مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان:

جوہر امین

میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سینئر پروفیسر ڈاکٹر حقداد درانی منعقد ہوا جس میں کالج کے ٹیچرز پروفیسرز اور فیکلٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے

جنرل سیکرٹری ایم ٹی اے ڈاکٹر مجید اللہ بزدار نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وائی ڈی اے ڈی جی خان کے صدر ڈاکٹر نعمان چوہدری کی اپنے ساتھیوں سمیت منعقدہ پریس کانفرنس میں سینئر ڈاکٹرز کو دھمکی آمیز پیغامات اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا

بہت قابل افسوس ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ غازی میڈیکل کالج کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں بھی تمام شعبہ جات کے سربراہان نے وائی ڈی اے کے غیر اخلاقی اقدام کو پیشہ وارانہ فرائض کے منافی قرار دیتے ہو ئے

ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کاروائی کی سفارش کی جس کو مد نظر رکھتے ہو ئے پرنسپل غازی میڈیکل کالج مذکورہ سفارشات سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ارسال کردیں

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ جو فیصلہ سیکرٹر ی صحت کی طرف سے آئے گا ہم سب اس کے پابند ہوں گے تاہم سینئر ز کی عزت اور وقار اور ادارہ کی ترقی کو قائم رکھنے کے لئے

اپنے حقوق کے لئے بھر پور جدو جہد کا اعلان کیا گیا اجلاس کے آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور مشیر صحت حنیف خان پتافی کی طرف سے میڈیکل کالج اور ہسپتال کے بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور دینی جماعتوں کے رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ

اب تو سپریم کورٹ کے فیصلہ نے بظاہر وفاق اور خصوصاً سندھ کے مطلق العنان حکمرانوں کی گردن جھکادی ہے۔

وہ یہاں ڈی جی خان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے حکمرانوں کے گردن کا سریہ تو یوم سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر نہ صرف نکال باہر کیاگیا

بلکہ اہل تشیع نے اپنے اتحاد ویکجہتی کے باعث96 فیصد سنیوں اور تاجروں کے لیے بھی راستہ ہموار کیاجبکہ حکومت سے مذاکرات کرنے والے حضرت مفتی تقی عثمانی،

حضرت مفتی منیب الرحمن اورحضرت قاری محمد حنیف جالندھری اوردیگر اکابرین حکومت کے ساتھ تعاون میں سنجیدہ اور مخلص تھے

مگر طے شدہ امور کے حوالے سے سندھ کی حکومت نے ان کے ساتھ بھرپور ”ہاتھ“کیاکیونکہ ان بزرگوں کو شایدیہ علم نہ تھا کہ وزیراعلی مراد علی شاہ اور ناصر حسین شاہ سمیت حکومت کے کئی عہدیدار کس مسلک کے کٹر پیروکار ہیں؟

اور ان کو سیاہ لباس زیب تن کئے عزاداری کے جلوسوں میں دیکھا گیا-دریں اثنا اس تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر پارٹی قیادت نے پیغام جاری کیا ہے ک

ہ عوام شب قدر، جمعتہ الوداع اورنماز عیدالفطر کے مواقع پر بھرپور طور پر شرکت کرنے اوراس ضمن میں کسی پابندی کوخاطرمیں نہ لائیں۔


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ٹرائیبل ایریا سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھر حبیب اللہ خان لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے

بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے رکشہ کے خفیہ خانوں میں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروش ملک قوم کے دشمن ہیں

ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں تمام چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کو سختی ہدایت جاری کردی ہیں

کسی بھی چیک پوسٹ سے منشیات اسلحہ ناں کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ ہوئی تو اس چیک پوسٹ کے عملہ کیخلاف بھی کاروائی ہو گی.


ڈیرہ غازیخان:

ڈی پی او اختر فاروق نے سرکل کوٹ چھٹہ کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان، ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ سمیت ایس ایچ اوز نے شرکت کی دوران میٹنگ ڈی پی او نے ہر تھانہ کی جرائم کی

شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں۔

تھانہ میں آنے والے والوں کے مسا ئل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، ۔موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی پی او اختر اختر فاروق نے دوران میٹنگ تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسوءکیا جائے۔ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں۔

مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے۔

پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ

عید الفطر کے موقع پر حکومت ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور عوام الناس کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا جائے

جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے تھانہ کوٹ چھٹہ کا وزٹ کر کے تھانہ کی صفائی و ستھرائی اور تھانہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا

اس دوران انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں تھانہ کے ریکارڈ کو بروقت آن لائن کرائےں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان او رراجن پور اضلاع کے قبائلی علاقے منفرد حیثیت رکھتے ہیں.

امن وامان کے قیام اور قبائلیوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے افسران کو ذاتی دلچسپی لینا ہو گی.

حکومت پنجاب کی طرف سے قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں میں مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل کو مانیٹر کرنا ہو گا. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں دونوں اضلاع کے پولیٹیکل اسسٹنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

کمشنر نے کہاکہ قبائلی علاقوں سے نان کسٹم پیڈ، سمگلڈ اشیاء کی نقل و حرکت روکنا ہو گی

جس کیلئے چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ سربراہان اور ماتحت عملہ کی نگرانی ضروری ہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے تونسہ شریف اور قبائلی علاقے کا تفصیلی دورہ کیا. انہوں نے ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لیتے ہوئے تونسہ شریف شہر کی بیوٹیفکیشن اور تحصیل ہسپتال کے انٹری پوائنٹ کو بھی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر نے تونسہ پیکج کے تحت منگڑوٹھہ سی آر بی سی روڈ، سیوریج سکیم، ٹف ٹائلز پناہ گاہ، سکولوں کی اپ گریڈیشن، پل 22ہیرو موڑ، سوکڑ موڑ، بودواہ، بی ایم پی پولیس سٹیشن سوکڑ،

منگڑوٹھہ شرقی، گلشن محمود عید گاہ کالونی، تونسہ روڈ، تحصیل کمپلیکس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبو ں کا موقع پر جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے منگروٹھا روڈ پر کام کا آغاز کرادیا

انہوں نے روڈ پر لوڈ کے حوالے سے کرش پلانٹ مالکان کیساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ اوور لوڈنگ سے روڈ تباہ ہوجاتا ہے. منگروٹھا روڈ کی تعمیر کے بعد ہیوی گاڑیوں کے لئے روڈ مرمت ٹیکس لگانے پر غورکیاجارہا ہے

ڈپٹی کمشنر نے قبائلی علاقے گلکی کے قریب تھانہ ستہ چوکی کے تعمیری کام کا جائزہ اورٹھیکیدار کو تھانہ ستہ چوکی کی تعمیر تیز تر کرنے کی ہدایت کی.

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار تمام ترقیاتی کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف چھینہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایگزیکٹو انجینئرز جواد کلیم اللہ، عمیر لطیف اوردیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی طرف سے زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول او رتجدید کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول الیاس رضا کلاچی کے مراسلہ کے مطابق درخواستیں پانچ جون تک وصول کی جائیں گی

فریش لائسنس کیلئے تربیت گیارہ جون سے پچیس جون اور تجدید لائسنس کی ٹریننگ آٹھ جون سے دس جون تک تحصیل سطح پر ہوگی

او رلائسنس ہولڈرکیلئے تین دن کی تربیت لازمی قرار دی گئی ہے.

کوٹ چھٹہ او رڈیرہ غازیخان کے ڈیلرز کی تربیت ضلعی ایگریکلچر ہال ڈیرہ غازیخان میں ہو گی.


ڈیرہ غازیخان:

شہر و گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوفزدہ ،چوروں نے گھروں کے اندر اور باہر سے 5 موٹر سائیکل چوری کر لیں

اور اسلحہ کے زور پر 4 ڈاکو¶ں نے شہریوں کو نقدی موبائل اور کار سے محرو م کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی بلاک نمبر 32 کے رہائشی محمد عدنان صادق نے تحریری درخواست دی کہ

نامعلوم ملزمان میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر سے کھڑے 2 عدد موٹر سائیکل سرقہ کر کے لے گئے ہیں تھانہ گدائی کے علاقہ گدائی شمالی کے رہائشی اللہ ڈیوایا نے درخواست دی ہے ک

میں اپنا موٹرسائیکل گھر کے باہر لاک کر کے گھر چلا گیا جب باہر آیا تو دیکھا میرا موٹر سائیکل موجود نہ تھا نامعلوم ملزمان نے میرا موٹر سائیکل چوری کر لیا ہے

اسی طرح قدیر آباد کالونی گلی نمبر 3 تھانہ سول لائن سے عبدالقدیر گوپانگ کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا اورشہر کے علاقہ بلاک نمبر 8 نیٹ کیفے والی گلی

میں نامعلوم چور ذوالفقار بھٹی نامی شہری کا سی ڈی 70 موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے تھانہ چوٹی کے علاقہ دوداڑہ کے رہائشی محمد صدیق نے تحریری درخواست دی ہے کہ

میں اپنے بھائی غلام حیدر کے ڈیزل کی ریکوری کے لیے جا رہے تھے جب ہم روڈ پر بننے ہوئے ریپ پر پہنچے تو 2 عدد موٹر سائیکلوں پر نامعلوم 4 افراد نے اسلحہ کے زور پر ہمیں روک ک

ر ہماری جیب سے 9050 روپے موبائل فونز اور سوزوکی مہران کار چھین کر فرار ہوگئے .پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

%d bloggers like this: