مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

بورڈ قوانین کے مطابق بغیر امتحان کے بورڈ کے امتحانات میں طلباء کو پروموٹ نہیں کیا جاسکتا

سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کو پچھلے نتائج کی بنیاد پر پروموٹ کرنے کا فیصلہ۔

بورڈ امتحانات کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ تعلیمی ادارے یکم جون سےنہیں کھلیں گے۔

اگلی تاریخ کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ معلوم نہیں۔

شاید اسکول چھ سے آٹھ ماہ یا سال بھر بند رہیں۔ بچوں کی صحت پر کوئی رسک نہیں لے سکتے۔ چاہے اسکول پانچ سال ہی کیوں نہ بند کرنے پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کو پچھلے نتائج کی بنیاد پر پروموٹ کردیا جائے گا۔بورڈ قوانین کے مطابق بغیر امتحان کے بورڈ کے امتحانات میں طلباء کو پروموٹ نہیں کیا جاسکتا ۔

اس کے لیے ون ٹائم ترمیم یا آرڈیننس لانا ضروری ہوگا۔کل تک کمیٹی امتحانات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی۔

پرسوں وفاقی حکومت کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے ہم اپنا فیصلہ دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہم آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی کوشش کریں گے۔

انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے سیلولر کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔

اساتذہ کو بلا کر بچوں کو گھروں میں اسائنمنٹس بھیجنے کا سلسلہ بھی شروع کرسکتے ہیں۔

سعید غنی،وزیر تعلیم سندھ

%d bloggers like this: