مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے طیارہ حادثے کے مقام پر متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی چھ رکنی ٹیکنیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر متاثرہ مکانات کا باہر سے معائنہ کیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے طیارہ حادثے کے مقام پر متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر ایس بی سی اے کہتے ہیں علاقے میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کا این او سی ،،

سول ایوسی ایشن اتھارٹی جاری کرتی ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی چھ رکنی ٹیکنیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر متاثرہ مکانات کا باہر سے معائنہ کیا ۔

ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ مالکان کی موجودگی میں مکانات کا اندر سے بھی معائنہ کیا جائے گا۔

تقریبا تین گھنٹے تک جلنے والی عمارت مخدوش ہو جاتی ہے کیونکہ اس کا سریا پگھل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کوئی بلند عمارت موجود نہیں۔ طیارہ کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد کہیں بھی گر سکتا تھا۔

علاقے میں تعمیر ہونے والی تمام عمارتوں کا این او سی،،سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرتی ہے۔

ایس بی سی اے کمیٹی اپنی رپورٹ میں مکانات کوقابل رہائش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی کی رپورٹ آنے میں ایک ہفتے لگ سکتا ہے۔

%d bloggers like this: