مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوبل وارمنگ کم نہ ہوئی توشدید موسمیاتی تبدیلیاں تباہی کا باعث بن جائیں گی

پانی انتہائی گرم ہونے سے مختلف ملکوں میں سردی، گرمی اور بارش کا نظام بری طرح متاثر ہو گا

گلوبل وارمنگ کم نہ ہوئی تو اگلی صدی کے آغاز پر شدید موسمیاتی تبدیلیاں تباہی کا باعث بن جائیں گی،

ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے بحرہ ہند میں ایل نینو ایفیکٹ پیدا ہو گا،

پانی انتہائی گرم ہونے سے مختلف ملکوں میں سردی، گرمی اور بارش کا نظام بری طرح متاثر ہو گا،

سطح سمندر میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا۔ کئی ممالک میں موسلادھار بارشوں سے تباہ کن سیلاب آئیں گے،

کئی ملکوں میں خشک سالی اور قحط کا سامنا ہو گا۔

گلوبل وارمنگ کا سلسلہ بڑھا تو اکیس سو کی بجائے دو ہزار پچاس تک ہی شدید موسمیاتی تبدیلیاں آ جائیں گی۔

%d bloggers like this: