مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاول نگر، چشتیاں ، ہارون آباد ،فورٹ عباس اور منچن آباد سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو ہماری قوم اور آئندہ نسلوں کی صحت و تندرستی کا مسئلہ ہے اور یہ ایک خطرناک وبائی بیماری ہے جس سے بچنے کی واحد صورت احتیاط،سماجی فاصلہ اور حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل سے ممکن ہے لہذا تمام افراد کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی اور اپنے خاندان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور ہر صورت میں کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا کے 56 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور ضلع بھر میں ابتک 2384مشتبہ مریضوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں جن میں سے 1508کورونا نیگیٹو ہیں جبکہ 692کے رزلٹ کا انتظار ہے اور ضلع میں اس وقت 127کورونا پازیٹو مریض ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کی روک تھام اور سدباب کے لیے حکومت کے ایس او پیز وضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا کے 60مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور ضلع بھر میں ابتک 2352مشتبہ مریضوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں جن میں سے 1538کورونا نیگیٹو ہیں جبکہ 614کے رزلٹ کا انتظار ہے اور ضلع میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد138 ہوگئی ہے۔…#



بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کی منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائیاں۔ملزمان کے قبضہ سے 02کلو 340گرام افیون،1050گرام چرس اور ایک ناجائز پسٹل 30بور بھی برآمد,تین ملزمان گرفتار، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر سب انسپکٹر سیف اللہ حنیف کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد جواد اجمل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے فاروق آباد غربی کے قریب سے ملزم ممتاز کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1050 گرام چرس اور 1020گرام افیون برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ دوسری کارروائی میں چڑیا گھر روڑ سے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1120 گرام افیون برآمد کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کردیا۔اسی طرح پولیس ٹیم نے ملت رائس کے قریب کارروائی کرتے ہوئےغلام نبی ملزم کو گرفتار کرتے پسٹل 30بور 4روند برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے.
قوم کے ان معماروں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلیے ضلعی پولیس اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں مزید کہاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔


بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ تخت محل پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی 2 عادی منشیات فروش گرفتار ۔ملزمان کے قبضہ سے 65لیٹر شراب سمیت آلات کشیدگی وچالو بھٹی برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ تخت محل انسپکٹرغلام شبیر کی سربراہی میں اےایس آئی اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ماڑی میاں صاحب کے قریب سے ملزم محمد وسیم ناصر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمدکرلی. اسی طرح پولیس ٹیم نے دوران گشت ملزم مزمل حسین کو گرفتار کرکے قبضہ سے 35 لیٹرشراب سمیت آلات کشیدگی وچالو بھٹی برآمد کرکےملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئےتفتیش کا آغاز کردیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے. قوم کے ان معماروں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلیے ضلعی پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں مزید کہاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔


بہاولنگر 

(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی، عادی منشیات فروش گرفتار،قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ،مقدمہ درج تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے. تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر ماجد حسین کی سربراہی میں اے ایس آئی مقصود احمداور ایس آئی کامران زیب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوارہ چوک میں کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش منظور احمد عرف بابوچرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا. ملزم کےقبضہ سے 1050گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی ضلعی پولیس کا سلوگن ہے. منشیات کے زہر سے اپنی نوجوان نسل کے مسقبل کو محفوظ بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. ان معاشرتی ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیاہے. ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ منشیات کا نشہ کسی ایک قوم، زبان یا مذہب کا نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ دشمن ہے. اس لعنت کے خاتمے کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا چاہیے. معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ ان ناسوروں کے خلاف اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کا ساتھ دیں.

%d bloggers like this: