مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان صدر اشرف غنی نے مزید 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

یہ اقدام طالبان کے عید الفطر پر 3 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت اٹھایا گیا ہے

افغان صدر اشرف غنی نے مزید 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا،،

یہ اقدام طالبان کے عید الفطر پر 3 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت اٹھایا گیا ہے،

اس سے قبل 11 مئی کو افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل معطل کردیا تھا اور کہا تھا کہ

طالبان رہا کیے جانے والے افغان سیکیورٹی فورسز کی تعداد کو 200 تک لے آئے،

اس حوالے سے حکومت کا دعویٰ تھا کہ اب تک طالبان نے صرف 105 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدق صدیقی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت امن میں توسیع کی پیش کش کرتی ہے

اور امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے مزید اقدامات کررہی ہے.

%d bloggers like this: