مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان حکومت نے جنگ بندی کے آخری روز سیکڑوں طالبان قیدی رہا کردئیے

رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں یہ وقفہ تقریبا 19 سال کی جنگ میں دوسری مرتبہ سامنے آیا ہے

افغان حکومت نے جنگ بندی کے آخری روز مزید سیکڑوں طالبان قیدی رہا کردئیے،،

رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں یہ وقفہ تقریبا 19 سال کی جنگ میں دوسری مرتبہ سامنے آیا ہے،

حکام نے بتایا کہ افغانستان بھر سے تقریباً 900 قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،

ان میں سے تقریباً 600 قیدیوں کا تعلق کابل کی بگرام جیل سے ہے.

افغان حکومت کی طرف سے یہ اقدام طالبان کی تین روزہ جنگ بندی کی پیش کش کے

جواب میں 2 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

قیدیوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ طالبان معاہدے پر خوش ہیں جس سے تمام غیر ملکی افواج کا آئندہ سال

مئی کے مہینے تک انخلا ہوسکے گا، انہوں نے کہا کہ وہ مستقل جنگ بندی چاہتے ہیں۔

%d bloggers like this: