مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ملازم مکول قتل کیس مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جام پور اختر ہجبانی نے عبوری ضمانت کروا لی

جبکہ دیگر چار ملزمان کو گرفتار کرکے فی میل حوالات میں بندکردیا گیا ذرائع ۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے میں بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

یہ باتیں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کے ہمراہ راجن پور کے نواحی علاقہ شکار پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے موقع پر موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی قیادت

میں ہمارا ضلع مزید ترقی کی راہیں طے کرے گا۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے گورنمنٹ ہائی اسکول راجن پور میں قائم

احساس کفالت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انچارج کو ہدایت کی کہ جلد از جلد مستحقین میں امدای رقوم تقسیم کی جائیں تاک

ہ مستحقین عید پر اپنی ضروریات زندگی کی اشیا ءخرید سکیں۔

انہوں نے سنٹر پر موجود مستحق خواتین کے مسائل سنے اوران کے فوری حل کے لئے انچارج کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہناتھا کہ تمام افراد سماجی فاصلے کو ہر صورت برقرار رکھیں۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لئے ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ راجن پور راحت حسین راشد کی جانب سے

جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے معطل کیا گیا

شیڈول دوبارہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔جس کے مطابق درخواست فارم 20مئی 2020سے 4جون 2020تک

وصول کئے جائیں گے جبکہ ٹریننگ 11جون 2020سے 25جون 2020تک ہو گی۔

فیس برائے تجدید لائسنس 3300اور فیس برائے نیا لائسنس 6600روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ٹائیگر انصاف فورس کا قیام وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ایک دانشمندانہ اقدام ہے۔

جس کی وجہ سے معاشرہ میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی اور ان کے بروقت اور مناسب حل میں مددگار ثابت ہوگا۔

ٹائیگر انصاف فورس ہمارے معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

یہ باتیں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو اور دیگر مقررین نے

تحصیل راجن پور کے ٹائیگر انصاف یونٹ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر انصاف فورس معاشرہ کی ناہمواریوں کو انتظامیہ تک پہنچائے۔

یہ صدقہ جاریہ ہے۔ کیونکہ اس سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے میں بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

یہ باتیں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کے ہمراہ راجن پور کے نواحی علاقہ شکار پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے موقع پر موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی قیادت میں ہمارا ضلع مزید ترقی کی راہیں طے کرے گا۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے گورنمنٹ ہائی اسکول راجن پور میں قائم احساس کفالت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انچارج کو ہدایت کی ک

ہ جلد از جلد مستحقین میں امدای رقوم تقسیم کی جائیں تاکہ مستحقین عید پر اپنی ضروریات زندگی کی اشیا ءخرید سکیں۔

انہوں نے سنٹر پر موجود مستحق خواتین کے مسائل سنے اوران کے فوری حل کے لئے انچارج کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہناتھا کہ تمام افراد سماجی فاصلے کو ہر صورت برقرار رکھیں۔

%d bloggers like this: