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر حاجی محمد حسین، امیر بخش بھٹی، عطا محمد ملغانی، دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور شہید محترمہ کے حق میں نعرے لگائے،

اس موقع پرکارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے سردار عباس خان گورچانی نے کہا کہ شہید محترمہ نے بھی میزائل ٹیکنالوجی اور بیروزگاروں کے لئے لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کئے آج لوگ چینی، آٹا کو رور ہے ہیں،

اب پیٹرول بم عوام کے اوپر گرایا گیا جس پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں جس کا ریٹ بہت کم تھا مگر حکومت نے نہیں خریدا۔ عوام کو مہنگے داموں دو سے اڑھائی سو لیٹر فروخت ہوتا آیا ہے

جس سے ایک عام طبقہ کو کوئی ریلیف نہیں ملا بلکہ مسائل کا شکار ہے لوگ خود سوزیوں پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جس طرح خارجہ پالیسی اور اسمبلی فورم پر عوام کی بات کر رہے ہیں

اس کی مثال اور کوئی پارٹی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی جو موجودہ حکمرانوں کے اتحادی تھے اختر مینگل بھی ان کو چھوڑ کر چلا گیا

دیگر لوگ بھی آہستہ آہستہ چھوڑ جائیں گے۔ جلد ہی موجودہ حکومت اپنے گھر جانے والی ہے۔نیب کا عمل بھی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ہو رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کا پولیس ملازمین کے لیے ایک اور انقلابی قدم یہ کہہ رہی ہے اشاروں میں گردش گردوں کہ جلد ہم کوئی سخت انقلاب دیکھیں گے

جوانوں کو سورج کی تپش سے سے بچنے کیلئے چھتریاں لگادیں گئی ہیں تاکہ ٹریفک پولیس اور پکٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی انجام دینے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ

چھتریاں لگانے کا مقصد ٹریفک پولیس اور پکٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے کیونکہ تپتی تیز دھوب میں فرائض منصبی ادا کرنے والے اہلکاران بہت گرمی سے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں

اس لیے تمام اہلکاروں کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے جس سے ہم کسی طور پر بھی غافل نہیں ہیں اور پولیس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں

کیونکہ یہی ہمارے اصل ہیروز ہیں جو سڑکوں پر سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکے دفتر اور ضلع کچہری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے استعمال ہونے والے مٹیریل کا معیار چیک کیا انہوں نے کہا کہ

مٹیریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور مٹیریل کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار تیز تر کی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


.

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے چار دکاندار گرفتار کرکے مزید 12 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں

بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔تاجر تنظیمیں انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں۔


.

ڈیرہ غازیخان

کرو نا کی صورتحال مزید سنگین، ڈیرہ غازی خان کے متعدد علاقے سیل کر دیئے گئے، حساس ترین اضلاع میں شامل،ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے

اسسٹنٹ پروفیسرچیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی سمیت 3افراد 24گھنٹوں میں کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 25نئے کیسز سامنے آنے کے

بعد مجموعی تعداد 1042ہو گئی جبکہ جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 21ہو گئی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسرو چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرخالد مسعود قیصرانی

جوکہ کرونا کے سبب طیب ادرگان ہسپتال مظفرگڑھ میں تقریبا ًدس روز سے زیرعلاج تھے اور ونٹی لیٹر پرکرونا سے لڑ رہے تھے

لیکن کرونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئے مرحوم کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ تونسہ شریف کے معزز گھرانے سے تھا مرحومین کا جنازہ محکمہ صحت کی خصوصی کرونا ٹیم نے دیگر سیاسی وسماجی شخصیات، ڈاکٹرز،

انجینئرز، ہیلتھ ملازمین کے ہمراہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے ادا کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی اس طرح ضلع میں کرونا کے باعث شہید ہو نے والوں کی تعداد 21ہو گئی جبکہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ضلع میں

1042پازیٹو مریض ہیں جن میں 23مظفر گڑھ ڈیرہ ہسپتالوں میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور 664گھروں میں آئسولیشن اور 220قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں ادھر حکومت پنجاب نے ضلع ڈیرہ غاز یخان کو کرونا کے حوالے سے حسا س اضلاع میں شامل کر کے شہر کے

علاقوں خیابان سرور،نیو ڈیفنس،ہسپتال کالونی،شاکر ٹاؤن،فریدآباد بلاک نمبر 18،بلاک سی،بلاک ایکس،بلاک 48،شہزادہ سلطان ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن کے بلاک وائی سمیت متعدد علاقوں کو14روز کے لئے سیل کر رکھا ہے

اور داخلی راستوں پر پتھر کے بلاکس رکھ کر خاردار تاریں بچھا دی گئی ہیں اور صرف مقامی رہائشیوں کو داخلے کی اجازت ہے

صورتحا ل کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اختر فاروق اور ضلعی انتطامیہ سختی سے مانیٹرنگ کر رہی ہے


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں گردالود ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع گرمی کا زرور ٹوٹ گیا،گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے پر خوشی سے نہال،

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان اور گردو نواح میں گذشتہ ایک ہفتے سے درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچنے

سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا تھا تاہم آج شام سے

شہر بھر اور نواحی علاقوں میں گردآلود ہواہیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ گرمی سے مرجھائے چہرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے کھلا کھلا اٹھے


ڈیرہ غازیخان

شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں یہ بات ڈی پی او اختر فاروق نے شہداء ہال پولیس لائن میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں سے

خصوصی خطاب کرتے ہوئی کہی ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ڈولفن فورس کے اہلکار شہر میں جرائم کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے بھر پور کردار ادا کریں

شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے تاکہ عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں کے

مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں دوران گشت SOP پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشکوک افراد کی تلاشی یقینی بنائی جائے

اوراسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے

ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔


ڈیرہ غازیخان

کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس ملازم محمد فروز اور اللہ بخش کو ڈی پی او اختر فاروق نے ہیڈ کانسٹیبل عہدہ کے شولڈر بیج لگائے

اور پرموٹ ہونے والے پولیس ملازمان کو مبارک باد دی اس موقع پر ترقی پانے والے دو نوں اہلکاروں کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ آپ پر اب پہلے کی نسبت زیادہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں آپ کو چاہیے کہ

آپ اپنا طرز عمل بہتر سے بہتر کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جاننفشانی سے ادا کریں۔


ڈیرہ غازیخان

"زمین پھٹی نہ آسمان لرز اٹھا”درندہ صفت باپ نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،زنجیروں سے باندھ کر زیادتی کر کے برہنہ حالت میں وڈیو بنالی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے

ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا، واقعہ پر شہریوں کا شدید غصہ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ گدائی شمالی کی رہائشی مسماۃ (س) نے پولیس تھانہ گدائی کو بتایا کہ

میرا حقیقی باپ گزشتہ کئی عرصہ سے مجھے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ہے اور چارپائی کے ساتھ زنجیروں کے ساتھ باند ھ کر میری برہنہ وڈیو بھی بنائی اور کسی کو بتانے کی صورت می

ں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا جس پر پولیس تھانہ گدائی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کالو کو گرفتار کر لیا اس سلسلہ میں رابطہ کر نے

پر ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل بخاری نے بتایا کہ واقعہ کی ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے شہریوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کر تے ہو ئے

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے وحشی ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دے کر جلد کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے تاکہ آئندہ کو ئی ایسے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کر سکے


ڈیرہ غازیخان

سلیم الیاس مسیح کی سربراہی میں مسیح برادری نے ڈی پی او اختر فاروق کو کرونا کی جنگ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انکی خیریت دریافت کی تفصیلات کے مطابق

مسیح برادری نے سلیم الیاس مسیح کی سربراہی میں ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق سے ملاقات کی انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے کررونا کی جنگ میں کامیابی پر دلی

مبارکباد دیتے ہوئے انکی خیریت دریافت کی اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے مسیح برادری کے رہنماؤں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ

وہ کررونا سے بچیں انہوں نے شہر کے ان معززین کا بھی ذکر کیا جنہوں نے کررونا وائرس سے متاثر ہونے پر میرے لئے خصوصی دعائیں کیں محبتوں کی اس نوازش پر وہ تمام لوگوں کے مشکور ہیں

جنہوں نے مشکل وقت میں صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں آج اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ ہم کرونا کو شکست دے کر اپنے عوام کی خدمت کا عزم لئے آفس میں موجود ہیں ڈی پی او اختر فاروق نے

عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ہر صورت گھروں میں رہیں ضرروت کے مطابق گھر سے نکلیں لیکن ماسک،سینیٹائزز اور گلوز کا استعمال ضرور کریں اگر لوگوں نے

مشکل کی اس گھڑی میں احتتاط کی تو وہ دن دور نہیں جب ہم کررونا فری پاکستان تصور ہونگے آخر میں ضلع میں موجود چرچ کی سیکورٹی کے متعلق

ڈسکس کرتے ہوئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اقلیتی برادری کو بھر پور تحفظ فراہم کررہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او ڈ یرہ غازی خان اختر فاروق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے

ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے شہر کے سات رہائشی علاقوں کو انتہائی حساس قرار دے کر رکاوٹیں کھڑی کر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

جبکہ علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لئے ضلع پولیس کے 236اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

شہر کے کرونا کے حساس مقامات میں خیابان سرور،ماڈ ل ٹاؤن،فریدآباد کالونی بلاک 18،بلاک 48،نیو ڈیفنس ویو ہاؤسنگ سوسائٹی،ہسپتال کالونی،شاکر ٹاؤن شامل ہیں ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ

مذکورہ علاقوں میں فی الحال 14دنوں کے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاہم اس میں توسیع کا فیصلہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہو ئے

حکومت پنجاب کرے گی انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ مذکورہ علاقہ مکینوں کو اشیائے خوردونوش کی خرید اری کر نے و دیگر ضروری امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ سمارٹ لاک ڈاؤن

پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا ئے تاکہ ڈیرہ غازی خا ن میں کرونا کی وباء کو جلد ازجلد خاتمہ میں مدد مل سکے۔


ڈیرہ غازیخان

واپڈا ترجمان کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 20 جون تا 25 جون صبح ساڑھے سات بجے سے ڈیڑھ بجے دن تک بجلی کے کوٹ لوھی فیڈر،

کریم والا فیڈر،شادن لنڈ فیڈر،سٹی فیڈر،اٹامک فیڈر،ضروری کام کے سلسلے میں شادن لنڈ گرڈ اسٹیشن سے ،بھائی فیڈر،نور احمد والی فیڈر،نیو ٹبی قیصرانی فیڈر،ضروری کام ک

ے سلسلے میں تونسہ گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند رہیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

تونسہ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں تصادم،چھ افراد زخمی، ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کے علاقہ کوٹ موڑ نزد مکہ ہوٹل کے رہائشی مزمل حسین وغیرہ میں کافی عرصہ سے

اراضی کا تنازعہ چلاآرہا تھا گزشتہ روز دونوں فریقین کے افراد کا آمنا سامنا ہوا توں تکرار کے بعد تصادم ہوگیا

جس کے نتیجہ میں مزمل حسین، عاشق حسین، نیازحسین،خادم اور اقبال زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کا طبی امداد فراہم کرنے کے

بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی و چوری میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی کے 9 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری علی محمد نے بتایا کہ علاقہ میں ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گرفتار کئے گئے ملزمان امتیاز ولد فیاض،ابراہیم ولد ظفر،طارق ولد نبی بخش،سجاد ولد قبال اور ذیشان ولد قمر پر ڈکیتی و چوری کے 2 درجن مقدمات درجن تھے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر نے کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ صدر میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری کرنے تسلیم کرتے ہوئے 9 عدد موٹر سائیکل،

3 عدد موٹر سائیکل 125، 5عدد موٹر سائیکل 70cc، ایک عدد یونیک موٹر سائیکل کی برآمدگی بھی دی جو انہوں نے مختلف جگہوں سے ڈکیتی و چوری کئے تھے

ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا ملزمان سے موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں ایس ایچ او صدر چوہدری علی محمد کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پی ٹی وی ڈیرہ غازی خان کے نمائندہ ظہور قریشی کے والد طویل علالت کے بعد بقضائے الہی انتقال کرگئے ہیں۔

مرحوم کانماز جنازہ گول باغ ڈیرہ غازی خان میں اداکیا گیا۔ جس میں پریس کلب کے ممبران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کا نماز جمعہ کے دوران شہر کی مختلف مساجدکا وزٹ دوران وزٹ تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی کو چیک کیا

سکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے شہریوں کیلئے پر امن ماحول کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

ہماری ہر کاوش عوام الناس کا تحفظ ہے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے نماز جمعہ کے دوران عوام الناس کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے

اور عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ

پر عمل درآمد پر عمل پیرا ہو کر خود کو کورونا سے بچائیں۔SOP


ڈیرہ غازیخان

ذکر الٰہی بندہ مومن کو کٹھن اور مشکل حالات میں بھی اطمینان عطا کرتا ہے۔زندگی کا ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے جسے محض گزارنا نہیں

بلکہ اس قیمتی متاع سے آخرت بنانی ہے آج جو حالات بن چکے ہیں ایسا کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔اور جو آج حالات ہیں یہ کل کیسے ہوں گے؟

ان لمحات کو قیمتی جانتے ہوئے اللہ کی یاد میں گزاریں اور ہر لمحہ اپنی خطاؤں کو سامنے رکھ کر اللہ سے توبہ کریں۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں جب ہر طرف خوف ہی خوف ہے اور وبائی مرض انتہائی شدت اختیار کر گئی ہے

تو وہ لوگ جو اللہ کی یاد میں ہیں ان کے دل اطمینان میں ہوں گے کیونکہ کتنا ہی کٹھن وقت کیوں نہ آجائے جب بندہ مومن کا تعلق رب کائنا ت کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے جو کہ تمام مخلوقات کی ہر ضرورت ہر جگہ پوری کرنے والا ہے

تو پھر وہ خوف میں مبتلا نہیں ہوتے بلکہ وہ رب کے حضور اپنی تمام حاجات کو رکھتے ہیں اور ہر حال میں اس کی رضا میں راضی رہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال یہاں مرکز میں سالانہ روحانی تربیتی اجتماع منعقد ہوتاتھا اور یہ کئی سالوں سے ہو رہا تھا امسال ان حالات میں یہ اجتماع بزریعہ ویڈیولنک کیا جا رہا ہے

جسے آپ گھر بیٹھے اختیار کر سکتے ہیں اور اس وقت کو غنیمت جانتے ہوئے جتنا زیادہ ممکن ہو اسآن لائن اجتماع میں شامل ہوا جائے۔

آخر میں انہوں نے اس وبائی مرض کے خاتمے اور اس میں مبتلا مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


ڈیرہ غازیخان

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری انفارمیشن بشریٰ سعید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو سالانہ بجٹ 2020-21شاندار پیش کر نے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں

آج تک ایسا بہترین بجٹ کسی بھی حکومت نے پیش نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ممبران خواتین سے بات چیت کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ

اس بجٹ میں کاروباری حضرات،ملازمین،مزدور طبقہ اور صنعت و تجارت سے منسلک لوگوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھا گیا ہے

اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اس حوالے سے بھی ایک بہترین بجٹ ہے اور اس بات کا اظہار کیا کہ ملک پاکستان عمران خان کی قیادت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر لاہور

ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی ہے. ڈیرہ غازیخان کو لاہور طر ز پر خوبصورت بنانے کیلئے باقاعدہ ڈیزائننگ اور منصوبہ بندی کی جائے گی.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر کو پلاننگ کے تحت قائم کیاگیاتھا تاہم تجاوزات نے شہر کا حسن ماندکر دیا.

ایل ڈی اے کی ٹیم ڈیرہ غازیخان او رتونسہ میں فزیبلٹی سٹڈی کر کے شہر اور چوکوں کو خوبصورت بنانے، ٹریفک اشارے اور دیگر خوبصورتی کیلئے سفارشات پیش کرے گی.

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے سگنلز کی تنصیب کے منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع کر دیاجائے گا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ہمراہ تھے


.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں دریائے سندھ کے نشیبی اور کوہ سلیمان سے نکلنے والی رودکوہیوں کے سیلابی علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے

نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں حساس علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس کی نشاندہی شروع کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فارو ق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کیلئے سرکاری سکولوں اور دیگر عمارتوں میں کیمپس کی تیاری شروع کر دی ہے.

انہوں نے بوائز ہائی سکول سرور والی میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا


.

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی او رمارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے

سرکاری نرخناموں پر اشیاء کی دستیابی، نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے سمیت پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر کے حساس علاقوں میں حکومت کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاون کے اقدامات کیے جا رہے ہیں

انتظامیہ کا ساتھ دینے کیلئے ٹائیگر فورس کے جوان فعال کردارادا کریں. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاون حساس معاملہ ہے عوام کو افراتفری سے بچانے کیلئے آگاہی مہم بھی چلانا ہو گی.

انہوں نے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے کہاکہ وہ خود بھی عمل کرتے ہوئے عوام میں شعور پیدا کریں


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے انڈس کالونی کادورہ کیا. انہوں نے سرکاری کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، چار دیواری،

داخلی گیٹ اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور اوردیگر افسران ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے

تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا. افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں


.

ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری،تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفس ڈی جی خان میں

ایس پی آر آ ئی بی طاہر مصطفی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستیں سماعت کیں اور مسائل کے فوری حل کے لیے ا حکاما ت جاری کیے

اس موقع پر ایس پی آر آ ئی بی طاہر مصطفی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی کرنا ہے

کھلی کچہری میں اعلیٰ افسران تک عام آدمی کی رسائی کو ممکن بنایا جارہا ہے عوام کو چاہیے اپنے جائز مسائل پیش کریں پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئیکا رلاکر عوام کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے

عوام النا س کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا وائر س سے بچاو کے لیے ہرممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر من ومن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیراختیار کرنے کیلئے دوکانوں میں بروشرز تقسیم کیے جس کا مقصد خوراک کو وبائی اثر سے محفوظ بنانا ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے65 فوڈ پوائنٹس میں موجودخوراک کی

چیکنگ کی جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر 51 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر11فوڈیونٹس کو59,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اس کے علاوہ 26کلوبیمارکم وزن مرغیوں کا گوشت تلف کیا,75کلوملاوٹی سرخ مرچیں,25کلوہلدی پاؤڈراور750لیٹر مینگوجوس برآمدکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرخوراک کو

محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرزکو خطرناک وباء سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بروشرز تقسیم کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ ڈویژن میں کاروائی ڈی جی خان میں واقع کریانہ سٹورکوسابقہ دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے,سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے

اورزائدالمعیاداشیاء کی موجودگی پرکریانہ سٹور کو سیل کردیاگیا۔دوران کاروائی سرخ مرچ اوردیگرمصالحہ جات کے لیے گئے سیمپل کے ٹیسٹ فیل ہونے پر 75کلوملاوٹی سرخ مرچیں,25کلوہلدی پاؤڈرضبط کرلیاگیا،

ڈویژن بھر میں 65 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا جبکہ51 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ ڈویژن بھر میں فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے

دوران 26کلوبیمارکموزن مرغیوں کا گوشت تلف جبکہ750کلوغیرمعیاری مینگوجوس برآمدکیاگیافوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک،

حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

%d bloggers like this: