اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلسلہ وار گزیٹیر ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔۔ عباس سیال

گزیٹر کسی بھی علاقے کی جغرافیائی ، سماجی ،تہذیبی اور سیاسی تاریخ , اس علاقے کی عوام خصوصا با اثر افراد کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے.

گزیٹر کسی بھی علاقے کی جغرافیائی ، سماجی ،تہذیبی اور سیاسی تاریخ , اس علاقے کی عوام خصوصا با اثر افراد کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے.

دنیا میں جہاں جہاں برٹش راج قائم رہا وہاں کمشنری نظام کے تحت اس علاقے کے کمشنر کی سرکاری زمہ داری ہوتی تھی کہ وہ اپنے زیر نتظام علاقے کی سماجیات، حیاتیات، نباتات، معاشیات ،اقوام اور وہاں کے بااثر افراد کے بارے میں ایک ڈائری تحریر کرے جسے اس کے بعد آنے والا افسر پڑھ کر اس علاقے کے بارے میں آگاہ ہو۔

کس کے ساتھ کیسا برتائو کرنا ہے اور کیسے حکومت چلانی ہے۔ستاون کی جنگ آزادی کے بعد ہر علاقے کے ڈپٹی کمشنر کی اولین ذمہ داری اپنے علاقے کے بارے میں لکھنا تھا اور اس قسم کی سرکاری دستاویز پر صرف اعلی حکام کی دسترس تھی۔

جنگ آزادی کے بیس پچیس برس بعد برٹش حکام نے فیصلہ کیا کہ ہر علاقے کا ڈپٹی کمشنر اپنے سے پہلے والے ڈپٹی کمشنران کی ڈائریوں کو یکجا کرکے اسے ایک گزیٹیر کی شکل میں حکومت کو بھیجے جسے بعد میں چھاپ کر محفوظ کر دیا جائے۔

باقی علاقوں کےڈپٹی کمشنران کی طرح ڈیرہ کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ٹکر نے بھی اسے کمپوز کرکے حکومت کے حوالے کیا، جسے کسی مقدس بائبل کی طرح چھاپا گیا، مگر عوام کی پہنچ سے دور رکھا گیا۔

انگریزوں کے چلے جانے کے بعد بھی گزیٹیر عوامی دسترس سے دور رہا۔۔ حکومت نے بعد میں اسے چھاپا ضرور مگر اسے عوامی ہاتھوں میں دینے کی بجائے سرکاری لائبریوں کے شیلفوں میں قید کر دیا۔۔آہستہ آہستہ یہ عام لوگوں کے ہاتھوں میں آیا مگر بہت ہی کم لوگ اس کا مطالعہ کر پائے کیونکہ حکومت نے کبھی انگریز کے لکھے دستاویز کی پزیرائی نہیں کی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ گزیٹیر میں لکھے مقامات اور خاندان اپنی اہمیت اور اپنے کارناموں کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قید کر دئیے گئے ہیں، لگتا ہے کہ ہر کوئی اپنے حصے کی تاریخ بنا گیا، ہمارا مقصد اس بحث میں الجھنا، کسی کی تضحیک کرنا اور قومی عصبیت کے نام پر طعنے دینا ہرگز نہیں بلکہ ڈیرہ کے گزیٹیر کو منظر عام پر لانے کا مقصد صرف اور صرف اس وقت کی سماجی، تہذیبی، جغرافیائی اور سیاسی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنا ہے یہ ایک تاریخی دستاویز ہے جسے پڑھنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے کہ انگریز کس منطم طریقے سے ہم پر راج کرتا تھا اور آج بھی کر رہا ہے۔

ڈیلی سویل  پر ہم گزیٹیر کو قسط وار اپ لوڈ کریں گے، جس کا صرف اور صرف مقصد اپنے خطے کی تاریخ سے آگاہی ہے۔


بشکریہ ڈیرہ اسماعیل خان اولڈ فوٹوز ٹیم

%d bloggers like this: