مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو ، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

 مظفرگڑھ(علی جان سے) ضلع بھر میں 40 سکول کی اپ گریڈیشن مستحسن عمل ہے مگر گرلز سکولز کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کر کے ہم شرح تعلیم میں اضافہ ممکن بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائیکوپ میڈم ام کلثوم سیال نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلع مظفرگڑھ کے 40 سکولز کو اپ گریڈ کر کے اچھا قدم اٹھایا ہے مگر دور دراز دیہاتوں میں آج بھی بچیوں کیلئے تعلیم کے مواقع محدود ہیں جس سے پرائمری پاس کرنے کے بعد بچیاں گھر بیٹھ جاتی ہیں اور آگے تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں اگر گرلز پرائمری اور مڈل سکولز کو اپ گریڈ کر کے مڈل اور ہائی کا درجہ دے دیا جائے تو یقیناً بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع ملیں گے اور ضلع مظفرگڑھ کی شرح تعلیم میں بھی نمایاں اضافی ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ میں جتنے بھی سکولز اپ گریڈ کیے گئے ہیں ان میں بوائز سکولز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ حالانکہ پہلے سے موجود سکولز میں بھی گرلز ہائی سکولز کی نسبت بوائز ہائی سکولز کی تعداد زیادہ ہے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس بار زیادہ گرلز سکولز کو اپ گریڈ کر کے بوائز سکولز کے مساوی لایا جاتا کیونکہ لڑکیوں کی تعلیم ادھوری چھوڑنے کا سب سے بڑا سبب ہائی سکولز کا بہت دور ہونا ہےمگر اس سے آگے ہائی سکولز نہ ہونے کے سبب بچیوں کی بڑی تعداد مزید تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔

اس حوالے سے ضلع مظفرگڑھ کے اعدادوشمار بہت خطرناک ہیں جبھی تو ضلع مظفرگڑھ شرح خواندگی میں پنجاب میں آخری نمبر پر ہے۔ اگر لڑکیوں کے لیے تعلیمی سہولیات میں باقاعدہ پلاننگ کے زریعے مزید اضافہ نہ کیا گیا تو شرح خواندگی میں ضلع مظفرگڑھ کا پنجاب میں چھتیسواں نمبر ہی رہے گا انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گرلز سکولز کی حالت زار پر توجہ دی جائے اور گرلز سکولز کو اپ گریڈ کیا جائے


مظفرگڑھ(علی جان سے)سونی نہر پر پل ٹوٹنے سے سورج مکھی سے لوڈ ٹرالی الٹ گئی ایک شخص موقع پر جاں بحق تین زخمی صدر انجمن آڑھتیان کا ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب رام پور سے سورج مکھی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی جتوئی شہر کی طرف آ رہی تھی کہ سونی نہر پر پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جسے چند روز قبل ٹھیکیدار نے تعمیر کرنے کی غرض سے توڑ دیا تھا اور ابھی تک نئی پل تعمیر نہیں ہوئی تھی اور اس پل سے ٹریکٹر ٹرالی گزر رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی اور لوڈ ٹرالی کے نیچےآ نے سے عبدالجبار چاچڑ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نذیر احمد، مرید حسین اور عبدالمالک شدید زخمی ہو گئے اس حادثہ پر انجمن آڑھتیان کے صدر جاوید خان غزلانی نے مطالبہ کیا کہ اس پل اور روڈ کو بنانے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ عرصہ دراز سے نہ سڑک بن رہی ہے اور نہ ہی پل اور ٹھیکیدار کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے


مظفرگڑھ(علی جان سے)مظرگڑھ کی تحصیل جتوئی بینک کے لون آفیسر میں کرونا ثابت عملے میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ جتوئی برانچ میں فیضان علی ولد ملک محمد علی پنوہاں (مرحوم) نامی ایک لون آفیسر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا، متاثرہ شخص سبطین ٹاؤن علی پور کا رہائشی ہے جس کا تعلق علی پور کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے، متاثرہ شخص کا بڑا بھائی ملک نعمان علی نیشنل بینک جتوئی برانچ میں آفیسر ہے، بینک انتظامیہ کی نااہلی ابھی تک متعلقہ بینک کی برانچ میں اسپرے بھی نہ ہو سکابینک میں انتظامیہ کی طرف سے لون آفیسر اور دیگر ملازمین کو پابند کیا جاتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے بینک میں حاضری کو یقینی بنایا جائے لون ملازمین اس مشکل حالات میں اپنی جانوں پر کھیل کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں شہریوں اور ملازمین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بینک میں اسپرے کروایا جائے اور تمام ملازمین کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے اہل علاقہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کرنی چاہیے


مظفرگڑھ(علی جان سے) ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین خان نے گزشتہ روز تھانہ جتوئی کے دورہ کے موقع پر ایس ایچ او چوہدری شاہد رضوان کے ہمراہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے پولیس فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے اور میڈیا کی خدمات بھی قابل فخر ہیں تحصیل جتوئی کے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کرونا جیسی موذی مرض سے بچا جا سکے انہوں نے مزیدکہاکہ ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ سائلین کے ساتھ محبت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کریں تاکہ پولیس اور عوام میں بھائی چارے کی فضائ قائم ہوانہوں نے مزیدکہاکہ میڈیا اور عوام پولیس کے ساتھ ملکر جرائم کے خاتمہ کے لیئے اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے میں تمام صحافیوں کو ساتھ لیکر چلوں گا کسی بھی صحافی کو کوئی بھی مسئلہ ہو میرے آفس میں آکر مجھے مل سکتے ہیں انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی آفیسر کے خلاف شکایت ہو تو بلا جھجک میرے آفس آسکتے ہیں یقین دلاتا ہوں مکمل انصاف ہو گا اس موقع پر ریڈر ایس ڈی پی او شاہد خان، اسسٹنٹ انسپکٹر رانا محمد ضیائ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر خان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خان نیازی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سیف اللہ خان اور محرر تھانہ جتوئی مظہر حسین خان،نائب محرر محمد اقبال، طاہر عباس، محمد طارق بھی موجود تھے


مظفرگڑھ( علی جان) ڈی پی او مظفر گڑھ کی پولیس رضاکاران سے زیادتی پورا سال ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے غریب رضاکاران فنڈز کی موجودگی کے باوجود اعزازیہ سے محروم جون میں بجٹ واپسی کا خدشہ تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے پولیس قومی رضاکاران کیلئے دوسرے اضلاع کی طرح پنجاب حکومت کی طرف سے تقریباً پچاس لاکھ روپے کا فنڈ کئی ماہ قبل جاری کیا گیا ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں رضاکاران شب گشت اور احساس ایمرجنسی کیش سنٹر کے علاؤہ گزشتہ محرم الحرام اور دیگر مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے مگر سال کے اختتام تک رضاکاران کو ان کے اعزازی کی ادائیگی نہیں کی گئی جب کہ ضلع بھر کے رضاکاران کے اعزازیہ بلز تھانہ جات کے محرر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے تصدیق کے بعد ڈی پی او آفس میں جمع بھی ہو چکے ہیں ڈی پی او مظفرگڑھ رضاکاران کے کمپنی کمانڈروں کو ملنا بھی گوارہ نہیں کرتے ہیں جبکہ غریب رضاکاران نے کہا ہے کہ باقی اضلاع میں رضاکاران میں اعزازیہ بھی تقسیم ہو چکا اور ہر ضلع میں وہاں کے ڈی پی اوز نے رضاکاران کو راشن بھی دیا مگر ہم نے عید پر بھی اپنے بچوں کو نئے کپڑے نہیں دلوا سکے اب سال کا اختتام ہے بجٹ واپس ہونے کا خدشہ ہے رضاکاران نے وزیراعلی پنجاب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب پولیس کو اپیل کی کہ انکو انکا حق دیا جائے اور اعزازیہ کی ادائیگی کی جائے


مظفرگڑھ(علی جان سے) 

تحصیل جتوئی کے کسانوں کو این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک جتوئی نے کنگال کر دیا۔ جو کسان ان کے چنگل میں ایک بار پھنس گیا پھر شاید اس کی نسلیں بھی اس بینک کی مقروض رہیں گی ۔تحصیل جتوئی کے کسان پہلے سود خور کھاد ڈیلروں اور سودخور پیسٹی سائیڈ ڈیلروں کے نرغے میں پھنسے ہوئے تھے ۔لیکن جب سے این آر ایس پی بینک جتوئی برانچ کا قیام عمل میں لایا گیا اور انہوں نے شخصی ضمانت پر قرضہ جات دینا شروع کر دئیے تو کسان بھی دھڑا دھڑ ان سے شخصی ضمانت پر پینتیس فیصد سود پر تیس ہزار روپے فی کس کے حساب سے قرضہ لینا شروع کر دئیے ۔لیکن جب پیسے جمع کرانے کا وقت قریب آتا ہے تو بینک سٹاف اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کسانوں کو کہتے ہیں کہ کسی دوست سے دو تین دن کیلئے پیسے ادھار لے کر بینک میں جمع کروا دو تو ہم دو تین روز بعد آپ کو ڈبل یعنی ساٹھ ہزار کا قرض دے دیں گے۔یہ سلسلہ چلتے چلتے جب کھاتہ لاکھوں میں پہنچ جاتاہے اور کسان کے سر سے پانی اوپر چلا جاتا ہے تو اس وقت وہ اتنی بڑی رقم ادا بھی نہیں کرسکتا لیکن سٹاف کی طرف سے پھر وہی لالچ کہ کسی سے ایک دوروز کیلئے پیسے ادھار لے لو پھر تو آپ کو ڈبل ملنے ہیں ۔اس لالچ میں کسان ان بینک والوں کے چنگل میں ایسا پھنس چکا ہے کہ اب اس کی نسلیں بھی اس بینک کی مقروض رہیں گی۔کسانوں عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ ہے کہ اس مائیکرو فنانس بینک کے چنگل سے کسانوں کی جان بخشی کرائی جائے۔

%d bloggers like this: